وزارت خزانہ

پردھان منتری مُدرا یوجنا کے آغاز سے 20.43لاکھ کروڑ روپے میں سے 37.76کروڑ روپے سے زیادہ کے قرض فراہم کئے گئے

Posted On: 12 DEC 2022 6:50PM by PIB Delhi

مُدرا پورٹل پر قرض فراہم کرنے والے رُکن اداروں(ایم ایل آئی)کے ذریعے25نومبر 2022کوپردھان منتری مُدرا یوجنا(پی ایم ایم وائی)کے اَپ لوڈ کردہ ڈیٹا کے مطابق اپریل 2015میں اسکیم کے آغاز سے 20.43لاکھ کروڑ روپے میں سے 37.76کروڑ روپے سے زیادہ قرض فراہم کئے گئے۔

مزید معلومات فراہم کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ پی ایم ایم وائی کے تحت قرض فراہم کئے جانے سے متعلق ریاست اور مرکز کے زیر انتظام  علاقوں بشمول مہاراشٹر اور اُڈیشہ کی تفصیلات ضمیمہ میں ہےANNEXED۔

وزارت محنت وروزگار (ایم او ایل ای)کے سروے کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ایم او ایل ای نے پی ایم ایم وائی کے تحت پیدا ہونے والے روزگار کے مواقع کا جائزہ لینے کے لئے قومی سطح پر بڑے پیمانے پر ایک سیمپل سروے کیا تھا۔سروے کے نتائج کے مطابق تقریباً تین سال کی مدت کے دوران (یعنی 2015 سے 2018تک)پی ایم ایم وائی نے 1.12کروڑ خالص اضافی روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد کی۔ مجموعی سطح پر قرض کی شیشو زمرے کا مُدرا مستفدین کی ملکیت والے اداروں کے ذریعے اضافی روزگار میں تقریباً 66 فیصد حصہ ہے، جس کے بعد کشور (19فیصد)ا ورترون(15فیصد)زمروں کا حصہ ہے۔

اسکیم کے بارے میں مزید تفصیلات بتاتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ پی ایم ایم وائی کے تحت قرض دینے والے رُکن اداروں (ایم ایل آئی)یعنی شیڈیولڈ کمرشیل بینکوں(ایس سی بی)، ریجنل رورل بینکوں(آر آر بی)، غیر بینکنگ مالی کمپنیوں(این بی ایف سی)اور مائیکرو فائنانس انسٹی ٹیوشن (ایم ایف آئی)کے ذریعے 10لاکھ روپے تک کے کسی ضمانت کے بغیر ادارہ جاتی قرض فراہم کئے گئے ہیں۔کوئی بھی فرد جو قرض لینے کا مجاز ہے اور اس کے پاس چھوٹے کاروبار کے لئے کاروباری منصوبہ ہے، وہ اس اسکیم کے تحت قرض حاصل کرسکتا ہے۔ وہ مینوفیکچرنگ ، تجارت ، خدمات کے شعبے اور قرض کے تین شعبوں میں زراعت سے متعلق سرگرمیوں کے لئے بھی قرض حاصل کرسکتا ہے، ان میں شیشو (50,000 روپے تک کا قرض)،کشور(50,000روپے سے زیادہ اور 5لاکھ روپے تک کے قرض)اور ترون(5لاکھ روپے سے زیادہ اور 10لاکھ روپے تک کے قرض)شامل ہیں۔

************

 

 

ش ح- ف ا–ن ع

U. No.586



(Release ID: 1891905) Visitor Counter : 78


Read this release in: English , Telugu