وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

یوم جمہوریہ پریڈ 2023کے لئے تیاری مکمل؛ہندوستان کی سودیشی  فوجی صلاحیت، ثقافتی تنوع اور ناری شکتی کا مظاہرہ کرتے ہوئےکرتویہ پتھ پر مارچ کرنے کے لئے ایک شاندار پریڈ کا انعقاد کیا جائے گا

Posted On: 25 JAN 2023 1:57PM by PIB Delhi

صدرجمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو 26جنوری 2023 کو نئی دہلی میں کرتویہ پتھ سے 74ویں یوم جمہوریہ تقریب میں قوم کی قیادت کریں گی۔ مصر کے صدرجناب عبدالفتاح ال-سیسی پریڈ میں مہمان خصوصی ہوں گے۔آزادی کے 75ویں سال کو ’آزادی کا امرت مہوتسو‘کی شکل میں منائے جانے والی پچھلے سال کی تقریبات کو آگے بڑھاتے ہوئے اس سال کی تقریبات حوصلہ، جوش، حب الوطنی کے جذبے اور ‘جن بھاگیداری‘ کی گواہ بنیں گی،جیسا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تصور کیا تھا۔

عظیم مجاہد آزادی نیتا جی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش 23 جنوری کو ہفتہ بھر چلنے والی تقریبات کی شروع ہوئی۔اس موقع کو نشان زد کرنے کے لئے 23 اور 24جنوری کو نئی دہلی میں ایک طرح کا فوجی ٹیٹو اور قبائلی رقص جشن ’آدی شوریہ –پرو پراکرم‘کا انعقاد کیا گیا تھا۔ان پروگراموں کا اختتام 30جنوری کو ہوگا، جسے شہید دیوس کی شکل میں منایا جاتا ہے۔

تقریب ملک بھر کے رقاصوں کے وندے بھارتم گروپ کے پرکشش مظاہرے ، ویر گاتھا2.0شرکاء کے ذریعے بہادری کی کہانیوں، قومی جنگی یاد گار پر اسکول بینڈ کے ذریعے خوبصورت پیشکش، پہلی بار ای-دعوت، اب تک سب سے بڑا ڈرون شو اور 3-ڈی انامورفک کو خلاء میں چھوڑنے کے ذریعے نشان زدہ کی جاتی ہے۔

پریڈ

یوم جمہوریہ پریڈ جو تقریباً 10:30 بجے شروع ہوگی۔ ملک کی فوجی طاقت اور ثقافتی تنوع کا ایک انوکھا امتزاج ہوگی، جو ملک کی بڑھتی سودیشی صلاحیتوں ،ناری شکتی اور ایک ’ نیو انڈیا‘کے اُبھرنے کو ظاہر کرتی ہے۔

پریڈ تقریب کی شروعات وزیر اعظم  جناب نریندر مودی کے قومی جنگی یادگار پر جانے کی ساتھ ہوں گی۔جناب مودی شہیدوں کو پھول پیش کرکے اپنی خراج عقیدت کے ذریعے ملک کی نمائندگی کریں گے۔اس کے بعد وزیر اعظم اور دیگر معزز افراد پریڈ دیکھنے کے لئے کرتویہ پتھ پر سلامی پلیٹ فارم پر پہنچیں گے۔

روایت کے مطابق قومی پرچم لہرایا جائے گا اور اس کے بعد 21توپوں کی سلامی کے بعد قومی نغمہ گایا جائے گا۔سب سے پہلی بار 21توپوں کی سلامی 105-ایم  ایم کی ہندوستان فیلڈ گن سے دی جائے گی۔یہ پرانی 25پاؤنڈر بندوق کی جگہ لیں گی، جو دفاعی سیکٹر میں بڑھتی ’آتم نربھرتا‘کو ظاہر کرتی ہے۔105 ہیلی کاپٹر یونٹ کے 4ایم آئی-17 1وی؍وی 5ہیلی کاپٹر کرتویہ پتھ پر موجود ناظرین پر پھولوں کی بارش کریں گے۔

