محنت اور روزگار کی وزارت

مزدوروں کے لیے فلاحی اسکیم

Posted On: 12 DEC 2022 5:55PM by PIB Delhi

محنت اور روزگار کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے سماجی تحفظ سے متعلق   ضابطہ، 2020 وضع کیا ہے جس میں کیگ ورکرز اور پلیٹ فارم ورکرز کے لیے زندگی اور معذوری  کی صورت میں احاطہ کرنے، حادثاتی بیمہ، صحت اور زچگی کے فوائد، بڑھاپے کے تحفظ وغیرہ سے متعلق معاملات پر مناسب سماجی تحفظ کی اسکیموں کی تشکیل کا تصور کیا گیا ہے۔ ضابطہ کے تحت یہ دفعات نافذ نہیں ہوئی ہیں۔ حکومت نے 26.08.2021 کو ای-شرم پورٹل بھی شروع کیا ہے تاکہ غیر منظم کارکنوں کے نیز گیگ ورکروں اور پلیٹ فارم ورکروں کا ایک جامع قومی ڈیٹا بیس کی تشکیل اور رجسٹریشن کیاجاسکے۔یہ ضابطہ کسی بھی شخص کو خود اعلانیہ کی بنیاد پر پورٹل پر خود کو رجسٹر کرنے کی اجازت دیتا ہے، جو کہ تقریباً 400 پیشوں پر  مشتمل  ہے۔

سروس سیکٹر، مینوفیکچرنگ سیکٹر اور کان کنی سیکٹر کے لیے سروس کی شرائط اور اس سے متعلقہ یا اس سے منسلک دیگر معاملات فراہم کرنے کے لیے، مرکزی حکومت نے صنعتی تعلقات کے ضابطہ 2020 کے تحت تین مسودہ ماڈل اسٹینڈنگ آرڈرز شائع کیے ہیں جن کے بارے میں31 دسمبر،  2020 کو سرکاری گزٹ میں اسٹیک ہولڈرز کے رائے اور تبصرے  شامل ہیں۔  جس کے ساتھ ساتھ یہ بھی فراہم کیا گیا ہے کہ ‘‘کوئی کارکن کسی بھی وقت صنعتی ادارے کے مفاد کے خلاف کام نہیں کرے گا جس میں وہ ملازم ہے اور صنعتی ادارے میں اپنی ملازمت کے علاوہ کوئی ملازمت قبول نہیں کرے گا، جس سے اس کے آجر کے مفاد پر منفی اثر پڑتا ہے، لیکن، آجر اسے اضافی ملازمت، اسائنمنٹ کو شرائط کے ساتھ یا بغیر شرائط کے لینے کی اجازت دے سکتا ہے اور کارکن کو آجر کی پیشگی اجازت حاصل کرنی ہوگی۔’’

حکومت نے سال 2019 میں پردھان منتری شرم یوگی من دھن(پی ایم۔ ایس وائی ایم) اسکیم شروع کی ہے تاکہ  غیر منظم سیکٹروں کے مزدوروں کو 60 سال کی عمر کے بعد ،بڑھاپے سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے ماہانہ یقینی پنشن کی شکل میں 3000روپے  فراہم کئے جاسکیں۔ یہ ایک رضاکارانہ اور معاون پنشن سکیم ہے۔ 18-40 سال کی عمر کے کارکن جن کی ماہانہ آمدنی 15,000روپے ہے۔  یا اس سے کم اور ایمپلائیز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن/ملازمین اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن/نیشنل پنشن سسٹم (گورنمنٹ فنڈڈ) کے رکن نہ ہونے والے اسکیم میں شامل ہونے کے اہل ہیں۔ پریمیم کی حد55 روپے سے 200روپے  ہےاور  یہ  فائدہ اٹھانے والے کی عمر پر منحصر ہے۔ اس اسکیم کے تحت، 50فیصدماہانہ  کا تعاون  مستفید کنندہ کے ذریعہ قابل ادائیگی ہے اور حکومت ہند کے ذریعہ  مساوی مماثل تعاون  ادا کیا جاتا ہے۔

*************

ش ح ۔ح ا ۔ رض

U. No.785



(Release ID: 1893214) Visitor Counter : 90


Read this release in: English