بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
ایس سی اور ایس ٹی کمیونٹیز میں ملازمت پیدا کرنے والوں کو فروغ دینے کے لئے؛ 23 جنوری کو ممبئی میں نیشنل ایس سی – ایس ٹی ہب کنکلیو کا انعقاد
Posted On:
20 JAN 2023 3:39PM by PIB Delhi
حکومت 23 جنوری 2023 بروز پیر ممبئی میں ایک قومی ایس سی-ایس ٹی ہَب کنکلیو کا انعقاد کر رہی ہے۔ مرکزی وزارت مائیکرو اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کی طرف سے ورلڈ ٹریڈ سنٹر، کف پریڈ،ممبئی میں ایک روزہ قومی کنکلیو کا انعقاد کیا جا رہا ہے، تاکہ درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل کی برادریوں کے ممبران میں کاروبار کی ثقافت کو فروغ دیا جائے اور نیشنل ایس سی-ایس ٹی ہب (این ایس ایس ایچ) اور ایم ایس ایم ای وزارت کی دیگر اسکیموں کے بارے میں بیداری پھیلائی جائے ۔ اس تقریب کا افتتاح ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر نارائن رانے کریں گے۔
یہ کنکلیو خواہشمند اور موجودہ ایس سی - ایس ٹی دونوں کاروباری افراد کو مرکزی پبلک سیکٹر انٹرپرائزز، انڈسٹری ایسوسی ایشنز، قرض دینے والے اداروں اور مرکزی اور ریاستی حکومت کے متعلقہ محکموں پر مشتمل متنوع اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے ایک انٹرایکٹو پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ خیالات کے تبادلے اور چیلنجوں اور مواقع پر غور و خوض کے ذریعے، ایس سی – ایس ٹی ، ایم ایس ایم ایز سے بھی توقع کی جاتی ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے کی جا رہی مختلف اقدامات سے بہتر طور پر واقف ہو کر نئے آئیڈیاز کو شامل کر کے اپنے آفا ق کو وسعت دیں گے۔
ممبئی اور آس پاس کے علاقوں سے بہت سے موجودہ اور مستقبل کے ایس سی – ایس ٹی کاروباریوں کی اس تقریب میں شرکت کی توقع ہے۔ کنکلیو کا مقصد ایس سی ایس ٹی ہب اور ایم ایس ایم ای کی وزارت کی دیگر اسکیموں اور پروگراموں کے تحت پیش کردہ فوائد سے بہتر طور پر فائدہ اٹھانے میں ان کی مدد کرنا ہے۔
آج ممبئی میں ایک مختصر تعارفی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، نیشنل اسمال انڈسٹریز کارپوریشن لمیٹڈ (این ایس آئی سی) کے جنرل مینجر منوج کمار سنگھ نے کہا کہ کنکلیو کا بنیادی ہدف ایس سی / ایس ٹی کاروباری افراد، مائیکرو اور سمال انٹرپرائزز (ایس ایم ایس ایز) کے لیے پبلک پروکیورمنٹ پالیسی کے حصے کے طور پر ایم ایس ایم ایز سے 4 فیصد سالانہ خریداری کے ذیلی ہدف کو حاصل کرنے میں مدد کرنا ہے۔ جی ایم نے بتایا کہ ایس سی / ایس ٹی کاروباریوں سے عوامی خریداری کا حصہ 0.04 فیصد سے بڑھ کر 0.7 فیصد ہو گیا ہے۔
ایم ایس ایم ای سیکٹر کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جنرل منیجر نے بتایا کہ ایم ایس ایم ای سیکٹر 6 کروڑ سے زیادہ یونٹس پر مشتمل ہے اور اس میں 11 کروڑ سے زیادہ لوگ ملازمت کرتے ہیں، اس طرح سب سے زیادہ روزگار فراہم کرنے میں زراعت کے بعد یہ شعبہ ہے۔ یہ شعبہ جی ڈی پی میں تقریباً 30 فیصد اور ہندوستان کی مجموعی برآمدات میں 45 فیصد سے زیادہ شراکت کے ساتھ اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ حکومت ایم ایس ایم ایز کو پائیدار ترقی کے لیے بااختیار بنانے اور عالمی ویلیو چین میں بہتر مقابلہ کرنے کے لیے، انہیں سہولت فراہم کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔
جنرل مینجر نے یاد دلایا کہ ایم ایس ایم ای سیکٹر کی نظر ثانی شدہ تعریف کے ساتھ، سیکٹر کی کوریج کو وسعت دی گئی ہے۔ حکومت نے ایم ایس ایم ای سیکٹر کو فروغ دینے کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں۔
