الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
حکومت، انڈیا ٹیکڈ کو متحرک کرنے کے لیے، ایک کم آمرانہ، زیادہ اصول پر مبنی قانونی ڈھانچہ بنائے گی: وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر
اگر ملک کے تمام قوانین کی تعمیل کی جائےتو کرپٹو کرنسی کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں:جناب راجیو چندر شیکھر
جناب راجیو چندر شیکھر نے این ایکس پی کی قیادت اور ان کے زیر رہنمائی جاری ہندوستانی اسٹارٹ اپس سے ملاقات کی؛ انکا کہنا ہے کہ سیمی کون انڈیا فیوچر ڈیزائن پہل،سیمی کنڈکٹر ایکو نظام کو متحرک کرنے کے لیے ہے
Posted On:
19 JAN 2023 6:06PM by PIB Delhi
الیکٹرانکس اور معلوماتی ٹکنالوجی اور ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے آج بنگلورو میں کہا ہے کہ حکومت ہندوستان کے ٹیکڈ کو متحرک کرنے اور ٹریلین ڈالر کی معیشت کی تعمیر کے لیے ایک کم آمرانہ اور زیادہ اصول پر مبنی جامع قانونی ڈھانچہ بنائے گی۔
وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر آئی ٹیک لاء انٹرنیشنل کانفرنس 2023 سے خطاب کرتے ہوئے
جناب راجیو چندر شیکھر نے یہاں منعقد ہونے والی آئی ٹیک لاء انٹرنیشنل کانفرنس 2023 سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’’حکومت ایک جامع قانونی فریم ورک پر کام کر رہی ہے جس میں مجوزہ ڈیجیٹل پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل، نیشنل ڈیٹا گورننس فریم ورک، ترمیم شدہ آئی ٹی قوانین وغیرہ اور آنے والا ڈیجیٹل انڈیا قانون جیسی قانون سازی کے عوامل شامل ہوں گے - جو کہ کم آمرانہ اور زیادہ اصول پرمبنی ہوگا تاکہ متحرک اسٹارٹ اپ اور اختراعی ماحولیاتی نظام کو فعال اور اس کی معاونت کی جاسکے‘‘۔ اس اجتماع میں قانونی ماہرین اور سرکادہ شخصیات موجودتھے۔
آئی ٹیک لاء اس کانفرنس کا اہتمام کر رہا ہے جو ٹیکنالوجی کے قانون کے شعبے میں مہارت کے وسیع میدان پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔
یہ بتاتے ہوئے کہ حکومت نے ہمیشہ شراکت داروں کے خیالات کو اہم قرار دیا ہے، وزیر موصوف نے کہا، ’’کسی بھی بل یا قانون سازی کی افادیت، نفاذ اور قبولیت اتنی ہی اچھی ہو گی کہ کتنے ذہن اس کے مسودے کی تیاری میں مدد کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں۔ ہماری کوشش رہی ہے کہ قانون سازی کے عمل میں زیادہ سے زیادہ شراکت داروں کو شامل کیا جائے۔ یہ حکومت کی اتنی ہی قانون سازی ہے جتنا کہ یہ شراکت داری کی قانون سازی ہے‘‘۔
بعد میں بات چیت کےایک اجلاس میں، انہوں نے کہا، ’’ہندوستان بلاک چین کی تمام چیزوں - سائز اور پیمانے دونوں میں،دنیا کی قیادت کرے گا اوریہ کہ ہم ویب 3.0 پر کیسے منتقل ہوتے ہیں‘‘۔
کرپٹو کرنسی کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں، وزیر موصوف نے کہا کہ کرپٹو کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہے جب تک کہ ملک کے تمام قوانین پرعمل کیا جائے۔ ’’ جب تک کہ آپ قانونی عمل پر عمل کریں گے تو آج ایسی کوئی چیز نہیں ہے جو کرپٹو کو غیر قانونی قرار دے ۔ اگر آپ کرپٹو میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، تو یقینی بنائیں کہ آپ آر بی آئی کے ضابطو ں پر عمل کرتے ہیں، قوانین کے مطابق ڈالر کے لئےاپنی ایل آر ایس اہلیت حاصل کرتےہیں‘‘۔
اس کے بعد وزیر موصوف نے بنگلورو میں این ایکس پی کے دفتر کا دورہ کیا اور ان کی قیادت سے ملاقات کی۔ انہوں نے ان سٹارٹ اپس اور انٹرپرینیورز سے بھی بات چیت کی جن کی ان کی ذریعہ رہنمائی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے وزیرموصوف کے ساتھ اپنے پروجیکٹس کے بارے میں تفصیلات شراکت کیں اور حکومت ہند کی ڈیزائن سے منسلک ترغیبی اسکیم میں گہری دلچسپی کااظہار کیا۔ جناب راجیو چندر شیکھر نے یہ بھی کہا کہ ڈی ایل آئی ان کی ترقی کی رفتار میں مدد کر سکتا ہے۔
بعد میں شام میں، وزیرموصوف، سیمی کنڈکٹر اور الیکٹرانکس کے شعبوں کی ترقی پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے، عالمی قابلیت مرکز کے سربراہوں سے ملاقات کریں گے۔
*****
U.No.679
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1892570)
Visitor Counter : 176