مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ماحولیاتی توازن کے ساتھ شہری ترقی

Posted On: 12 DEC 2022 6:42PM by PIB Delhi

مکانات اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ شہری ترقی ریاستی موضوع ہے۔ تاہم، مکانات اور شہری امور کی وزارت اپنے مشن یعنی  اٹل مشن فار ریجووینیشن اینڈ اربن ٹرانسفارمیشن (اے ایم آر یو ٹی ) 2.0، اسمارٹ سٹیز مشن (ایس سی ایم ) ، سوچھ بھارت مشن اربن (ایس بی ایم ۔ یو) 2.0، پردھان منتری آواس یوجنا-اربن (پی ایم اے وائی ۔ یو) اور شہری ٹرانسپورٹ کے تحت اسکیموں کے ذریعے شہری ترقی سے متعلق مسائل کو حل کرنے میں ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مدد کرتی ہے۔ ۔ ان اسکیموں کے ذریعے اٹھائے گئے مختلف اقدامات پائیدار ترقی کے لیے ماحولیاتی توازن کو بہتر بنانے کے ساتھ شہری بنیادی ڈھانچے کی فراہمی، سبز جگہ کی ترقی، صفائی ستھرائی وغیرہ پر مرکوز ہیں۔

 

**********

 

ش ح۔ ح ا۔ ف ر

U. No.591


(Release ID: 1891908) Visitor Counter : 121


Read this release in: English , Kannada