وزارت دفاع

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے نئی دہلی میں ایپیکس کمیٹی کی میٹنگ کے دوران ایرو انڈیا 2023 کی تیاریوں کا جائزہ لیا


یہ 14 واں ایڈیشن اب تک کا سب سے بڑا ایرو شو ہوگا, جس کا کل رقبہ تقریباً 35,000 مربع میٹر ہے۔ اب تک 731 نمائش کنندگان نے اندراج کرایا ہے

Posted On: 24 JAN 2023 2:05PM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 24 جنوری 2023 کو نئی دہلی میں ہونے والی ایپیکس کمیٹی کی میٹنگ کے دوران، آئندہ ایرو انڈیا کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ وزیر دفاع کو ایشیا کے سب سے بڑے ایرو شو کے 14ویں ایڈیشن کے انتظامات کا تفصیل فراہم کی گئی، جو کرناٹک کے شہر بنگلورو میں 13سے17 فروری 2023 کے درمیان منعقد کیا جائے گا۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے تمام شراکت داروں کو شرکاء کے لیے خامیوں سے پاک انتظامات کو یقینی بنانے کی تاکید کی۔ انہوں نے کہا، ایرو انڈیا 2023 صرف ایک تقریب ہی نہیں ہوگی، بلکہ دفاع اور ایرو اسپیس شعبہ کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں اور ایک مضبوط اور خود کفیل 'نیو انڈیا' کے عروج کا مظاہرہ ہوگا۔

پانچ روزہ تقریب، 'ایک ارب مواقع کا رن وے' کے موضوع پر، تقریباً 35,000 مربع میٹر کے کل رقبے میں یلہنکا کےایئر فورس اسٹیشن میں منعقد ہونے والا اب تک کا سب سے بڑا ایرو شو ہوگا۔ آج تک، 731 نمائش کنندگان نے ایونٹ کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے۔ وزرائے دفاع کا کنکلیو، جس کا موضوع ہے ’دفاع میں بہتر مصروفیت کے ذریعے مشترکہ خوشحالی (ایس پی ای ای ڈی)‘، اور سی ای اوز کی گول میز، اہم تقریبات میں شامل ہیں۔ منتھن اسٹارٹ اپ ایونٹ اور بندھن تقریب، جو کہ مفاہمت ناموں پر دستخط کی گواہی دیتی ہے، بھی اس تقریب کا حصہ ہوں گے۔ اس کے ساتھ پانچوں دنوں ایک شاندار ایئر شو بھی ہوگا۔ یہ اس پیراڈائم شفٹ کو ظاہر کرے گا جو حکومت نے اس طرح کی تقریبات کے انعقاد کے مقصد کے لئے تیار کی ہے، جس میں ڈیف ایکسپو بھی شامل ہے۔ صرف ہتھیاروں/آلات کی درآمد کے بجائے، دفاعی برآمدات بڑھانے اور شراکت داری قائم کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ےتقریبات کی تشکیل نو کی گئی ہے۔

وزیر دفاع نے نشاندہی کی کہ بھارتی دفاعی صنعت ایک تبدیلی کے مرحلے سے گزر رہی ہے اور نجی شعبے کی فعال شرکت، اس تبدیلی کا سب سے بڑا محرک ہے۔ "صرف نجی شعبہ ہی نہیں، بلکہ آر اینڈ ڈی ادارے اور اکیڈمی بھی حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ ایرو انڈیا، دفاع اور ایرو اسپیس سیکٹر کو مشترکہ طور پر مضبوط کرنے اور  قوم کی تعمیر میں اپنی حصہ رسدی کے لیے تمام شراکت داروں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے زور دے کر کہا کہ ایرو انڈیا ایک کاروباری پروگرام ہے۔ اس کا مقصد دوسرے ممالک کے ساتھ بھارت کے تعلقات کو مضبوط بنانا بھی ہے۔ انہوں نے ریاستوں کے کاروباری ماحولیاتی نظام کے لیے ان تقریبات کی اہمیت پر بھی زور دیا جس میں وہ منظم ہیں اور دستیاب مواقع بھی ہیں۔

وزیر دفاع نے ایرو انڈیا کے کئی ایڈیشنوں کو کامیابی کے ساتھ منعقد کرنے کے لیے بنگلورو کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب کرناٹک کو ہوا بازی اور ایرو اسپیس صنعت کے مرکز کے طور پر تشکیل دے رہی ہے۔ انہوں نے کرناٹک کو ان سرکردہ ریاستوں میں سے ایک قرار دیا جو ملک کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ "ریاست اپنی ہنر مند افرادی قوت اور مضبوط دفاعی مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام کے لیے مشہور ہے۔ یہ گھریلو اور ملٹی نیشنل ڈیفنس اور ایوی ایشن کمپنیوں کے لیے مینوفیکچرنگ اور آر اینڈ ڈی سرگرمیوں کے لیے ایک ترجیحی مرکز ہے۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے اس تقریب کو شاندار طور پرکامیاب بنانے کے لیے وزارت دفاع اور کرناٹک حکومت کے افسران کے درمیان بہترین تال میل کا ذکرکیا۔

کرناٹک کے وزیر اعلی جناب بسوراج بومائی اور ریاستی حکومت کے افسران، ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شامل ہوئے، جبکہ دفاعی افواج کے سربراہ جنرل انیل چوہان، فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل وی آر چودھری،  بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار، بری فوج کے سربراہ جنرل منوج پانڈے، دفاعی سکریٹری جناب گریدھر ارامانے اور وزارت دفاع کے دیگر سینئر عہدے داران نے شخصی طور پر میٹنگ میں شرکت کی۔

.................

 

 

ش ح ۔ وا ۔ اع

U - 791



(Release ID: 1893365) Visitor Counter : 106