بھارتی چناؤ کمیشن
ای سی آئی نے جمہوریت کے لیے سربراہی اجلاس کی پیروی کے طور پر ’ٹیکنالوجی کا استعمال اور انتخابات کی سالمیت‘ پر دوسری بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کی
سی ای سی نے ہندوستان اور دنیا بھر میں انتخابات کے لیے جعلی بیانات سے ہونے والے خطرے کو مسترد کیا
سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کو جعلسازوں کا سراغ لگانے کے لیے اپنی الگورتھم کی طاقت اور AI کا استعمال کرنا چاہیے
ای سی آئی کی قیادت میں ’الیکشن کی سالمیت گروہ‘ میں 16 ای ایم بی/ممالک شامل ہوئے۔ 9 ای ایم بی اور آئی ایف ای ایس کے سربراہان/ نائب سربراہوں نے کانفرنس میں شرکت کی
ماریشس، یونان اور بین الاقوامی تنظیم آئی ایف ای ایس نے الیکشن کی سالمیت گروہ کے معاون کے طور پر ای سی آئی میں شمولیت اختیار کی
Posted On:
23 JAN 2023 4:17PM by PIB Delhi
چیف الیکشن کمشنر آف انڈیا جناب راجیو کمار نے الیکشن کمشنر جناب انوپ چندر پانڈے اور جناب ارون گوئل کے ساتھ آج ایک دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کیا جس کا موضوع ”ٹیکنالوجی کا استعمال اور انتخابات کی سالمیت“ تھا۔ یہ کانفرنس جو کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے منعقد کی جانے والی تین کانفرنسوں کی سیریز میں دوسری ہے، ای سی آئی کی قیادت میں نئی دہلی میں منعقد کی گئی ہے جس میں نو ای ایم بی یا الیکشن اتھارٹیوں کے سربراہان/ نائب سربراہوں سمیت 16 ممالک حصہ لے رہے ہیں۔
اس موقع پر انتخابات کے انتظامی اداروں کے سامنے درپیش چیلنجوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے، سی ای سی جناب راجیو کمار نے ای ایم بی کے کام کے ساتھ ٹیکنالوجی کے ملاپ پر نئے میڈیا خاص طور پر سوشل میڈیا کے اثرات پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں انتخابات میں جعلی بیانوں کا پریشان کن رجحان ایک عام خصوصیت بن گیا ہے، جہاں خلل ڈالنے والے عناصر عوامی تاثر کو بدلنے کی کوشش کرتے ہیں اور جعلی بیانات کو بار بار ”حقیقت“ کے طور پر پیش کر کے صارف کو گمراہ کرتے ہیں۔ پچھلی کانفرنس کے اپنے کلیدی خطاب کو یاد کرتے ہوئے، جناب کمار نے اس بات پر زور دیا کہ سوشل میڈیا کے پاس اپنی الگورتھم کی طاقت اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے جعلسازوں کا پتہ لگانے کی صلاحیت ہے، خاص طور پر ہندوستان جیسے دائرہ اختیار میں، جہاں انتخابات کا اچھی طرح سے تعین اور اعلان کیا جاتا ہے۔
سی ای سی جناب راجیو کمار کا افتتاحی تقریب سے خطاب۔ یہاں دیکھیں: https://youtu.be/OX7SaLevQfw
افتتاحی تقریب میں اپنے کلیدی خطاب میں، سی ای سی جناب راجیو کمار نے اس بات پر زور دیا کہ انتخابات میں شمولیت اور شفافیت کو یقینی بنانے اور اس طرح جمہوری انتخابی مشق کے تئیں اعتماد کو مزید بڑھانے میں ٹیکنالوجی کی شمولیت بہت ضروری ہو گئی ہے۔ کسی بھی ای ایم بی کی کامیابی کا انحصار تین وسیع حصوں میں مناسب ٹیکنالوجی کی تعیناتی پر ہے - ووٹروں کے لیے رجسٹریشن میں آسانی، سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو سہولت فراہم کرنا اور تیسرا انتخابی انتظام اور لاجسٹکس/سیکیورٹی کے لیے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے، سی ای سی جناب کمار نے ای سی آئی کی طرف سے مختلف تکنیکی مداخلتوں پر روشنی ڈالی جیسے سی ویجل، معذور افراد کے لیے سکشم ایپ اور ایک ملین سے زیادہ پولنگ اسٹیشنوں میں بیٹری سے چلنے والے غیر نیٹ ورک ای وی ایم کا استعمال جس نے ووٹروں کو با اختیار بنایا ہے اور انتخابات کے بعد فوری اور قابل اعتماد انتخابی نتائج کو یقینی بنایا ہے۔
