محنت اور روزگار کی وزارت

ای پی ایف او نے نومبر 2022 کے مہینے میں مجموعی طور پر 16.26 لاکھ ممبروں کا اضافہ کیا


پے رول ڈیٹا کا سال بہ سال موازنہ نومبر 2021 کے مقابلے میں نومبر 2022 میں خالص رکنیت کے اضافے میں 16.50 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے

نئے اراکین میں 56.60 کا تعلق 18-25 سال کی عمر کے گروپوں سے ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پہلی بار ملازمت کے متلاشی افراد بڑے پیمانے پر ملک کے منظم شعبے کی افرادی قوت میں شامل ہو رہے ہیں

نومبر 2021 کے مقابلے نومبر 2022 میں منظم افرادی قوت میں خواتین کی مجموعی رکنیت میں 7.90 فیصد اضافہ ہوا

Posted On: 20 JAN 2023 5:26PM by PIB Delhi

ملازمین کے پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) کے عارضی پے رول کے اعداد و شمار آج جاری کیے گئے ہیں۔ اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ ای پی ایف او نے نومبر 2022 کے مہینے میں مجموعی طور پر 16.26 لاکھ ممبروں کا اضافہ کیا ہے۔ اعداد و شمار پچھلے مہینے اکتوبر، 2022 کے مقابلے میں 25.67 فیصد مجموعی اضافے کی نشاندہی کرتے ہیں۔ پے رول کے اعداد و شمار کا سال بہ سال موازنہ پچھلے سال 2021 کے اسی مہینے کے مقابلے نومبر 2022 میں مجموعی رکنیت کے اضافے میں 16.50 فیصد اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔

مہینے کے دوران شامل کیے گئے کل 16.26 لاکھ ممبران میں سے تقریباً 8.99 لاکھ نئے ممبران پہلی بار ای پی ایف او کے دائرہ کار میں آئے ہیں۔ اس طرح یہ ظاہر کرتا ہے کہ ای پی ایف او میں شامل ہونے والے نئے ممبران میں اکتوبر 2022 میں 7.28 لاکھ سے 1.71 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔ نئے ممبران میں سب سے زیادہ اندراج 18-21 سال کی عمر کے گروپ میں 2.77 لاکھ ممبروں کے ساتھ رجسٹرڈ ہے۔ اس کے بعد 22-25 سال کی عمر کے گروپ میں 2.32 لاکھ ممبران ہیں۔ 18-25 سال کی عمر کے گروپ مہینے کے دوران کل نئے ممبروں کا 56.60 فیصد بنتے ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پہلی بار ملازمت کے متلاشی افراد ملک کے منظم شعبے کی افرادی قوت میں بڑی حد تک شامل ہو رہے ہیں۔

اعداد و شمار اس بات پر بھی روشنی ڈالتے ہیں کہ تقریباً 11.21 لاکھ ممبران ای پی ایف او کی رکنیت میں دوبارہ شامل ہوئے ہیں۔ ان اراکین نے اپنی ملازمتیں تبدیل کیں اور ای پی ایف او کے تحت آنے والے اداروں میں دوبارہ شامل ہوگئے اور حتمی تصفیہ کے لیے درخواست دینے کے بجائے اپنی جمع شدہ رقم کو منتقل کرنے کا انتخاب کیا، اس طرح اپنے سماجی سکیورٹی میں توسیع کی۔

پے رول کے اعداد و شمار کے صنفی تجزیہ سے پتہ چلتا ہے کہ نومبر 2022 میں مجموعی طور پر خواتین ممبران کا اندراج 3.19 لاکھ تھا۔ پچھلے مہینے کے مقابلے میں خالص خواتین ممبروں کی تعداد میں تقریباً 0.56 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے جو اکتوبر 2022 میں 2.63 لاکھ تھا۔ سال بہ سال اندراج کے اعداد و شمار کا موازنہ پچھلے سال نومبر 2021  کے دوران خواتین کی مجموعی رکنیت کے مقابلے نومبر 2022 میں منظم افرادی قوت میں خواتین کی مجموعی رکنیت میں 7.90 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

ریاست کے حساب سے پے رول کے اعداد و شمار اس بات پر روشنی ڈالتے ہیں کہ مجموعی طور پر ممبروں کے اضافے میں ماہ بہ ماہ بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاسی گجرات، ہریانہ، تمل ناڈو، اترپردیش، مہاراشٹر اور راجستھان کی ریاستوں میں ہوتی ہے۔ یہ ریاستیں مل کر ماہ کے دوران کل رکنیت کا 58.23 فیصد اضافہ کرتی ہیں۔ تمام ریاستوں میں مہاراشٹر اس مہینے کے دوران مجموعی طور پر 20 فیصد ممبروں کے اضافے کے ساتھ سرفہرست ہے۔ اس کے بعد10.91 فیصد کے ساتھ تمل ناڈو دوسرے مقام پر ہے۔

صنعت کے لحاظ سے پے رول کے اعداد و شمار کی درجہ بندی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ‘ماہر خدمات’ (افرادی قوت فراہم کرنے والے، عام ٹھیکیداروں، سیکورٹی خدمات، متفرق سرگرمیاں وغیرہ پر مشتمل) مہینے کے دوران کل اراکین کے اضافے کا 40 فیصد بنتی ہیں۔ صنعت کے لحاظ سے پچھلے مہینے کے اعداد و شمار کا موازنہ کرتے ہوئے صنعتوں میں ‘آٹو موبائل سروسنگ’، ‘بلڈنگ اینڈ کنسٹرکشن انڈسٹری’،‘انجینئرز- انجینئرنگ’ ٹھیکیدار،‘فنانسنگ اسٹیبلشمنٹ’، ‘اسپتال’ وغیرہ میں زیادہ اندراج دیکھنے میں آیا ہے۔

پے رول ڈیٹا عارضی ہے کیونکہ ڈیٹا جنریشن ایک مسلسل مشق ہے، کیونکہ ملازمین کے ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کرنا ایک مسلسل عمل ہے۔ اس لیے پچھلا ڈیٹا ہر ماہ اپ ڈیٹ ہوتا ہے۔اپریل-2018 کے مہینے سے ای پی ایف او ستمبر، 2017 کے بعد کی مدت کا احاطہ کرتے ہوئے پے رول ڈیٹا جاری کر رہا ہے۔ ماہانہ پے رول کے اعداد و شمار میں آدھار کی توثیق شدہ یونیورسل اکاؤنٹ نمبر (یو اے این) کے ذریعے پہلی بار ای پی ایف او میں شامل ہونے والے اراکین کی تعداد، ای پی ایف او  کی کوریج سے باہر نکلنے والے موجودہ اراکین اور جو لوگ باہر نکلے ہیں لیکن دوبارہ ممبر کے طور پر شامل ہو رہے ہیں، انہیں ماہانہ نیٹ پر پہنچنے کے لیے لیا جاتا ہے۔

ای پی ایف او ہندوستان کی ایک اہم تنظیم ہے جو ملازمین کے پروویڈنٹ فنڈز اور متفرق پروویژنز ایکٹ، 1952 کے دائرہ کار میں آنے والے منظم شعبے کی افرادی قوت کے لیے سماجی تحفظ کے لیے ذمہ دار ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 692)



(Release ID: 1892616) Visitor Counter : 110


Read this release in: English , Hindi , Marathi