جل شکتی وزارت

کین-بیتوا لنک پروجیکٹ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا تیسرا اجلاس

Posted On: 18 JAN 2023 7:32PM by PIB Delhi

کین-بیتوا لنک پروجیکٹ کی اسٹیئرنگ کمیٹی  (ایس سی- کے بی ایل پی) کی تیسری میٹنگ آج وگیان بھون، نئی دہلی میں   ، جل شکتی وزارت کے محکمہ آبی وسائل ،آرڈ ی و جی آر کے سکریٹری کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں مدھیہ پردیش اور اتر پردیش دونوں ریاستوں کے نمائندوں اور مختلف مرکزی وزارتوں اور نیتی آیوگ کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

محکمہ آبی وسائل  آر ڈی و جی آر کے سکریٹری ، جل شکتی کے وزیرمملکت  نے اپنے افتتاحی کلمات میں زور دیا کہ کین-بیتوا لنک پروجیکٹ پانی کی حفاظت اور بندیل کھنڈ خطے کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے اہم ہے۔ یہ مرکز اور ریاست کا ایک اہم منصوبہ ہے۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم جدید ترین ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے اس پروجیکٹ کو مقررہ وقت میں لاگو کریں اور جانیں کہ کس طرح پراجیکٹ سے متاثرہ لوگوں کے آر اینڈ آر کی دیکھ بھال کی جائے اور خطے کے تحفظ، خاص طور پر پناّ ٹائیگر ریزرو کی زمین پر منحصر نسلوں کی حفاظت کی جائے۔

  • کین-بیتوا لنک پروجیکٹ کی اسٹیئرنگ کمیٹی  (ایس سی- کے بی ایل پی) کی تیسری میٹنگ آج وگیان بھون، نئی دہلی میں ، جل شکتی وزارت کے محکمہ آبی وسائل ،آرڈ ی و جی آر کے سکریٹری کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔
  • سکریٹری نے زور دیا کہ کین-بیتوا لنک پروجیکٹ پانی کی حفاظت اور بندیل کھنڈ خطے کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے اہم ہے۔
  • دو وائلڈ لائف کی پناہ گاہیں یعنی نوراڈیہی وائلڈ لائف سینکچری اور مدھیہ پردیش کی رانی درگاوتی وائلڈ لائف سینکچری اور یو پی کی رانی پور وائلڈ لائف سینکچری   کو پروجیکٹ ٹائیگر کے تحت لانے کے لیے ریاستی حکومت کی طرف سے منظوری دی گئی ہے۔
  • کمیٹی کو مطلع کیا گیا کہ تقریباً 5480 ہیکٹئر پنا اور ایم پی  کے ضلع چھترپور کی غیرجنگلاتی  حکومتی زمین  کو منتقل کرنے کے احکامات ریاستی حکومت کی طرف سے معاوضہ دار شجرکاری  کے لیے پی ٹی آر کو منتقل کرنے کے لیے  جاری کیے گئے ہیں۔
  • میٹنگ کے دوران آر اینڈ آر پلان پر شفاف اور مقررہ وقت کے ساتھ عمل درآمد کی نگرانی کے لیے آر اینڈ آر کمیٹی کی تشکیل کی تجویز کو حتمی شکل دی گئی۔
  • پروجیکٹ کے لینڈ سکیپ مینجمنٹ پلان (ایل ایم پی) اور انوائرنمنٹ مینجمنٹ پلان (ای ایم پی) پر عمل درآمد کے لیے ایک گریٹر پنا لینڈ اسکیپ کونسل بھی تشکیل دی جا رہی ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

میٹنگ کے دوران ایجنڈا کے مختلف آئٹمز پر غور کیا گیا جس میں دوسری میٹنگ کے دوران کیے گئے فیصلوں، سال 24-2023 کے لیے ورک پلان، پراجیکٹ مینجمنٹ کنسلٹنسی کی مصروفیت، زمین کے حصول اور متاثرہ دیہات کے آر اینڈ آر، کین  بیٹوا لنک پروجیکٹ اتھارٹی کے دفاتر کے قیام ، وائلڈ لائف انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کی طرف سے گریٹر پنا کے لیے تیار کردہ مربوط لینڈ سکیپ مینجمنٹ پلان کا نفاذ، کے بی ایل پی اے  کے مالی اختیارات، کیے گئے اخراجات پر ریاست کو معاوضہ وغیرہ کا احاطہ کیا گیا۔

کمیٹی کو مطلع کیا گیا کہ تقریباً 5480 ہیکٹر پنا اور مدھیہ پردیش کے ضلع چھترپور کے غیر جنگلاتی حکومتی زمین کو معاوضہ دار شجرکاری کے لئے پی ٹی آر کو  منتقل کرنے کے  لئے ریاستی حکومت کی طرف سے  احکام جاری کیے گئے ہیں ۔

اس کے علاوہ، دو جنگلی حیات کی پناہ گاہیں ہیں، یعنی نوراڈیہی وائلڈ لائف سینکچری اور مدھیہ پردیش کی رانی درگاوتی وائلڈ لائف سینکچری اور یو پی کی رانی پور وائلڈ لائف سینکچری  کو  پروجیکٹ ٹائیگر کے تحت لانے کے لیے  ریاستی حکومت کی طرف سے منظوری دی گئی ہے ۔ پی ٹی آر کی لے جانے کی صلاحیت کو بڑھانے میں یہ ایک اہم قدم ہے۔ میٹنگ کے دوران آر اینڈآر پلان پر شفاف اور مقررہ  وقت پر  عمل درآمد کی نگرانی کے لیے  آراینڈ آر کمیٹی کی تشکیل کی تجویز کو حتمی شکل دی گئی ۔ پروجیکٹ کے لینڈ اسکیپ مینجمنٹ پلان (ایل ایم پی) اور انوائرمنٹ مینجمنٹ پلان (ای ایم پی ) کے نفاذ کے لیے ایک گریٹر پنا لینڈ اسکیپ کونسل بھی تشکیل دی جارہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TQ86.jpg

وزارت جل شکتی کے محکمہ آبی وسائل ،آرڈ ی و جی آر کے سکریٹری کی صدارت میں وگیان بھون میں کین-بیتوا لنک پروجیکٹ کی اسٹیئرنگ کمیٹی   کی تیسری میٹنگ منعقد ہوئی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002E1WM.jpg

کین بیتوا لنک پروجیکٹ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کی تیسری میٹنگ میں مدھیہ پردیش اور اتر پردیش دونوں ریاستوں کے نمائندوں اور مختلف مرکزی وزارتوں اور نیتی آیوگ کے عہدیداروں نے شرکت کی

************

ش ح۔ ا ک    ۔ م  ص

 (U: 626)



(Release ID: 1892155) Visitor Counter : 111


Read this release in: English , Hindi , Telugu