سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب سکھویندر سنگھ سکھو نے آج مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی


ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ نے مختلف شعبوں، خاص طور پر باغبانی اور زراعت کے شعبوں میں مرکزی امداد کا مطالبہ کیا، جس کا استعمال ان شعبوں کو پہاڑی ریاست کے لوگوں کے لیے فائدہ مند بنانے کے لیے کیا جا سکتا ہے

ڈاکٹر سنگھ نے ہماچل پردیش میں ہر شعبے میں تکنیکی ترقی میں ہر ممکن مرکزی مدد کا یقین دلایا

میٹنگ کے دوران ایگری ٹیک اسٹارٹ اپس کو فروغ دینے اور جموں میں لیوینڈر کی کاشت جیسے کامیاب طریقوں کی نقل تیار کرنے کے امکانات پر بھی بات چیت کی گئی

Posted On: 24 JAN 2023 5:21PM by PIB Delhi

ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب سکھویندر سنگھ سکھو نے عہدہ سنبھالنے کے بعد قومی راجدھانی کے اپنے پہلے دورے پر سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ارضیاتی سائنس؛ وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلا کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے آج ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001JOKP.jpg

ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہنے والی میٹنگ کے دوران، ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ نے مختلف شعبوں، خاص طور پر باغبانی اور زراعت، خوشبو مشن اور لیوینڈر انٹرپرینیورشپ میں مرکزی امداد کا مطالبہ کیا، جس کا استعمال پہاڑی ریاست کے لوگوں کے معاش کے لیے فائدہ مند بنانے اور اسٹارٹ اپس کے لیے کیا جا سکتا ہے۔

مرکزی وزیر نے ہماچل پردیش میں ہر شعبے میں تکنیکی ترقی میں ہر ممکن مرکزی امداد کا یقین دلایا۔ میٹنگ کے دوران ایگری ٹیک اسٹارٹ اپس کو فروغ دینے اور جموں میں لیوینڈر کی کاشت جیسے کامیاب طور طریقوں کی نقل تیار کرنے (ریپلی کیٹ) کے امکانات پر بھی بات چیت کی گئی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ہماچل پردیش جیسی پہاڑی ریاستیں، جو قدرتی وسائل سے مالامال ہیں، اپنی پوری صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے خاطرخواہ تکنیکی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پا رہی ہے۔ انہوں نے ملاقات کے لئے آنے والے وزیر اعلیٰ کو مکمل تکنیکی مدد کا یقین دلایا، چاہے وہ ڈوپلرز کے ذریعے موسم کی پیشین گوئی کے شعبے میں ہو، کسانوں کو ایس ایم ایس کے ذریعے موسم کے انتباہات فراہم کرنا ہو یا ریاست کے نوجوانوں میں ایگری ٹیک اسٹارٹ اپس کو فروغ دینا ہو۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002G1LH.jpg

مرکزی وزیر نے کہا کہ ہماچل پردیش کے نوجوانوں میں مستقبل کی ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، تاکہ وہ ملک میں ہونے والے سائنسی انقلاب کا بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہمیشہ ٹیکنالوجی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے زندگی کے مختلف شعبوں میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے وسیع استعمال کی وکالت کی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ دودھ سے مالا مال ریاست ہونے کے ناطے ہماچل پردیش میں ڈیری اسٹارٹ اپس کو فروغ دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے ریاست میں نوجوانوں کو اسٹارٹ اپس میں شامل کرنے کا بھی مشورہ دیا اور کہا کہ زیادہ سے زیادہ خواتین کو چاہیے کہ وہ سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جی) بنائیں تاکہ ریاست کے اندر روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ ہماچل پردیش متنوع وسائل کی سرزمین ہونے کی وجہ سے بائیوٹیک پارک کے لیے موزوں جگہ ہو سکتی ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ کو اس کے لیے ہر ممکنہ مرکزی مدد کا یقین دلایا۔

ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بادل پھٹنا ہماچل پردیش میں عام مسائل میں سے ایک ہے اور اس سے فصلوں اور جنگلات کو کافی نقصان ہوتا ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ رڈار کے ذریعے موسم کی 100 فیصد درست پیش گوئی ممکن ہے، جس سے ایسے حالات میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 803



(Release ID: 1893379) Visitor Counter : 119


Read this release in: English , Hindi