وزارت دفاع
آئی این ایس دہلی نے ٹرنکومالی سری لنکا کا دورہ کیا
Posted On:
18 JAN 2023 9:15PM by PIB Delhi
ہندوستان کا پہلا مقامی طورپر تیار کئے گئے ڈسٹرائرا ٓئی این ایس دہلی نے 15 سے 17 جنوری 2023تک ٹرنکومالی،سری لنکا کا دورہ کیا۔ ٹرنکومالی میں اپنے قیام کے دوران جہاز نے سری لنکا بحریہ(ایس ایل این)کے ساتھ مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا، جس میں پیشہ ورانہ اور سماجی بات چیت، کراس ڈیک کا دورہ اور اسپورٹ فکسچر شامل ہیں۔جونیئر اسٹاف کورس سے گزر رہے سری لنکائی مسلح افواج کے افسران اور سری لنکا کی بحریہ اور میری ٹائم اکیڈمی کے تربیت کاروں کے ساتھ ساتھ ایس ایل این کے کئی ملاحوں کے لئے جہاز کا تعارفی دورہ بھی منعقد کیا گیا۔جہاز کا سری لنکا کا دورہ ہندوستانی بحریہ(آئی این)اور سری لنکا کی بحریہ (ایس ایل این)کے مابین مضبوط بحریہ سے بحریہ ربط اور باہمی اشتراک کی علامت ہے۔
گائیڈڈ میزائل شکن آئی این ایس دہلی کو نومبر 1997میں کمیشن کیا گیا تھا۔یہ برہموس سمیت جدید ہتھیاروں اور سینسر سے لیس ہے، جو اسے ہوا ، سطح اور ذیلی سطح کے خطروں کا پتہ لگانے اور انہیں بے اثر کرنے میں اہل بناتا ہے۔مقامی طورپر ڈیزائن اور تیار کیا گیا آئی این ایس دہلی ہندوستان کی جدید جنگی جہاز تیار کرنے کی صلاحیت کی علامت ہے۔یہ جہاز وشاکھاپٹنم میں واقع ہندوستانی بحریہ کے مشرقی بیڑے کا ایک حصہ ہے اور فلیگ آفیسر کمانڈنگ-اِن-چیف، مشرقی بحریہ کمان کے آپریشنل کمان کے تحت کام کرتا ہے۔
************
ش ح۔ع م۔ ع ن
(U: 722)
(Release ID: 1892775)
Visitor Counter : 126