پریڈ کی شروعات صدر جمہوریہ کے سلامی لینے کے ساتھ ہوگی۔پریڈ کی کمان  پریڈ کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ، اتی وششٹ سیوا میڈل، دوسری نسل کے فوجی افسرسنبھالیں گے۔ ہیڈکوارٹر دہلی خطے کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل بھونیش کمار پریڈ سیکنڈ-اِن-کمانڈ ہوں گے۔

بہادری کے اعلیٰ ترین ایوارڈ کے خوش نصیب جیتنے والے ان کے پیچھے پیچھے آئیں گے۔ان میں پرم ویر چکر اور اشوک چکر ایوارڈ جیتنے والے شامل ہیں۔پرم ویر چکر جیتنے والے صوبیدار میجر (اعزازی کپتان)بانا سنگھ، 8جے اے کے ایل آئی(سبکدوش)؛ صوبیدار میجر (اعزازی کپتان) یوگیندر سنگھ یادو، 18گرینیڈیئرس (سبکدوش) اور صوبیدار (اعزازی لیفٹیننٹ )سنجے کمار، 13 جے اے کے رائفلز اور اشوک چکر حاصل کرنے والے میجر جنرل سی اے پیٹھا والا(سبکدوش)،جیپ پر ڈپٹی کمانڈر کے پیچھے کرنل ڈی سری رام کمار اور لیفٹیننٹ کرنل جسرام سنگھ(سبکدوش) ہوں گے۔پرم ویر چکر دشمن کے سامنے بہادری اور اپنی قربانی دینے کے سب سے عظیم کام کے لئے دیا جاتاہے، جبکہ اشوک چکر بہادری اور اس کے علاوہ دشمن کے سامنے قربانی دینے جیسے کاموں کا اعزاز کرنے کے لئے دیا جاتا ہے۔

مصر کی ٹکڑی

کرنل محمود محمد عبدالفتاح ال کھاراساوی کی قیادت میں پہلی بار کرتویہ پتھ پر مارچ کرتے ہوئے مصر کی مسلح فورسز کا مشترکہ بینڈ اور مارچنگ ٹیم ہوگی۔ ٹیم میں 144فوجی شامل ہوں گے،جو مصر کی مسلح افواج کی اہم شاخوں کی نمائندگی کریں گے۔

ہندوستان فوج کی ٹکڑی

61کیولری وردی میں پہلی ٹکڑی کی قیادت کیپٹن رائے زادہ شوریہ بالی کریں گے۔61کیولری دنیا میں واحد برسرکار سرگرم گھوڑ سوار کیولری ریجمنٹ  ہے۔جس میں تمام ’اسٹیٹ ہارس یونٹ‘کا امتزاج ہے۔

ہندوستانی فوج کی قیادت 61کیولری کے ایک ماؤنٹڈ کالم، 9میکنائزڈ کالم، 6مارچنگ  ٹکڑیوں اور آرمی ایوی ایشن کارپس کے ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر(اے ایل ایچ)کے ذریعے ایک فلائی پاسٹ کے ذریعے کی جائے گی۔اہم جنگی ٹینک ارجن ، ناگ میزائل سسٹم (ایم اے ایم آئی ایس)، بی ایم پی -2 ایس اے آر اے ٹی ایچ کا اِنفینٹری کمبیٹ وہیکل، کوئک ری ایکشن فلائٹنگ وہیکل، کے-9 وجر –ٹریکڈ سیلف-پروپیلڈ ہووٹزر گن، برہموس میزائیل، 10 میٹر شارٹ اسپین بریج، موبائل مائیکروویو ناڈ اور میکنائزڈ کالم میں موبائل نیٹ ورک سینٹر اور آکاش(نئی نسل کے آلات) اہم کشش ہوں گے۔

