محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

زرعی اور دیہی مزدوروں کے لیے آل انڈیا  صارفین قیمت عدد اشاریہ  - دسمبر، 2022

Posted On: 20 JAN 2023 6:29PM by PIB Delhi

دسمبر 2022 ماہ کے لئے ،زرعی اور دیہی مزدوروں کے لیے کل ہند صارفین کی قیمت عدد اشاریہ (بنیاد : 1986-87=100)  1167   پوائنٹ  پر مستحکم رہی اور دیہی مزدوں کے لئے ایک پوائنٹ کا اضافہ ہوا یہ 1179 پوائنٹ کی سطح پر رہی۔  زرعی مزدوروں اور دیہی مزدوروں کے جنرل عدد اشاریہ میں اس تبدیلی میں اہم کردار فوڈ گروپ کا بالترتیب 0.91 اور 0.93 پوائنٹ پر رہا ۔ یہ اضافہ بنیادی طور پر  دواوں ،  حجام چارجز، بس کا کرایہ  وغیرہ  متفرق گروپوں کی  قیمتوں کی وجہ سے ہوا۔

مختلف ریاستوں کے لیے انڈیکس میں اضافہ الگ الگ تھا۔ زرعی مزدوروں کے  لئے  9 ریاستوں کے  عدداشاریہ میں1سے 17 پوائنٹس کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔تمل ناڈو کا عدد اشاریہ 1350 پوائنٹس کے ساتھ اشاریہ ٹیبل میں سرفہرست ہے جبکہ ہماچل پردیش ریاست کا عدد ا شاریہ 911 پوائنٹس  کے ساتھ سب سے نیچے رہا ۔

دیہی مزدوروں کے تعلق سے 9 ریاستوں کے عدد اشاریہ میں 1 سے8 پوائنٹس کا اضافہ جبکہ 11 ریاستوں کے عدد اشاریہ میں 2 سے 9 پوائنٹ کی گراوٹ رہی ۔تمل ناڈو ریاست  کا عدداشاریہ1338 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ ہماچل پردیش 961 پوائنٹس کے ساتھ سب سے نیچے  رہا۔

ریاستی سطح پر  زرعی مزدوروں  اور دیہی مزدوروں کے صارفین کی قیمتوں کےعدد اشاریہ میں راجستھان کی ریاست میں سب سے زیادہ اضافہ (7 پوائنٹ) اور کیرالہ  ریاست کے ذریعہ دیہی مزدوروں کے لئے (8 پوائنٹ)  اضافہ ہوا ،  خاص طور  پر ،گیہوں، آٹا،جوار،  باجرہ، مکئی، تازہ مچھلی، خشک مرچ، جلانے والی  لکڑی وغیرہ کی قیمتوں میں اضافہ درج کیا گیا۔ اس کے برعکس زرعی مزدوروں اور دیہی مزدوروں کے لیے صارفین کی قیمتوں کے عدداشاریوں میں منی پور ریاست میں  9-9 پوائنٹس کی کمی  بنیادی طور پر دالوں، تازہ مچھلی، پولٹری، سبزیوں اور پھلوں وغیرہ کی قیمتوں میں کمی  درج کی گئی۔

سی پی آئی ۔ اے ایل اور سی پی آئی ۔آر ایل پر مبنی مہنگائی کی شرح  دسمبر، 2022 میں 6.38 فیصد اور 6.60 فیصد تھی جبکہ نومبر  2022 میں بالترتیب 6.87فیصد اور 6.99فیصد اور پچھلے سال اسی مہینے کے دوران بالترتیب 4.78 فیصداور 5.03 فیصد تھی۔ اسی طرح غذائی افراط زردسمبر، 2022 میں 5.89فیصداور 5.76 فیصد رہی جبکہ نومبر  2022 میں یہ بالترتیب 6.19 فیصد اور 6.05 فیصد رہی تھی  اور پچھلے سال  کےاسی مہینے کے دوران بالترتیب 2.99 فیصداور 3.17 فیصد تھی۔

 

  1. کل ہند صارف قیمت عدد اشاریہ (عمومی اور گروپ وار)

گروپ

زرعی مزدور

دیہی مزدور

 

نومبر،   2022

دسمبر، 2022

نومبر، 2022

دسمبر،2022

جنرل عدد  ا شاریہ

1167

1167

1178

1179

خوراک

1098

1096

1105

1102

پان سپاری وغیرہ

1941

1955

1950

1964

ایندھن اور لائٹ

1285

1292

1277

1284

کپڑے، بستر اور جوتے

1223

1229

1261

1269

متفرق

1224

1232

1228

1236

 

 

ماہ جنوری 2023 کے لیے زرعی اور دیہی مزدوروں کے لیے صارف قیمت کاعدد اشاریہ 20 فروری 2023 کو جاری کیا جائے گا۔

 

************

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 714)


(Release ID: 1892751) Visitor Counter : 155


Read this release in: English , Hindi