الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آدھار کی تصدیق کرنے سے پہلے رہائشیوں کی باخبر رضامندی حاصل کریں: درخواست کرنے والے اداروں کو یو اے آئی ڈی اے آئی کی ہدایت

Posted On: 23 JAN 2023 3:50PM by PIB Delhi

یونک  آئیڈینٹی فکیشن اتھارٹی آف انڈیا(یو آئی ڈی اے آئی)نے درخواست کرنے والے اداروں (آرای)کے لئے اپنے نئے اصول و ضوابط میں اُجاگر کیا ہے کہ اداروں کو آدھار تصدیق کرنے سے پہلے شہریوں کی باخبر رضامندی یا تو کاغذ پر یا الیکٹرونک طور سے حاصل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

یو آئی ڈی اے آئی نے آر ای سے بصد اصرار کہا ہے کہ جو لوگ آن لائن تصدیق کرتے ہیں، وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ شہری جمع کئے جارہے ڈاٹا کی نوعیت  اور آدھار تصدیق کے مقاصد سے بخوبی واقف ہوں۔

اس نے اُجاگر کیا ہے کہ رضامندی لینے سمیت تصدیق لین دین کے لاگ صرف آدھار ضابطوں میں مقرر شدہ مدت کےلئے رکھے جاتے ہیں اور مذکورہ وقت کی مدت کے خاتمے کے بعد ایسے لاگ کی تصحیح بھی آدھار ایکٹ اور اس کے ضابطوں کے مطابق کی جائے گی۔

آر ای شہریوں کو آدھار کی تصدیق کی خدمات فراہم کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔آر ای تصدیق کے مقاصد سے مرکزی شناخت ڈاٹا ریپوزٹری کو آدھار نمبر اور ڈیموگرافک ؍بایومیٹرک او ٹی پی معلومات جمع کرنے کے لئے ذمہ دار ہے۔

یوآئی ڈی اے آئی نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی ہے کہ آر ای کو شہریوں کے تئیں نرم ہونا چاہئے اور انہیں تصدیق کاری لین دین کے لئے استعمال کئے جارہے آدھار نمبروں کے تحفظ اور رازداری کے بارے میں مطمئن کرنا چاہئے۔

اتھارٹی نے آر ای پر یہ بھی زور دیا ہے کہ وہ تصدیق کاری کے آس پاس کسی بھی مشکوک سرگرمی جیسے شہریو ں کے ذریعے مشکوک معلومات یا کسی تصدیق کار آپریٹرکے ذریعے کسی بھی سمجھوتے یا دھوکہ دہی کے بارے میں فوراً یو آئی ڈی اے آئی کو رپورٹ کریں۔

آر ای کو عام طورپر آدھار نمبر کےپہلے 8عدد کو چھپائے یا ترمیم کئے بغیر آدھار کو فیزیکل یا الیکٹرونک شکل میں اسٹور نہیں کرنا چاہئے۔یوآئی ڈی اے آئی نے آر ای کو صرف آدھار نمبر کو اسی صورت میں اسٹور کرنے کی ہدایت کی ہے،جب وہ ایسا کرنے کا مجاز ہو اور یو آئی ڈی اے آئی کے ذریعے مقرر شدہ طور طریقے سے کررہا ہو۔

اس نے آر ای کو شہریوں کے لئے مؤثر شکایت نظم سسٹم مہیا کرنے اور قانون و ضابطوں کے تحت ضروری کسی بھی حفاظتی آڈٹ کے لئے یو آئی ڈی اے آئی اور اس کے ذریعے نامزد دیگر ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کرنے کو کہا ہے۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ ن ع

(U: 749)


(Release ID: 1893067) Visitor Counter : 141


Read this release in: Telugu , English , Hindi