میکنائز ڈ ریجمنٹ ، پنجاب ریجمنٹ ، مراٹھا لائٹ اِنفینٹری ریجمنٹ ، ڈوگرا ریجمنٹ، بہار ریجمنٹ اورگورکھا بریگیڈ سمیت فوج کی کل چھ ٹکڑیاں سلامی پلیٹ فار م سے آگے بڑھیں گی۔

سابق فوجیوں کی جھانکی

اس سال پریڈ کی ایک اور کشش سابق فوجیوں کی جھانکی ہوگی۔جس کا موضوع ہوگا ’عہد کے ساتھ بھارت کے امرت کال کی طرف-ایک بزرگ عہد بندی‘۔ یہ پچھلے 75برسوں میں اہم لوگوں کے تعاون اور ’امرت کال’کے دوران ہندوستان کے مستقل کو شکل دینے میں ان کی پہل کی ایک جھلک فراہم کرے گی۔

ہندوستانی بحریہ کی ٹکڑی

ہندوستانی بحریہ ٹیم میں 144نوجوان ملاح شامل ہوں گے، جس کی قیادت لیفٹیننٹ کمانڈر دِشا امرت کنٹی جنٹ کمانڈر کریں گی۔ مارچ کرنے والی ٹکڑی میں پہلی بار تین خواتین اور 6اگنی ویر شامل ہیں۔اس کے بعد بحری فوج کی جھانکی ہوگی، جسے ’انڈین نیوی-کمبیٹ ریڈی، کریڈیبل، کوہیسیو اینڈ فیوچر پروف‘تھیم پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔یہ ہندوستانی بحریہ کی کثیر رخی صلاحیتوں ، ناری شکتی اور ’آتم نر بھر بھارت‘ مہم کے تحت سودیشی طور سے ڈیزائن اور تیار شدہ اثاثوں کی نمائش کرے گا۔

جھانکی کے آگے کے حصے میں ڈورنیئرجہاز کی خاتون پائلٹ ٹیم کو دکھایا جائے گا، جو پچھلے سال دی گئی تمام خاتون پائلٹ ٹیم   کی نگرانی کو اُجاگر کرے گا۔جھانکی کا اہم حصہ بحریہ کی ’میک اِن انڈیا‘پہل کی نمائش کرے گا۔ سمندری کمانڈو تعینات دھرو ہیلی کاپٹر کے ساتھ نئے سودیشی نیل گری زمرے کے جہاز کا ایک ماڈل ہوگا۔کناروں پر سودیشی کلواری ساخت کی آبدوزو ں کے ماڈل دکھائے جائیں گے۔جھانکی کا پچھلا حصہ آئی ڈی ای ایکس-اسپرنٹ چیلنج کے تحت سودیشی طور سے تیار کئے جانے والے خود مختار انسان کے بغیر سسٹم کے ماڈل کامظاہرہ کرے گا۔

ہندوستانی ہوائی فوج کی ٹکڑی

اسکاؤڈرن لیڈر سندھو ریڈی کی قیادت میں ہندوستانی ہوائی فوج کی ٹیم میں 144 ہوائی فوجی اور 4افسر شامل ہوں گے۔ایئر فورس کی جھانکی ’سرحدوں سے پرے ہندوستانی ہوائی فوج کی طاقت‘،موضوع پر تیار کی گئی ہے، جو ایک گھومتے  ہوئے گلوب کی نمائش کرے گی، جو ہندوستانی ہوائی فوج کی توسیع شدہ رسائی کو اُجاگر کرے گی۔ جس میں یہ سرحدوں کے پار انسانی مدد فراہم کرنے میں اہل رہی ہے۔ ساتھ ہی دوست ممالک کے ساتھ مشق بھی کیا گیا ہے۔یہ لائٹ کمبیٹ ایئرکراف تیجس ایم کے-IIلائٹ کمبیٹ ہیلی کاپٹر ’پرچنڈ‘، ایئربورن  اَرلی وارننگ اینڈ کنٹرول ایئر کرافٹ نیترا اور سی-295ٹرانسپورٹ ایئرکرافٹ کی بھی نمائش کرے گی۔جھانکی میں لیزر ڈیزگنیشن آلات اور ماہر ہتھیاروں کے ساتھ لڑاکو گیئر میں گروڑ (جی اے آر یو ڈی)کی ایک ٹیم کو بھی دکھایا جائے گا۔

