وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

انڈین کوسٹ گارڈ نے ممبئی میں چھ دوست ممالک کے افسران  اورملاحوں کے لئے ایک ہفتے کا میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر آپریشنز اور سرچ اینڈ ریسکیو کورس کا انعقاد کیا

Posted On: 21 JAN 2023 5:39PM by PIB Delhi

انڈین کوسٹ گارڈ(آئی سی جی)نے ممبئی میں21-16جنوری 2023 کے درمیان چھ دوست ممالک کے افسران اورملاحوں کے لئے ایک ہفتے کا میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر(ایم آر سی سی)آپریشنز اورسرچ اینڈ ریسکیو(ایس اے آر) کورس کا انعقاد کیا۔ یہ کورس انڈین ٹیکنیکل اینڈ اکونامک کوآپریشن پروگرام(آئی ٹی ای سی)کے تحت چھ دوست ممالک ، بنگلہ دیش، سیشلز، سری لنکا، ماریشش، میانمار اور مالدیپ کے بحری حفاظتی ایجنسیوں کے افسران اور ملاحوں کے لئے منعقد کیا گیا تھا۔ اس خصوصی تربیت میں کل 22تربیت کاروں (10افسران اور 12 ملاح)نے حصہ لیا۔

کورس کو بہترین عالمی روایتوں کے عین مطابق تیار کیا گیا ہےاور خاص طور سے بحری تلاش اور بچاؤ ، منصوبہ سازی اور اشتراک ، عالمی بحری بحران اور حفاظتی نظام، ہوائی اور بحری ایس اے آرکے تال میل پر لیکچر، سٹیلائٹ کی مدد سے چلنے والے ایس اے آر آپریشن کے قانونی پس منظر ڈومین کا تصور کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ دوسرے ممالک کے درمیان بحری ایس اے آر واقعات پر مطالعہ پر بھی یہ پروگرام مرکوز تھا۔

اس تربیتی پروگرام میں انڈین نیشنل مشن کنٹرول سینٹر، انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن، ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا، بحری معلوماتی خدمات کے لئے ہندوستانی مرکز اور آئی سی جی کے موضوعاتی ماہرین کی مدعو اِکائیوں کے ذریعے لیکچر بھی شامل تھے۔ایم آر سی سی ممبئی ، ڈائریکٹر جنرل شیپنگ کمیونکیشن سینٹر اور ایئر ٹریفک کنٹرول،  ممبئی ایئرپورٹ پر تربیتی دورے اور آن جاب ٹریننگ بھی منعقد کی گئی۔کورس کا افتتاح کمانڈر کوسٹ گارڈ ریجن(مغربی)انسپکٹر جنرل ایم وی بادکر نے کیا۔

 

01.jpeg

 

************

 

ش ح۔ع م۔ ع ن

 (U: 715)


(Release ID: 1892744) Visitor Counter : 132


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil