خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

صدر جمہوریہ ہند نے  11 بچوں کو  پردھان منتری راشٹریہ بال پراسکر2023  عطا کئے


خواتین اور بچوں کی بہبود کی مرکز ی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی  نے کہا کہ ایوارڈ کی تقریب بچوں کو ایک ایسا ماحول فراہم کرنے کے ہمارے عزم کی عکاس ہے جس کے تحت  وہ اچھے اقدار اور اصولوں کو اپنا ئیں اور ہمارے ملک کے ذمہ دار شہری بن سکیں

اس سال ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں بہادری اور سماجی خدمت کے زمرے میں ایک ایک، اختراع کے زمرے میں دو، کھیلوں میں تین اور آرٹ اور ثقافت میں چار  ایوار ڈز شامل ہیں

 پہلی مرتبہ ایوارڈز کے لیے نامزدگیاں بھارتی حکومت کے ایوارڈ پورٹل www.awards.gov.in پر آن لائن موڈ میں موصول ہوئیں

Posted On: 23 JAN 2023 10:16PM by PIB Delhi

بھارت کی عزت مآب صدر  جمہوریہ  محترمہ دروپدی مرمو نے آج 11 بچوں کو  ان کے غیر معمولی کاموں کے لئےانہیں  "پردھان منتری راشٹریہ بال پراسکر" سے نوازا۔ جس کا اہتمام بھارتی حکومت  کی خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے کیا تھا ۔ اس موقع پر خواتین اور بچوں کی ترقی کی   وزیر  محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی اور خواتین اور بچوں کی ترقی کے وزیر مملکت ڈاکٹر منج پاڑا مہندر بھائی نے  وگیان بھون، نئی دہلی میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع  پر  معز ز شخصیات، اعلیٰ حکام اور مختلف اداروں کے چھوٹے بچے بھی موجود تھے۔

 

اس سال یہ ایوارڈز 11 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 11 بچوں کو ان کی غیر معمولی کامیابیوں کے لیے  ملک کی گوناں گونیت کی نمائندگی کرنے کے صلے میں انہیں  دیئے گئے ہیں۔ اس سال کے ایوارڈ  حاصل کرنے والے افراد میں بہادری اور سماجی خدمت کے زمرے میں ایک ایک، اختراع کے زمرے میں دو، کھیلوں میں تین اور فن اور ثقافت کےزمرے  میں چار ایوارڈز شامل ہیں۔ 11 ایوارڈز یافتگان  میں 5 لڑکیاں اور 6 لڑکے  ہیں۔

تقریب کے دوران محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی بال ویر پر ایک کتاب ’’ہندوستان کے نوجوان ہیروز‘‘ کا بھی اجراء کیا جس کی پہلی  کاپی انہوں نے صدر جمہوریہ ہند کو پیش کی۔

 

مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو محفوظ اور خوش گوار ماحول فراہم کرنے کے وژن کے مطابق، خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت ہر سال مختلف شعبوں میں ان کی شاندار کارکردگی کے لیے بچوں کو اعزاز دینے کے لیے پردھان منتری بال پراسکر کا اہتمام کرتی ہے۔ یہ ایوارڈ تقریب ہماری سب سے ا ہم  تقریبات میں سے ایک  اہم تقریب ہے کیونکہ یہ بچوں کو ایک ایسا ماحول فراہم کرنے کے ہمارے عزم کی عکاس ہے جس کے تحت  وہ اچھے اقدار اور اصولوں کو اپنا ئیں اور ہمارے ملک کے ذمہ دار شہری بن سکیں۔

ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے، صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ بچوں کو پردھان منتری راشٹریہ بال پراسکر 2023 سے نواز کر، ہم قوم کی تعمیر میں ان کے تعاون کی حوصلہ افزائی نیز  ان کا احترام کر رہے ہیں۔ آج کی ایوارڈ تقریب کے زمرے  میں جن شعبوں کا احاطہ کیا گیا  وہ بنیادی طور پرمعاشرے اور ثقافت کی تعمیر اور مجموعی ترقی سے متعلق ہیں۔ آج جدوجہد آزادی سے وابستہ دو عظیم ہستیوں کے یوم پیدائش پر تمام اہل وطن ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ 1857 کی جدوجہد آزادی میں ویر سریندر سائی نے انگریزوں کے ظلم و جبر کے خلاف لڑائی  لڑی اور آخری سانس تک ان کے خلاف لڑتے رہے۔ تمام ہندوستانیوں کو نیتا جی سبھاش چندر بوس پر فخر ہے، جنہوں نے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر یورپ سے لے کر جاپان تک برطانوی راج کے خلاف جنگ جاری رکھی۔ انہوں نے ہندوستان کی آزادی کے جذبے کا اظہار ہندوستان کی آزادی حاصل کرنے سے پہلے ہی کردیا  تھا اور منی پور اور انڈمان میں ترنگا لہرایا تھا۔

صدرجمہوریہ ہند نے کہا کہ ہندوستان کی زندگی کی اقدار میں انسان دوستی کو اعلیٰ مقام دیا گیا ہے۔ جو لوگ صرف اپنے لیے جیتے ہیں ان کی زندگی نامکمل  ہے۔ زندگی صرف ان کے لیے ہی بامعنی ہے جو دوسروں کے لیے جیتے ہیں۔ پوری انسانیت کے لیے محبت کا احساس اور جانوروں، پرندوں اور پودوں کی دیکھ بھال کی ثقافتی روایت کا  ہندوستانی زندگی کی اقدار میں  بہت  اہم رول ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ آج کے بچے ماحول کے بارے میں زیادہ باشعور ہیں۔ بچوں کو ہمیشہ اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ وہ جو کچھ بھی کر رہے ہیں اس کا ماحول پر منفی اثر نہیں  پڑے ۔ انہوں نے سب پر اس بات کے لئے زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور درختوں کی حفاظت کریں۔ انہوں نے کہا کہ  زیادہ سے زیادہ توانائی بچائیں اور بزرگوں کو بھی اس کے تعلق سے ترغیب دیں۔ انہوں نے کہا کہ  وہ ملک جس کے پاس اتنے ہونہار بچے ہوں یقیناً اس ملک کا مستقبل روشن  ہوگا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ان  باصلاحیت بچوں کے ہنر سے بھارت کے روشن مستقبل کے بارے میں ان کے یقین کو تقویت حاصل ہوئی ہے۔ سال 2047 میں جب اہل وطن آزادی کی صد سالہ  تقریب منارہے ہوں گے تب یہ ہونہار بچے بڑی ذمہ داریاں نبھا رہے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2047 کے ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنانے کے لیے انہیں آج سے ہی کوششیں کرنی ہوں گی۔

ہر سال،  بھارتی حکومت 5 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کوان کی  غیر معمولی کامیابیوں کا  صلے میں انہیں ’پردھان منتری راشٹریہ بال پراسکر (پی ایم آر بی پی)‘ سے نوازتی ہے۔ مذکورہ ایوارڈ بچوں کو چھ زمروں میں ان کی کامیابیوں کے لئے دیئے جاتے ہیں۔جن میں  فن اور ثقافت، بہادری، اختراع، علمی، سماجی خدمت اور کھیل شامل ہیں ۔  اس ایوارڈ کے تحت ہر  ایوارڈ یافتگان کو ایک تمغہ، ایک لاکھ  روپے نقد  اور ایک سرٹیفکیٹ اور توصیف نامہ  دیا جاتا ہے۔

ایوارڈ کے لیے نامزدگیاں  پہلی مرتبہ بھارتی حکومت کے ایوارڈ پورٹل www.awards.gov.in پر آن لائن موڈ میں موصول ہوئی ۔ پورٹل پر کل 742 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے 684 کو غورو خوض کے لیے موزوں قرار دیا گیا ہے۔مذکورہ  ایوارڈز کا انتخاب مرکزکی خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزیر کی صدارت میں ایک سلیکشن کمیٹی نے کیا تھا۔

 

پردھان منتری راشٹریہ بال پراسکر 2023 کے ایوارڈ یافتگان

 

نمبر شمار

نام

زمرہ

ریاست

1.

آدتیہ سریش

آرٹ اینڈ کلچر

کیرالہ

2.

آدتیہ پرتاپ سنگھ چوہان

اختراع

چھتیس گڑھ

3.

انوشکا جولی

سماجی خدمت

دہلی

4.

ہانیہ نثار

کھیل

جموں و کشمیر

5.

کولاگتلا الانہ میناکشی

کھیل

آندھرا پردیش

6.

ایم گوراوی ریڈی

آرٹ اینڈ کلچر

تلنگانہ

7.

رشی شیو پرسناّ

اختراع

کرناٹک

8.

روہن رام چندر بہیر

بہادری

مہاراشٹر

9.

سمبھ مشرا

آرٹ اینڈ کلچر

اوڈیشہ

10.

شوریہ جیت رنجیت کمار کھیرے

کھیل

گجرات

 

11.

شیریہ بھٹاچاریہ

آرٹ اینڈ کلچر

آسام

 

 

.*****

 ش ح۔. ۔ ج

UNO-771

 



(Release ID: 1893194) Visitor Counter : 164


Read this release in: English , Hindi