ڈی آر ڈی او جھانکی اور آلات

دفاعی تحقیق و ترقیاتی تنظیم (ڈی آر ڈی او)کی ایک جھانکی اور آلات کی نمائش کرے گی۔جھانکی موضوع ’مؤثر نگرانی، مواصلات اور خطروں کو بے اثر کرکے ملک کو محفوظ کرنا‘ہے۔پہلا حصہ انڈر واٹر سرویلانس پلیٹ فارم کی نمائش کرے گا، جس میں آبدوزوں کے لئے یوشش-2جیسے سونار ، جہازوں کے لئے ہمسا سریز کے سونار اور ہیلی کاپٹر لانگ نگرانی کے لئے کم حجم والے ڈنکنگ سونار شامل ہے۔

اس   جھانکی کے دوسرے حصے میں ڈی4کاؤنٹر ڈرون سسٹم کو دکھانے والے لینڈ سرویلانس ، کمیونی کیشن اور نیوٹرلائزنگ پلیٹ فارم ہوں گے، جو رئیل ٹائم سرچ ، ڈیٹیکشن، ٹریکنگ اور اہداف کو بے اثر کرسکتے ہیں۔کوئک ری ایکشن سرفیس ٹو ایئر میزائیل ویپن سسٹم ، بیٹری ملٹی فنکشن رڈار اور میزائیل لانچر وہیکل کی دو اِکائیاں بھی دکھائیں جائیں گی۔تیسرا حصہ ایریئل سرویلانس  اور کمیونی کیشن پلیٹ فارم ایئر بورن اَرلی وارننگ اینڈ کنٹرول سسٹم اور ٹی ای پی اے ایس بی ایچ میڈیم ایلٹی ٹیوڈ لانگ اینڈورینس یو اے وی کی نمائش کرے گا۔ تیسرا حصہ تحقیق و ترقی کی سہولت سے دفاعی تحقیق اور ترقیاتی تنظیم کی تحقیقی سرگرمیوں کی نمائندگی کرے گا۔

سودیشی طور سے یار وہیلڈ آرمڈ پلیٹ فارم(ڈبلیو ایچ اے پی)، ایک ماڈیولر8X8پہئے والا کمبیٹ پلیٹ فارم 70 ٹن کے ٹریلر پر لے جایا جارہا ہے، جسے دفاعی تحقیق اور ترقیاتی ادارے کے ذریعے آلات کی شکل میں دکھایا جائے گا۔

ہندوستانی ساحلی محافظ دستہ

انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی)مارچنگ دستے کی قیادت ڈپٹی کمانڈنٹ روہت سنگھ کریں گے۔آئی سی جی 157 جہازوں اور 78طیاروں کے ساتھ سمندر کے خطروں کا مقابلہ کرنے میں اہم ہے۔ آئی سی جی کی مکمل نگرانی نے اس کی تشکیل کے بعد سے 14546 کروڑ  روپے سے زیادہ مالیت  کی ممنوعہ اشیاء ضبط کی ہے، جس میں تنہا 2022 میں 2620 کروڑ روپے شامل ہیں۔ اس کی رسائی اور صلاحیت کا مظاہرہ’ آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے حصے کے طورپر دور دراز کے 100 آباد اور غیر آبادی والے جزائر پر پرچم کشائی کے دوران کیا گیا ۔ آئی سی جی خواتین کو با اختیار بنانے میں سر فہرست رہا ہے اور خاتون افسران کو تمام شعبوں میں موقع فراہم کرتا رہا ہے۔

