کامرس اور صنعت کی وزارتہ

غیر ملکی کاروبارسے متعلق ڈائریکٹریٹ  جنرل(ڈی جی ایف ٹی) نے  منظوری دئے جانے سے متعلق جدید اسکیم کے تحت برآمدی ذمہ داری میں توسیع کے لیے کمپوزیشن فیس کو سہل بنادیا ہے


تجارت میں  سہولت کو فروغ دینے  اور کاروبار میں آسانی   پیدا کرنےکی سمت پیش قدمی

Posted On: 18 JAN 2023 5:28PM by PIB Delhi

غیر ملکی کاروبارسے متعلق ڈائریکٹریٹ جنرل (ڈی جی ایف ٹی) نے پبلک نوٹس نمبر52/20-2015  کے ذریعے ہینڈ بک آف پروسیجرز (2015-20) کے پیرا 4.42 میں ترمیم کرکے ایڈوانس اتھارٹی اسکیم کے تحت برآمدی ذمہ داری میں توسیع کے لیے کمپوزیشن فیس کے حساب کتاب کے ترمیم شدہ قوانین کی  مورخہ 18 جنوری 2023 کو نشاندہی کی ہے۔

کمپوزیشن فیس کے حسابات کو آسان بنانے سے عمل کو مزید موثر اور سمجھنے میں آسان بنا کر آٹومیشن اور خدمات کی  تیز تر فراہمی میں مدد ملتی ہے۔ کمپوزیشن فیس کا پچھلا فارمولا پیچیدہ  تھا اور اسے سمجھنا مشکل تھااور جس نے برآمد کنندگان کے لیے اس عمل کو مزید تکلیف دہ اور سخت بنا دیا تھا۔ البتہ، نظرثانی شدہ کمپوزیشن فیس فارمولہ، جو کہ ’ سی آئی ایف ویلیو آف اتھارٹی‘ کی مختلف سطحوں کے لیے ایک مخصوص شرح پر مبنی ہے، زیادہ سیدھا ہے اور اس کاحساب لگانا آسان ہے۔

اس سے کم سے کم انسانی مداخلت کے ساتھ برآمدی ذمہ داری کی توسیع کے پورے عمل کو خودکار بنانے میں مدد ملے گی  اور آگے غلطیوں اور غلط فہمیوں کے خطرے سے بھی بچا جاسکے گا۔

عمل کو خودکار بنانے سے دستی حساب کتاب اور کاغذی کارروائی کی ضرورت کم ہو جائے گی،جو آخر کار خدمات کی تیزی سے فراہمی کا  سبب بنے گی ۔ یہ برآمد کنندگان کے لیے  مفید ہوگی کیونکہ اس سے برآمدی ذمہ داری کی توسیع کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے درکار وقت اور محنت میں کمی آئے گی۔

مزیدیہ کہ  خودکار نظام غلطیوں اور غلط فہمیوں کے خطرے کو بھی کم کرے گا، جس سے عمل کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔ آٹومیشن کا عمل  ڈی جی ایف ٹی کے آئی ٹی- ریویمپ پروجیکٹ کے تحت کیا جا رہا ہے اور اس کی الگ سے نشاندہی کی جائے گی ۔ حسابات کو آسان بنانے سے پیچیدگیوں  کو کم کرنے اور برآمد کنندگان کے لیے عمل کو زیادہ سیدھا بنا کر کاروبارمیں سہولت  پیدا کرنے کے مقصد کو حاصل کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

ڈی جی ایف ٹی  کمپوزیشن فیس کے حسابات کو آسان بنا کر اس مقصد کے حصول کے لئے  کام کر رہا ہے تاکہ برآمد کنندگان  کے لئے بنائے گئے  اس عمل کوزیادہ  موثر طورپراور آسانی سےسمجھا جا سکے۔ یہ بالآخر تجارتی سہولت اور کاروبار کرنے میں آسانی کا  سبب بنے گا۔

*************

ش ح۔ ش ر ۔ م ش

U. No.630



(Release ID: 1892125) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Hindi