جنرل مینجر نے بتایا کہ ایم ایس ایم ای وزارت کے سیکریٹری اور دیگر افسران، سی ایم ڈی، این ایس آئی سی کے ترقیاتی کمشنر؛ ایم ایس ایم ای ، کے وی آئی سی، کوئر بورڈ کے ڈائریکٹر اور اس شعبے کی خدمات میں شامل دیگر اسٹیک ہولڈرز نیشنل کنکلیو میں موجود ہوں گے۔
جنرل منیجر نے بتایا کہ ایس سی/ایس ٹی کاروباریوں کو مختلف تربیتی پروگرام فراہم کیے جاتے ہیں۔ ان کاروباریوں کو قرض کی پروسیسنگ چارجز، بینک گارنٹی چارجز، ایکسپورٹ پروموشن کونسلز میں رجسٹریشن اور دیگر اقسام کی امداد کے لیے 80 فیصد تک کی ادائیگیاں دی جا رہی ہیں۔ جی ایم نے یہ بھی بتایا مختلف ملکی اور بین الاقوامی نمائشوں میں شرکت ایس سی / ایس ٹی کاروباریوں کے لیے مفت ہے۔ جی ایم نے کہا کہ نیشنل کنکلیو ایس سی / ایس ٹی کاروباریوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز میں ان خدمات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور بہتر بنانے میں مدد کرے گا اور اس طرح ایس سی / ایس ٹی برادری کے ممبران کو نوکری کے متلاشیوں کے بجائے نوکری فراہم کرنے والے بننے میں مدد ملے گی۔
میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے، ممبئی کے انچارج اور این ایس آئی سی کے برانچ منیجر، مہندر مالویہ نے بتایا کہ کنکلیو کا مقصد مرکزی حکومت کی اسکیموں کے فوائد کو ایس سی اور ایس ٹی کمیونٹیز، خاص طور پر مہاراشٹر کے ممبران تک بہتر طریقے سے پہنچانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آج تک، ادیم پورٹل پر تقریباً 1.35 لاکھ ایس ایم ایز رجسٹرڈ ہیں، جن میں سے تقریباً 25 لاکھ صرف مہاراشٹر کے ہیں۔ اس 25 لاکھ میں سے ایس سی/ ایس ٹی کاروباریوں کی تعداد بہت کم ہے۔ اس کو حل کرنے اور ایس سی/ایس ٹی کمیونٹی کے درمیان انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے کے لیے نیشنل ایس سی ایس ٹی ہب کا آغاز کیا گیا ہے، جس کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں۔ ایک مثال کے طور پر، انہوں نے کہا کہ جی ای ایم پورٹل پر رجسٹریشن ایس سی / ایس ٹی کاروباری افراد کے لیے مفت ہے ،جو این ایس آئی سی کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں۔ صلاحیت کی تعمیر ایک اور توجہ کا شعبہ ہے، جس کے تحت موجودہ اور خواہشمند کاروباری دونوں کے لیے مختلف کورسز فراہم کیے جاتے ہیں۔
نیشنل ایس سی – ایس ٹی ہب
قومی ایس سی ایس ٹی ہب کو مرکزی وزارت ایم ایس ایم ای کے ذریعہ ایس سی-ایس ٹی کاروباریوں کو پیشہ ورانہ مدد فراہم کرنے اور اس طرح جامع ترقی کو فروغ دینے کے لیے لاگو کیا جا رہا ہے۔ یہ ہب ایس سی اور ایس ٹی کمیونٹیز کے کاروباری افراد کی صلاحیتوں میں اضافے، مارکیٹ کے رابطوں، مالیاتی سہولت اور ٹینڈر بولی کی شرکت میں مدد کرتا ہے۔
خصوصی کریڈٹ لنکڈ کیپٹل سبسڈی اسکیم کے تحت، مینوفیکچرنگ کے ساتھ ساتھ سروس سیکٹر کے تمام ایس سی – ایس ٹی ، ایم ایس ایم ایز 25 فیصدسبسڈی کے اہل ہیں، جس کی ادارہ جاتی کریڈٹ کے ذریعے پلانٹ اور مشینری اور آلات کی خریداری کے لیے حد 25 لاکھ روپے ہے۔
اسکیموں، پروگراموں اور وہ ایس سی / ایس ٹی کاروباریوں کی خدمت کیسے کرتے ہیں، اس کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ہب کی ویب سائٹ پر یہاں: https://www.scsthub.in/ دیکھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(ش ح- ا ک- ق ر)
U-778
(Release ID: 1893198)
Visitor Counter : 131