مرکزی   مسلح پولس فورس –سی اے پی ایف اور دہلی پولس کی ٹکڑی

کرتویہ پتھ پر مارچ کرتے ہوئے معاون کمانڈنٹ پونم گپتا کی قیادت میں سینٹرل ریزرو پولس فورس(سی آر پی ایف)اسسٹنٹ سیکورٹی کمشنر  سورو کمار کی قیادت میں ریلوے سیکورٹی فورس اور اسسٹنٹ پولس کمشنر سویتا ایس سُگتھن کی قیادت میں دہلی پولس کے دستے ہوں گے۔ سرحدی حفاظتی فورس (بی ایس ایف)کا اُونٹ دستہ ڈپٹی کمانڈنٹ منوہر سنگھ کھیچی کی کمان میں سلامی پلیٹ فارم سے مارچ پوسٹ کرے گا۔پہلی بار خاتون اُونٹ سوار پریڈ میں حصہ لیں گی، جو مختلف شعبوں میں خواتین کے بااختیار ہونے کا مظاہرہ کریں گی۔

قومی کیڈٹ کورپ-این سی سی کی ٹکڑی

قومی کیڈٹ کورپ(این سی سی)لڑکوں کا مارچنگ دستہ جس میں 148 سینئر ڈویژن کیڈٹ شامل ہیں، کی قیادت مہاراشٹر ڈائریکٹوریٹ کے سینئر افسر پجاری سیوانند کریں گے۔اُڈیشہ ڈائریکٹوریٹ کی سینئر افسر سونالی ساہو تمام 17ڈائریکٹوریٹ سے لئے گئے 148 سینئر ڈویژن کیڈٹوں والے این سی سی گرلز مارچنگ دستے کی قیادت کریں گی۔

قومی سروس اسکیم –این ایس ایس

قومی سروس اسکیم (این ایس ایس)کا مارچنگ دستہ جس میں 148رضاکار شامل ہیں، ہماچل پردیش، این ایس ایس کے علاقائی ڈائریکٹوریٹ چنڈی گڑھ کی آنچل شرما کی قیادت میں مارچ کرے گا۔

پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار یافتہ

پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار بہادری، فن و ثقافت ، کھیل، اختراعات اور سماجی خدمت کے شعبے میں غیر معمولی کارکردگی اور بہترین حصولیابیاں حاصل کرنے والے بچوں کو دیا جاتاہے۔ایوارڈ یافتہ 11 بچوں کو جیپوں میں کرتویہ پتھ پر لے جایا جائے گا۔

ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام ریاستوں اور وزارتوں ؍محکموں کی جھانکی

ملک کی مالا مال ثقافتی وراثت ، اقتصادی ترقی  اور مضبوط داخلی اور باہری تحفظ کو دکھانے والی 23جھانکیاں-ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام ریاستوں سے 17 اور مختلف وزارتوں؍محکموں سے 6جھانکیاں بھی کرتویہ پتھ پر دکھائی جائیں گی۔ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کی 17جھانکیوں کی تفصیل ان کے موضوع کے ساتھ اس طرح ہیں:

 

نمبر شمار

ریاست  ؍مرکز کے زیر انتظام ریاست

موضوع

1

آندھراپردیش

پربھالا تیرتھم-یاترا میں مکرسکرانتی   کے دوران کسانوں کا تہوار

2

آسام

ہیروز اور روحانیت کی سرزمین

3

لداخ

لداخ کی سیاحت اور جامع ثقافت

4

اتراکھنڈ

مانس کھنڈ

5

تریپورہ

خواتین کی سرگرم شراکت داری کے ساتھ تریپورہ میں سیاحت اورنامیاتی زراعت کے توسط سے پائیدار روزی روٹی

