بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اہم بندرگاہوں کے لیے ایک عدالتی بورڈ کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری

Posted On: 19 JAN 2023 6:31PM by PIB Delhi

اہم بندرگاہوں سے متعلق اتھارٹیز ایکٹ،2021 تین نومبر 2021 کو نافذ ہوا۔ ایکٹ کے سیکشن 54 میں ایک عدالتی بورڈ کی تشکیل کا تصور کیا گیا ہے جس کے ذریعے مذکورہ ایکٹ کے سیکشن 58 کے تحت مقرر کردہ کاموں کو انجام دینا ہے۔

مذکورہ ایکٹ کے تحت بنائے گئے اہم بندرگاہوں کے لیے ایک عدالتی بورڈ رولز، 2023 کو بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت نے 17 جنوری 2023 کو گزٹ میں مطلع کیا ہے۔ عدالتی بورڈ ایک پریزائیڈنگ آفیسر اور دو ممبران پر مشتمل ہوگا۔ پریذائیڈنگ آفیسر سپریم کورٹ آف انڈیا کا ریٹائرڈ جج یا ہائی کورٹ کا ریٹائرڈ چیف جسٹس ہوگا اور دونوں ممبران یا تو ریاستی حکومت کے ریٹائرڈ چیف سکریٹری ہوں گے یا اس کے مساوی یا حکومت ہند کا ریٹائرڈ سکریٹری یا اس کے مساوی ہوں گے۔

پریزائیڈنگ آفیسر اور عدالتی بورڈ کے ممبران کا تقرر ایک سلیکشن کمیٹی کی سفارش پر کیا جائے گا۔ یہ کمیٹی چیف جسٹس آف انڈیا یا ان کے نامزد کردہ؛ عملہ اور تربیت کے محکمے کے سکریٹری اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے سکریٹری پر مشتمل ہے۔

مندرجہ بالا قواعد کے مطابق عدالتی بورڈ کی تشکیل کے لیے حکومت کی طرف سے کارروائی شروع کی جا رہی ہے۔ ایک بار ایڈجوڈیکیٹری بورڈ کے قیام کے بعد بڑی بندرگاہوں کے لیے ٹیرف اتھارٹی کا وجود ختم ہو جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 653)


(Release ID: 1892360) Visitor Counter : 132


Read this release in: English , Hindi , Punjabi