’الیکشن انتظامیہ کے لیے ٹیکنالوجی‘ پر پہلے سیشن کی مشترکہ صدارت ہندوستان کے الیکشن کمشنر جناب ارون گوئل اور ماریشس کے الیکٹورل کمشنر عالیجناب محمد عرفان عبدالرحمن نے کی۔ اس سیشن میں آرمینیا، آسٹریلیا، کروشیا اور جارجیا کے انتخابی حکام کی جانب سے پرزنٹیشن پیش کی گئی تھیں۔
اپنے خطاب کے دوران، ای سی جناب ارون گوئل نے کہا کہ انتخابی انتظامیہ میں ٹیکنالوجی کا استعمال بنیادی عمل کو خودکار کرنے سے لے کر جدید ترین انتخابی ڈیٹا بیس کے انتظام تک نا گزیر ہو گیا ہے۔ جناب گوئل نے 94.5 کروڑ سے زیادہ رائے دہندگان کے ڈیٹا بیس کا انتظام کرنے اور پولنگ اسٹیشنوں کی معقولیت جیسے انتخابات سے متعلق فیصلہ سازی کی سہولت کے لیے ای سی آئی کے ذریعے استعمال کیے جانے والے مختلف ٹیکنالوجی اقدامات پر روشنی ڈالی۔
ڈی جی آئی آئی آئی ڈی ای ایم اور سینئر ڈی ای سی جناب دھرمیندر شرما نے دو روزہ کانفرنس میں مندوبین کا خیرمقدم کیا۔ جناب محمد عرفان عبدالرحمن، ماریشس کے الیکٹورل کمشنر، جناب انتھونی بینبری، صدر اور سی ای او، انٹرنیشنل فاؤنڈیشن برائے انتخابی نظام، جناب جیورگی شرابیڈزے، ڈپٹی چیئرپرسن اور جارجیا کے سی ای سی، انگولا، آرمینیا، آسٹریلیا، چلی سمیت بین الاقوامی آئی ڈی ای اے اور ای ایم بی کے نمائندے بشمول کروشیا، فجی، جارجیا، انڈونیشیا، کریباتی، ماریشس، نیپال، پراگوے، پیرو، فلپائن اور سورینام، اور ای سی آئی کے حکام اس دو روزہ کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔
کانفرنس کے دوران ای سی آئی کی طرف سے تیار کردہ ایک کتابچہ ’انتخابات میں ٹیکنالوجی کے استعمال میں عالمی اقدامات‘ کی بھی رونمائی کی گئی۔ یہ کتاب دنیا بھر میں ای ایم بی کے بہترین ٹیکنالوجی کے طریقوں کی تالیف ہے۔ ای ایم بی کے عہدیداروں کی تربیت اور صلاحیت سازی کے لیے IIIDEM کے تیار کردہ بین الاقوامی تربیتی ماڈیول بھی جاری کیے گئے۔
دوسرا سیشن ’ٹیکنالوجی سلوشنز فار انکلوسیو الیکشنز‘ کی صدارت صدر اور سی ای او IFES کر رہے ہیں۔ سیشن میں فلپائن، انگولا اور بین الاقوامی IDEA کے نمائندوں کی پرزنٹیشن ہیں۔
کل منعقد ہونے والے ’ٹیکنالوجی بطور اختیار دہندہ اور چیلنجز آف ڈیجیٹل اسپیس‘ کے موضوع پر تیسرے سیشن کی شریک صدارت جارجیا کے ڈپٹی چیئرپرسن اور سی ای سی اور نائب صدر/ وزیر، ٹریبونل سپیریئر ڈی جسٹسیا الیکٹورل، پراگوے کریں گے۔ سیشن میں انڈونیشیا اور IFES کی جانب سے پریزنٹیشنز ہوں گی۔
24 جنوری 2023 کو اختتامی سیشن کی صدارت الیکشن کمشنر آف انڈیا جناب انوپ چندر پانڈے کریں گے۔
مزید تفصیلات کے لیے، براہ کرم ٹویٹر تھریڈ @ECISVEEP پر اپ ڈیٹس دیکھیں نیز:
افتتاحی تقریب کا لنک: tinyurl.com/yc2pcksf
https://eci.gov.in/ic/ic-2023/
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 753
(Release ID: 1893086)
Visitor Counter : 159