6

گجرات

صاف سبز توانائی صلاحیت

7

جھارکھنڈ

بابا وید ناتھ دھام

8

اروناچل پردیش

اروناچل پردیش میں سیاحت کا امکان

9

جموں و کشمیر

نیا جموں و کشمیر

10

کیرالہ

ناری شکتی

11

مغربی بنگال

کولکاتہ میں درگا پوجا-یونیسکو کے ذریعے انسانیت کی زندہ ثقافتی  وراثت کا تذکرہ

12

مہاراشٹر

ساڑھے تین شکتی پیٹھیں اور ناری شکتی

13

تمل ناڈو

خواتین کی بااختیار کاری  اور تمل ناڈو کی ثقافت

14

کرناٹک

ناری شکتی مہوتسو

15

ہریانہ

بین الاقوامی گیتا مہوتسو

16

دادر نگر حویلی اور دمن اینڈ دیو

قبائلی ثقافت اور ورثے کا تحفظ

17

اترپردیش

ایودھیا دیپ اُتسو

وزارتوں ؍محکموں کی 6جھانکیوں کی تفصیل اس طرح ہیں:

نمبر شمار

وزارت؍محکمہ

موضوع

1

زراعت و کسانوں کی بہبود کی وزارت(زرعی تحقیق کی ہندوستانی کونسل )

بین الاقوامی موٹا اناج سال:2023-ہندوستان کی پہل

2

قبائلی امور کی وزارت

ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول(ای ایم آر ایس)

3

وزارت داخلہ(نارکوٹکس کنٹرول بیورو)

نارکوٹکس  کنٹرول بیورو:سنکلپ ایٹ دی ریٹ 75

نشہ مکت بھارت

4

وزارت داخلہ(مرکزی مسلح پولس فورس)

مرکزی مسلح پولس فورس میں ناری شکتی

5

رہائش و شہری امور کی وزارت(سینٹرل پبلک ورک ڈپارٹمنٹ

تنوع کا تحفظ

6

ثقافت کی وزارت

شکتی روپینا سمستھیتا

 

ثقافتی مظاہرہ

ملک گیر وندے بھارتم رقص مقابلے کے توسط سے چنے گئے 479 فنکاروں کے ذریعے ثقافتی  پیش کش یوم جمہوریہ پریڈ میں رنگ بھر دے گی۔ ثقافتی پروگرام کا موضوع326خاتون رقاصاؤں کے ذریعے پیش ’ناری شکتی ‘ہوگا، جو 17 سے 30سال کی عمر زمرے کے 153مرد رقاصوں کے ذریعے حمایت یافتہ ہیں۔وہ پانچ عناصر زمین ، پانی، ہوا، خلاء اور آگ کے توسط سے ناری کی طاقت کی تصویر کشی کرتے ہوئے شاستریہ ، عوامی اور موجودہ عہد کے رقص پیش کریں گے۔یہ دوسری مرتبہ ہے کہ ثقافتی پروگراموں کے رقاصوں کا انتخاب ملک گیر مقابلوں کے توسط سے کیا گیا ہے۔

موٹر سائیکل مظاہرہ

شو کی ایک دیگر کشش کارپس آف سگنل کی ڈیئر ڈیولس ٹیم کے ذریعے ایک سنسنی خیز موٹر سائیکل مظاہرہ ہوگا ، وہ مختلف نوعیت کے فن سے ناظرین کو سحر زدہ کردیں گے، جس میں ایک یوگا مظاہرہ بھی شامل ہوگا۔

