خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈبہ بندخوراک کی سکریٹری محترمہ انیتا پروین نے میگا فوڈ ایونٹ 2023 سے متعلق سرگرمیوں پر ہندوستان میں سفارت خانوں اور ہائی کمیشنوں کے ساتھ گول میز تبادلہ خیال کیا

Posted On: 20 JAN 2023 8:45PM by PIB Delhi

ڈبہ بندخوراک کی  صنعت (ایف پی آئی )کی سکریٹری  محترمہ انیتا پروین نے جمعرات کو وگیان بھون انیکسی ، نئی دہلی میں ہندوستان میں غیر ملکی مشنوں کے ساتھ ایک گول میز بات چیت کی صدارت کی۔ یہ میگا فوڈ ایونٹ 2023 کے لیے وزارت کے لائحہ عمل سے آگاہ کرنے اور تعاون کے ممکنہ شعبوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے نومبر 2022 سے منعقد ہونے والی متعدد گول میز بات چیت کی ایک کڑی  تھی ۔اس  گول میز بات چیت  میں ہندوستان میں 19 غیر ملکی مشنوں کے نمائندوں نے  شرکت  کی  جس میں سربیا، میانمار کے عزت مآب  سفرا  اور نیوزی لینڈ، لاؤس، تھائی لینڈ، ویتنام، انڈونیشیا، کمبوڈیا، ملائشیا، فرانس، جرمنی، اٹلی، ڈنمارک، آسٹریلیا، جاپان، جنوبی افریقہ، کناڈا، نیدرلینڈس اور میکسیکو کے سینئر اہلکار بھی شامل تھے ۔

ایف پی آئی کی  سکریٹری نے اپنے کلیدی خطاب میں اس بات  کونمایاں کیا کہ فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کی وزارت 3 سے 5 نومبر 2023 تک ایک میگا فوڈ ایونٹ کا انعقاد کر رہی ہے، جس کا اس سے پہلے 2017 میں وزارت کی طرف سے منعقدہ تقریب سے کہیں زیادہ بڑے پیمانے پر کرنے کا تصور کیا جا رہا ہے۔ یہ تقریب فوڈ پروسیسنگ اور اس سے منسلک شعبوں کے تمام ذیلی حصوں کا احاطہ  کرے گی۔ اس کے علاوہ، یہ تقریب موٹے اناج  پر مبنی ویلیو ایڈیڈ پروڈکٹس کو فروغ دینے پر بھی توجہ مرکوز کرے گی کیونکہ 2023 کو ’ موٹے اناج  کا بین الاقوامی سال‘  قرار دیا گیا ہے۔ سکریٹری، ایف پی آئی نے مزید کہا کہ اس تقریب کے ذریعے وزارت ہندوستان کو خوراک کی فراہمی کے عالمی مرکز کے طور پر پیش  کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

A group of people sitting at a desk in front of a large screenDescription automatically generated with medium confidence

تمام ممالک کے نمائندوں سے درخواست کی گئی کہ وہ ایونٹ کے مجوزہ ڈھانچے کے بارے میں اپنی رائے  اور تجاویز  مشترک کریں تاکہ اسے عالمی سطح پر تمام متعلقہ فریقوں  کے لیے جامع اورشمولیاتی  بنایا جاسکے ۔ شرکاء سے یہ بھی درخواست کی گئی کہ وہ اپنے اپنے ممالک میں سینئر پالیسی سازوں، ایگری- فوڈ کمپنیوں، تعلیمی اداروں  وغیرہ میں ایونٹ کے بارے میں آگاہی پیدا کریں اور ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے ایک پارٹنر کے طور پر فعال طور پر شرکت کریں۔

A group of people in a meetingDescription automatically generated with medium confidence

تمام شرکاء نے میگا فوڈ ایونٹ کے ساتھ ساتھ نومبر 2023 میں فائنل ایونٹ سے قبل  منصوبہ بند سرگرمیوں کے ساتھ وزارت کو اپنی حمایت کی  یقین دہانی کرائی ۔ شرکا  کےذریعہ دی گئیں کچھ تجاویز/رائے میں مالی اداروں کو پروگرام میں مدعوکرنا، تحقیق وترقی کے حصہ پر خصوصی توجہ دینا، فوڈ سیفٹی اور سکیورٹی وغیرہ شامل ہیں ۔ غیر ملکی مشنز کے تمام نمائندوں نے بھی میگا فوڈ ایونٹ کے لیے وزارت کو اس کی پیش رفت پر مبارکباد دی۔ انہوں نے اپنی متعلقہ وزارتوں، بزنس چیمبرز، ایگری فوڈ اور اس سے منسلک صنعتی کمپنیوں کو اپنے متعلقہ علاقوں سے زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کے لیے مطلع کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

مزید برآں ،سرمایہ کاری میں سہولت فراہم کرنے والے  سیل (انویسٹ انڈیا) کو ہدایت کی گئی کہ وہ میگا ایونٹ کے بارے میں مزید معلومات کومشترک  کرنے کے ساتھ ساتھ تعاون کے شعبوں  میں امکانات  تلاش کرنے کے لیے تمام شرکاء سے رابطہ قائم کرے۔

A group of people posing for a photoDescription automatically generated

 

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 712)


(Release ID: 1892774) Visitor Counter : 129


Read this release in: English