زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

جناب منوج آہوجا، سکریٹری (زراعت) نے ایک روزہ انڈیا کولڈ چین کانکلیو کا افتتاح کیا


کولڈ چین صنعت خوراک کے تحفظ، کھانے کی اشیا کی بربادی میں کمی  لانے اور جلدخراب ہونے والی مصنوعات کی ڈبہ بندی کے بعد ان کی افادیت میں اضافے کے لیے اہم ہے: جناب آہوجا

ایڈیشنل سیکرٹری (ڈی او رایف ڈبلیو) ڈاکٹر ابھیلکش لکھی نے کہا کہ آنے والے سالوں میں صنعت میں نمایاں ترقی کی توقع ہے

پانچ ہارٹیکلچر کلسٹرس کی ترقی کے لیے قبولیت کا خط سونپا گیا

Posted On: 19 JAN 2023 6:21PM by PIB Delhi

 زراعت اور کسانوں کے بہبود کی وزارت نے پی ایچ ڈی چیمبر  آف کامرس اینڈ انڈسٹری (پی ایچ ڈی سی سی آئی) کے ساتھ مل کر نالج پارٹنر کے طورپر  نیشنل سینٹر فار کولڈ چین ڈولپمنٹ (این سی سی ڈی)کے تعاون سے آج نئی دہلی میں ‘‘انڈیا کولڈ چین کانکلیو’’ کے طورپر  ایک روزہ نمائش اور کانفرنس کا انعقاد کیا۔اس کانفرنس کا انعقاد سبھی شراکت داروں کو مشترکہ پلیٹ فارم پر ایک ساتھ لانے  کے مقصد سے کیا گیا ہے ،تاکہ وہ پائیدار طریقے سے  صنعت کی ترقی کے بارے میں اپنی رائے اور خیالات  کا اشتراک کریں  اور فصل کی کٹائی کے بعد کے نقصان کو مناسب طریقوں کے ساتھ کم کرنے کے طریقوں کا پتہ لگایا جا سکے۔اس کانفرنس  کے ساتھ ہی کولڈ چین کے شعبہ میں اختراعات اور بہترین کارکردگی کو ظاہر کرنے کےلئے اس شعبہ کے ممتاز صنعت کاروں کے ذریعہ ایک نمائش کا بھی انعقاد کیاگیا۔

کانکلیو اور نمائش کا افتتاح زراعت اور کسانوں کے بہبود کے محکمے کے سکریٹری جناب منوج آہوجا  نے کیا۔انہوں نے کہاکہ وزارت زراعت  خوراک کے تحفظ کو یقینی بنانے  ،غذائی مصنوعات  کی بربادی میں کمی لانے اور جلدی خراب ہونے والے مصنوعات   کی ڈبہ بندی کے بعد ان کی افادیت میں اضافہ  کرنے کی سمت  میں کولڈ چین صنعت  کی اہم کی نشاندہی کرتا ہے اور وزارت نے اس شعبہ کو مضبوط بنانے کےلئے پالیسیوں اور پروگراموں کا وسیع خاکہ ترتیب دیا ہے۔بھارتی کولڈ چین صنعت کی ترقی  کےلئے تکنیکی اختراعات اہم ہیں۔اعلی درجے کی ریفریجریشن اور کولنگ سسٹم کی آمد کے ساتھ، صنعت اب بہت کم درجہ حرارت پر سامان کو ذخیرہ کرنے اور نقل و حمل کرنے کے قابل ہے، جس سے خراب ہونے والی مصنوعات کی شیلف لائف کو بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔ اس سے ہندوستان سے خراب ہونے والی اشیا کی برآمد میں اضافہ ہوا ہے، کیونکہ مصنوعات اب بہتر حالت میں بین الاقوامی منڈیوں تک پہنچ سکتی ہیں۔

کنکلیو کے دوران، زراعت اور کسانوں کے بہبود کی وزارت  کے ہارٹیکلچر کلسٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ملک کے مختلف حصوں میں پروڈکٹ مخصوص ہارٹی کلچر کلسٹرز کی منظوری دی گئی۔ اس موقع پر جناب آہوجا نے پانچ کلسٹر ڈیولپمنٹ ایجنسیوں اور متعلقہ کلسٹروں کے لیے عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں کو منظوری کا خط سونپا۔ شوپیاں (جے اینڈ کے) میں سیب ، اننت پور (آندھرا پردیش) میں کیلا، ناسک (مہاراشٹرا) میں انگور، محبوب نگر (تلنگانہ) میں آم اور مغربی جینتیا ہلز (میگھالیہ) میں ہلدی، پائلٹ مرحلے کے لیے 12 منتخب کلسٹروں میں شامل ہیں۔ متعلقہ نافذ کرنے والی ایجنسیوں میں میں اپنی کلسٹر ڈولپمنٹ ایجنسیوں جیسے جے کے ایچ پی ایم سی، آندھرا پردیش ہارٹیکلچر ڈیولپمنٹ ایجنسی، مہاراشٹر اسٹیٹ ہارٹیکلچر اینڈ میڈیسنل بورڈ، تلنگانہ اسٹیٹ ہارٹیکلچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ اور میگھالیہ اسٹیٹ ایگریکلچرل مارکیٹنگ بورڈ کے ذریعہ  سے ایف آئی ایل انڈسٹری پرائیویٹ لمیٹڈ، دیسائی ایگری فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ، سہیادری فارمز پوسٹ ہارویسٹ کیئر لمیٹڈ، پرساد سیڈز پرائیویٹ لمیٹڈ اور میگھالیہ بیسن مینجمنٹ ایجنسی اپنی کلسٹر ڈیولپمنٹ ایجنسیاں شامل ہیں۔ یہ بھی اعلان کیا گیا کہ 7 دیگر پائلٹ کلسٹروں کے لیے درخواستیں جن میں کَچھ اور لکھنؤ کے لیے آم، سولاپور اور چتردرگ کے لیے انار، تھینی کے لیے کیلا، کنور کے لیے سیب اور سیپاہیجلا کے لیے انناس کے لیے درخواستیں زیر عمل ہیں۔

اڈیشنل سکریٹری (ڈی اے اور ایف ڈبلیو)ڈٓاکٹر ابھیلکش  لکھی  نے کہا کہ آئندہ برسوں میں بھارتی کولڈ چین صنعت میں اہم اضافے ہونے کی توقع ہے۔اس اضافے  کی وجہ پھلوں ،سبزیوں اور گوشت کے مصنوعات  جیسی جلدی خراب ہونے والی اشیا  کی بڑھتی ہوئی مانگ کے ساتھ ساتھ ای –کامرس اور آن لائن سازوسامان کی فروخت  میں اضافہ ہے۔جس طرح بھارت میں ان اشیا  کی مانگ مسلسل بڑھتی جارہی ہے،حکومت نے خوراک کے تحفظ اور عوامی صحت کو یقینی بنانے کےلئے کولڈ چین صنعت کی ترقی میں مدد دینے  کی ضرورت  کو پہنچانا ہے۔

جوائنٹ سکریٹری(باغبانی)جناب پریہ رنجن نے کہا کہ وزیر زراعت کی متحرک قیادت میں وزارت زراعت  کولڈ چین کے محاذ پر ابھرنے والی ضرورتوں کو سمجھنے کےلئے تیزی سے کام کررہی ہےاور ہم کولڈ چین شعبہ میں جدید ترقی کے لئے مختلف پروگراموں کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔

تکنیکی اجلاس کے دوران کولڈ چین صنعت کی مسلسل ترقی کو بہتر بنانے کے مقصد سے کولڈ چین کی ترقی  کے امکانات کا پتہ لگانے کےلئے لاجسٹکس  اور کلسٹر ترقی ،کولڈ چین توانائی کی کارکردگی ،ریفریجریشن تکنیک اور کولڈ چین میں انٹرنیٹ آف تھنکس  کی اہمیت وغیرہ سے متعلق  مختلف مسئلوں پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔

اس کانفرنس میں وزارت زراعت ،خورات کی ڈبہ بندی کی صنعت کی وزارت ،ایپیڈا،توانائی کی کارکردگی کے بیورو  وغیرہ کے دیگر سینئر عہدے داروں  نے حصہ لیا۔اس کانفرنس میں مختٖلف سرکاری محکموں ،کارپوریٹس ،ٹیکنولوجی پرووائیڈرس ،تاجر،برآمد کاروں،تحقیق کاروں اور ملک کے مختلف حصوں کے دیگر شراکت داروں سے متعلق  250سے زیادہ حصہ لینے والوں /نمائندوں نے بھی حصہ لیا۔

 

image0016SAX.jpgimage002NRZT.jpg  

image003PKPZ.jpg  

***********

ش ح ۔  ا  م ۔

U. No.663  



(Release ID: 1892382) Visitor Counter : 98


Read this release in: English , Hindi , Telugu