فلائی پاسٹ

گرینڈ فینالے اور پریڈ کا سب سے زیادہ بے چینی سے انتظار کئے جانے والے باب ہندوستانی فلائی پاسٹ، انڈین ایئر فورس کے 45طیاروں، ہندوستانی بحریہ کے ایک اور ہندوستان فوج کے 4ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ایک سانسوں کو روک دینے والا ایئر شو دیکھا جائے گا۔اس میں رافیل، مگ-29، ایس یو-30، سکھوئی -30، ایم کے آئی جگوار، سی-130، سی-17، ڈورنیئر، ڈکوٹا، ایل سی ایچ پرچنڈ، اپاچے، سارنگ اور اے ای ڈبلیو اینڈ سی جیسے پرانے اور جدید طیارے ؍ہیلی کاپٹر کروتویہ پتھ کے اوپر باز ،پرچنڈ ، ترنگا،  تنگیل، وجرنگ، گروڑ، بھیم، امرت اور ترشول سمیت مختلف شکلوں کی نمائش کرتے ہوئے آسمان میں گرجیں گے۔ رافیل لڑاکو طیارے کے ذریعے اختتامی ورٹیکل چارلی جنگی   مشق کی جائے گی۔

خصوصی مدعو نمبر:اس سال سماج کے تمام فرقوں کے عام لوگوں جیسے سینٹرل وِسٹا، کرتویہ پتھ ، نیا سنسد بھون، دودھ سبزی بیچنے والے ، سڑکوں پر فروخت کرنے والے وغیرہ کی تعمیرات سے جڑے شرم یوگیوں کو دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔ان خصوصی مدعوین کو کرتویہ پتھ پر اہمیت سے بٹھایاجائے گا۔

انوکھی سرگرمیاں:

اس سال یوم جمہوریہ تقریبات میں کئی انوکھی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔ یہ سرگرمیاں ہیں:

