وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

ثقافت کی وزارت  این جی ایم اے ایئر انڈیا کے فن پاروں کا قیمتی مجموعہ ’مہاراجہ کلیکشن‘اپنے  پاس   رکھے گی


فن پاروں کو این جی ایم اے کے حوالے کرنے کے لئے آج مفاہمت کے ایک اقرار نامے پر دستخط کئے گئے

Posted On: 18 JAN 2023 7:01PM by PIB Delhi

جھلکیاں:

  • اس مجموعے کے حوالے کرنے کی تقریب میں شہری ہوابازی اور اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ سندھیا اورثقافت ،سیاحت اورشمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے شرکت کی۔
  • ایئر انڈیا کلیکشن کے جدید اور عصری فن پاروں میں بی پربھا، شنکر پالسیکر، لکشمن پائی، واسودیو گائیٹونڈے، ایم ایف حسین، ارپنا کور اور دیگر اعلیٰ فنکاروں کے ذریعہ حاصل کیے گئے فن پاروں کو شامل کیا گیا ہے۔

نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ آف ثقافت کی وزارت میں ایئر انڈیا کے فن پاروں کا قیمتی مجموعہ ’مہاراجہ کلیکشن‘ رکھا جائے گا۔ آج نئی دہلی میں این جی ایم اے کے احاطے میں فن پاروں کو این جی ایم اے کے حوالے کرنے کے لیے ایک مفاہمت کے ایک اقرار  نامے پر دستخط کیے گئے۔ مفاہمت نامے پر دستخط کی تقریب میں شہری ہوابازی اور اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ سندھیا اور ثقافت کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے شرکت کی۔ مفاہمت کی اس عرضداشت پر ثقافت کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری محترمہ  مگدھا سنہا اور  شہری ہوابازی کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری جناب ستیندر کمار مشرانے دستخط کئے۔ ڈائرکٹر این جی ایم اے محترمہ تیمسونارو ترپاٹھی، ایئر انڈیا ایسٹ ہولڈنگ لمیٹڈ (اے آئی اے ایچ ایل) کے سی ایم ڈی جناب وکرم دیو دت اور ایئر انڈیا لمیٹڈ کی نمائندہ محترمہ کلپنا راؤ شہری ہوابازی کے سکریٹری راجیو بنسل اورثقافت کے محکمے میں سکریٹری  جناب گووند موہن بھی  اس موقع پرموجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001YH3C.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0022ZBS.jpg

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے شہری ہوا بازی اور اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ سندھیا نے کہا کہ بھارت کی پانچ ہزار  سال قدم تاریخ ہے جسے روحانی  طاقتوں اور اخلاقی اقدار سے تقویت حاصل ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نہ صرف  بھارت کو اقتصادی  طور پر مضبوط بننے پر زور دے رہے ہیں بلکہ عالمی سطح پربھی ثقافتی بحالی پر زور دے رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0035ERP.jpg

انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ایئر انڈیا سے تعلق رکھنے والے فنکار اور آرٹ کے مجموعے دنیا بھر میں بھارتی ثقافت کے بارے میں بیداری میں اضافہ کریں گے۔فن کے ان مجموعوں میں جتن داس، انجلی ایلا مینن، ایم ایف حسین اور رادھا جی جیسے نامور فنکاروں کی پینٹنگز شامل ہیں۔ جناب سندھیا نے مشورہ دیا کہ آرٹ کے نمونوں کی نمائش کو محض دہلی تک ہی محدود نہیں رکھا جانا چاہیے بلکہ اسے دنیا میں اور ملک کے مختلف حصوں میں بھی لے جایا جانا چاہیے،تاکہ بھارتی ثقافتی ورثے اور اس شعبہ میں دستیاب بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جاسکے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ایئر انڈیا اپنی نوعیت کا علمبردار رہا ہے۔وہ نہ صرف بھارت کی صلاحیتوں کو ظاہر کرتے ہوئے بھارتی پرچم کو سر بلند کر سکتے ہیں بلکہ ہندوستانی ورثے اور ثقافت کے سفیر کے طور پر بھی کام کرسکتے ہیں۔انہوں نے جے آر ڈی ٹاٹا کی  ان کے دو راندیش نظریہ اور علمبردار ہونے کی  ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ این جی ایم اے کے سپرد کیے جانے والے  فن پاروں میں نہ صرف جدید فن کے شاہکارموجود ہیں بلکہ ان میں ہینڈ لوم ، مجسموں اور دیگر آرٹ کے شاندار نمونے بھی موجود ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے کہا کہ اس تاریخی مفاہمت  کے اقرار نامے کے ذریعے 1953 سے  اب تک کےایئر انڈیا کے انمول نوادرات کے مجموعے کو ثقافت کی وزارت کے این جی ایم اے کو منتقل کیا جا رہا ہے۔وزیرموصوف نے مزید کہا کہ پینٹنگزجیسےفن پاروں کو اب ان کا صحیح مقام یعنی نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹس حاصل ہوگا ۔ جناب کشن ریڈی نے وضاحت کی کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کے تحت ثقافت کی وزارت اپنی ثقافت کو محفوظ رکھنے اور اسے لوگوں کے سامنے لانے اور نوجوانوں کے ساتھ اپنا رابطہ قائم کرنے کی تمام ترکوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ثقافت  کی وزارت وزیر اعظم کے ویژن ’’وکاس بھی وارثت بھی‘‘ کے مطابق مسلسل کام کر رہی ہے۔ایئر انڈیا اور شہری ہوابازی کی وزارت نے ان قیمتی فن پاروں کو محفوظ رکھنے اور ان کی حفاظت کے لیے سخت محنت کی ہے، وزیر موصوف نے اس بات کا اعادہ اور وعدہ کیا  کہ ان فن پاروں کو آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ رکھا جائےگا ۔ انہوں نے اس بات کا  بھی انکشاف کیا کہ یہ مجموعہ  اس کےشائقین کے سامنے جلد ہی منظر عام پر لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسے جدید ڈیجیٹل انٹرفیس کے ذریعے بیرون ملک سامعین کے لیے بھی  شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے شہری ہوا بازی کی وزارت اور ایئر انڈیا کے این جی ایم اے کے آرٹ کے خزانے میں ان کی گراں قدر شراکت کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004G5JH.jpg

ایئر انڈیا کے ایک تجارتی ایئر لائن کے طور پر کام کرنے کے اسّی سالوں کے وسیع سفر کے دوران، ایئر انڈیا نے دنیا بھر سے بہت سے قیمتی فن پارے حاصل کیے جن میں پینٹنگز، مجسمے، لکڑی کی نقاشی، شیشے کی پینٹنگز،آرائش و زیبائش سے متعلق اشیاء،ٹیکسٹائل آرٹ، تصاویراور دیگراشیا شامل  ہیں  جو اب  این جی ایم اے  کا حصہ ہوں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005BSBI.jpg

ثقافت کی وزارت کی  طرف سے انمول مجموعے کو حاصل کئے جانے کا فیصلہ اورممبئی کے نریمن پوائنٹ پر واقع ایئر انڈیا بلڈنگ سے نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ میں اس کلیکشن کو منتقل کرنے کا فیصلہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00643QS.jpg

ایئر انڈیا  سے حاصل جدید اور عصری آرٹ  فن پاروں میں جن فنکاروں کے مجموعے شامل کئے گئے ہیں ان میں  بی پربھا، شنکر پالسیکر، لکشمن پائی، واسودیو گائیٹونڈے، ایم ایف حسین، ایس ایچ رضا، کے ایچ آرا اور پروگریسو آرٹ موومنٹ کے  اعلیٰ دیگر بانیوں  کے نام شامل ہیں ۔ اس میں انجولی ایلا مینن اور جتن داس جیسے سرکردہ فن کاروں  کے فن کے  نمونے بھی شامل ہیں جو این جی ایم اے کے مجموعے میں مزید اضافہ کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007CDYQ.jpg

این جی ایم اے کے بارے میں

این جی ایم اے نے 1850 کی دہائی کے بعد سے آرٹ کے فن پاروں کو حاصل کیا ہے  اورانہیں محفوظ کیا، این جی ایم اے کا فن پاروں سے متعلق  مجموعہ وسیع اور بہترین ہے۔ اس کے اندر موجود 18,000 کام (تقریباً) ایک بھرپور اور شاندار ماضی کے گواہ ہیں یہاں تک کہ یہ کام  موجودہ دور کے لئے بھی خراج تحسین ہے۔ اس کے خزانے میں  جدیدیت پسند سرگرمیوں اور عصری تاثرات تک کی چھوٹی پینٹنگز بھی شامل ہیں۔

*************

ش ح۔ ش ر ۔ م ش

U. No.622


(Release ID: 1892116) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Hindi , Telugu