وزارت خزانہ
اپریل ، 2020 ء اور نومبر ، 2022 ء کے درمیان ملک بھر کے دیہی علاقوں میں 12 لاکھ سے زیادہ قرضے دیئے گئے
Posted On:
12 DEC 2022 4:11PM by PIB Delhi
سرکاری سیکٹر کے بینکوں کے ذریعے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق کووڈ کی مدت کے بعد یعنی اپریل ، 2020 ء سے نومبر، 2022 ء کے درمیان پورے ملک میں دیہی علاقوں میں 12 لاکھ سے زیادہ قرضے فراہم کئے گئے ہیں ۔ یہ بات خزانے کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھگوت کشن راؤ کراڈ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے کہی ۔
وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ صنعتوں کو لگانا ریاست کے دائرۂ اختیار کا معاملہ ہے ۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ البتہ بینک دیہی علاقوں سمیت پورے ملک میں صنعتیں قائم کرنے کے لئے نو جوانوں کو قرض فراہم کرتے ہیں ۔ ریزرو بینک آف انڈیا کے 9 اپریل ، 2010 ء کے ایک سرکولر کے مطابق قرض پر شرح سود ( آر او آئی ) سمیت بینکوں کے قرض سے متعلق تمام معاملات کو غیر منضبط کر دیا گیا ہے اور یہ بینک کی اپنی قرض دینے کی پالیسیوں کے ذریعے منضبط کئے جاتے ہیں ، جس میں فنڈ ، منافع ، رِسک پریمیم وغیرہ پر غور کرتے ہوئے ریگولیٹری رہنما خطوط کے اندر رہ کر قرض دیا جاتا ہے ۔
ریاست وار تفصیلات ضمیمے میں دی گئی ہیں :
The state-wise details are ANNEXURED.
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ۔ )
U.No. 593
(Release ID: 1891939)
Visitor Counter : 115