  1. فوجی   ٹیٹو اور قبائلی رقص جشن:آر ڈی سی کے ایک حصے کی شکل میں اور نیتا جی سبھاش چندر بوس کے 126ویں یوم پیدائش کو نشان زد کرنے کے لئے 23 اور 24 جنوری 2023 کو جواہر لال نہرو اسٹیڈیم نئی دہلی میں ایک فوجی ٹیٹو اور قبائلی رقص جشن ’آدی –شوریہ-پرو پراکرم کا’منعقد کیا گیا ہے۔اس پروگرام کے درمیان میں مشہور بالی وڈ گلوکار جناب کیلاش کھیر کی پیش کش بھی ہوئی۔
  2. وندے بھارتم 2.0:وندے بھارتم رقص مقابلے کا دوسرا ایڈیشن آر ڈی سی 2023کے ایک حصے کی شکل میں منعقد کیا گیا۔ لوک ؍قبائلی شاشتریہ اور موجودہ  عہد ؍ فیوژن کی شکل میں 30-17 سال کی عمر زمرے کے شرکاء سے 15اکتوبر سے 10 نومبر 2022 تک درخواستیں مانگی گئی تھی۔ وزارت ثقافت کے تحت سات علاقائی ثقافتی مراکز کے ذریعے 17 نومبر سے 10دسمبر 2022 تک ریاست؍ مرکز کے زیر انتظام ریاست سطح اور علاقائی سطح کے مقابلے منعقد کئے گئے۔گرینڈ فینالے 19 اور 20 دسمبر 2022 کو نئی دہلی میں منعقد کیا گیا ، جس میں 980 رقاصاؤں نے حصہ لیا تھا۔
  3. ویر گاتھا2.0:پچھلے سال ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے ایک حصے کی شکل میں شروع کئے گئے انوکھے پروجیکٹوں میں سے ایک ویرگاتھا کا انعقاد مسلح افواج کے بہادری کے کاموں اور قربانیوں کے بارے میں بیداری پھیلانے اور انہیں تحریک دینے کے لئے کیا تھا۔اس سال بھی تینوں افواج نے بہادری کا ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے ساتھ اسکولی بچوں کی ورچوئل اور آمنے سامنے کی بات چیت کا انعقاد کیا۔پورے ملک سے 19 لاکھ سے زیادہ درخواستیں حاصل ہوئی تھیں، جن میں سے 25 کو فاتح کے طورپر منتخب کیا گیا۔25جنوری کو نئی دہلی میں ایک تقریب میں رکشا منتری کے ذریعے انہیں اعزاز سے نوازا گیا۔ وہ آر ڈی گریڈ میں شامل ہوں گے۔
  4. بھارت پرو:وزارت سیاحت کی طرف سے31-26جنوری 2023 تک دہلی کے لال قلع کے سامنے گیان پتھ پر ’جن بھاگیداری‘کے موضوع کو دکھاتے یوئے ’بھارت پرو‘ کا انعقاد کیا جائے گا۔اس میں یوم جمہوریہ کی جھانکی ، فوجی بینڈ کا مظاہرہ، ثقافتی مظاہرہ، کل ہند کھانے پروسنے والے فوڈ کورٹس  اور دستکاری بازار لگائے جائیں گے۔
  5. ای-دعوت:اس سال مہمانوں اور ناظرین کے لئےفیزیکل دعوت ناموں کو ای-دعوت کے ذریعے بھیجا گیا۔ اس مقصد کے لئے ایک وقف پورٹل www.amantran.mod.gov.inشروع کیا گیا ۔ اس پورٹل کے ذریعے سے ٹکٹوں کی فروخت ، داخلہ نامہ، دعوت نام اور کار پارکنگ لیبل آن لائن جاری کئے گئے ہیں۔
  6. این ڈبلیو ایم  میں اسکول بینڈ کا مظاہرہ: بچوں کے درمیان ڈسپلن ، ٹیم ورک اور قومی استخار کی قدروں کو روشن کرنے کے لئے یوم جمہوریہ تک مقابلہ کرنے اور مطاہرہ کرنے کے لئے مختلف اسکولوں کے لئے ایک کل ہند اسکول بینڈ مقابلہ منعقد کیا گیا تھا۔ رکشا منترالیہ کے ذریعہ وزارت تعلیم کے اشتراک سے منعقد مقابلے میں 300 سے زیادہ اسکولوں نے حصہ لیا۔ 8اسکول بینڈ چنے گئے،جنہوں نے 15 سے 22 جنوری 2023 تک قومی جنگی یادگار میں مظاہرہ کیا۔ پرنس اکیڈمی آف ہائر ایجوکشن ، سیکر، راجستھان کو لڑکیوں اور لڑکوں دونوں براس بینڈ زمروں میں فاتح قرار دیئے گئے۔پائپ بینڈ زمرے میں تھربو ہائر سیکنڈری اسکول  دارجیلنگ، مغربی بنگال نے لڑکوں کے زمرے میں اعلیٰ مقام حاصل کیا، جبکہ گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول نامچی، جنوبی سکم کو لڑکیوں کے زمرے میں فاتح قرار دیا گیا۔
  7. ڈرون شو:ہندوستان میں سب سے بڑا ڈرون شو،جس میں 3500سودیشی ڈرون شامل ہیں۔29 جنوری کو بیٹنگ دی ری ٹریٹ تقریب کے دوران رائے سینا پہاڑیوں پر شام کے وقت آسمان کو روشن کرے گا۔یہ اسٹارٹ اَپ ایکو سسٹم کی کامیابی ملک کے  نوجوانوں کی تکنیکی صلاحیتوں کا مظاہرہ  کرےگا اور مستقبل کے رہنما رجحانات کی راہ ہموار کرے گا۔ اس پروگرام کا انعقاد میسرز بوٹ لیبس ڈائنمک کے ذریعے کیا جائے گا۔
  8. اینامارفک پروجیکشن: پہلی بار نارتھ اور ساؤتھ بلاک کے آگے کے حصے پر بیٹنگ دی ری ٹریٹ تقریب کے دوران 3-ڈی اینامارفک پروجیکشن کا انعقاد کیا جائے گا۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ ن ع

(U: 838)



(Release ID: 1893771) Visitor Counter : 292


Read this release in: English , Hindi , Marathi