وزارت خزانہ

محکمہ مالیاتی خدمات کے سکریٹری نے سرکردہ ضلع منیجروں اور ریاستی سطح کے بینکروں کی کمیٹی کے کنوینروں کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

Posted On: 20 JAN 2023 4:16PM by PIB Delhi

محکمہ مالیاتی خدمات (ڈی ایف ایس)، وزارت خزانہ کے سکریٹری ڈاکٹر وویک جوشی نے آج یہاں آرزو مند اضلاع کے سرکردہ ضلع مینیجروں (ایل ڈی ایم) اور ریاستی سطح کے بینکروں کی کمیٹی (ایس ایل بی سی) کے کنوینروں کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ جائزہ میٹنگ میں نیتی آیوگ، پنچایتی راج اور ڈی ایف ایس کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001EBTB.jpg

میٹنگ کے دوران ہدف شدہ مالیاتی شمولیت کے مداخلتی پروگرام (ٹی ایف آئی آئی پی) کے تحت 112 آرزو مند اضلاع کی پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اتکرش پروگرام کے تحت 10 منتخب اضلاع کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002HDRZ.jpg

ڈاکٹر جوشی نے ملک میں مالیاتی شمولیت کی مہم کو آگے بڑھانے میں ایس ایل بی سی اور ایل ڈی ایم کی کوششوں کی تعریف کی اور ایل ڈی ایم اور ایس ایل بی سی کے کنوینروں سے درخواست کی کہ وہ طے شدہ سنگ میل کو حاصل کرنے کے لیے اگلے چھ ماہ کو نئے جوش و جذبے کے ساتھ استعمال کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003SNMB.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004DDRG.jpg

جائزہ میٹنگ کے دوران، بینکوں پر اس بات پر زور دیا گیا کہ وہ ان اضلاع میں کریڈٹ کی رسائی کو مزید بڑھانے پر کام کریں اور تمام آباد دیہاتوں کے 5 کلومیٹر کے اندر کم از کم ایک بینکنگ آؤٹ لیٹ کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔

بینکوں سے یہ بھی درخواست کی گئی کہ وہ پنچایتی راج اداروں کی مدد سے دیہاتوں میں مالیاتی خواندگی  کے کیمپ چلائیں تاکہ مالی شمولیت کی اسکیموں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اضلاع اور ایس ایل بی سی کے لیے انعام اور شناختی پروگرام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 684



(Release ID: 1892516) Visitor Counter : 78


Read this release in: English , Hindi , Tamil