کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نومبر2022میں  معدنیات  کی پیداوارمیں 9.7فیصد کا اضافہ ہوا


اپریل تانومبر2022تک مجموی ترقی میں 4.7فیصد کا اضافہ ہوا

Posted On: 17 JAN 2023 6:24PM by PIB Delhi

نومبر2022کے مہینے میں کان کنی اور کھدائی کے شعبے میں معدنی پیداوار کااشاریہ : 2011-12=100 ) بنیاد)  105.8رہا،جو نومبر 2021کے مہینے کے مقابلے میں 9.7فیصد کا اضافہ ہے ۔کان کنی کے ہندوستانی بیورو (آئی بی ایم )کے عبوری اعدادوشمار کے مطابق اپریل تانومبر 23-2022کی مدت میں مجموعی ترقی گذشتہ سال کی مدت کے مقابلے میں 4.7فیصد زیادہ ہے ۔

اہم معدنیات کی پیداوارکی سطح اس طرح تھی:کوئلہ 761لاکھ ٹن ، لگنائٹ 32لاکھ ٹن ، قدرتی گیس (استعمال کیاگیا )2779ملین کیوبک میٹر،پیٹرولیم (خام ) 24لاکھ ٹن ، باکسائٹ 2228ہزارٹن ، کرومائٹ 243ہزارٹن ، تانبہ 9.5ہزارٹن ، سونا 132کلوگرام ، خام لوہا 231لاکھ ٹن ، شیشہ 1000ہزارٹن ، خام میگنیز 274ہزارٹن ، زنک 133ہزارٹن ، چونے کا پتھر330لاکھ ٹن ، فاسفورائٹ 205ہزارٹن ، میگنیسائٹ 9000ہزارٹن اور ہیرا28قیراط پیداواررہی۔

نومبر 2021کے مقابلے میں نومبر2022میں اہم معدنیات میں مثبت اضافہ دیکھاگیا۔ اس دوران معدنیات کی ترقی میں ہیرا(87فیصد )، فاسفوارئٹ (68فیصد )، باکسائٹ (30فیصد)،خام لوہا (19فیصد )، کوئلہ (12فیصد ) ، چونے کا پتھر(8.6فیصد )اور خام میگنیز  کی قیمت میں (18.5فیصد )،کا اضافہ ہوا ۔پیٹرولیم (ایک فیصد )، قدرتی گیس (یو )(0.7فیصد ) لگنائٹ (1.3فیصد ) ،شیشہ (1.9فیصد ) ، تانبہ (4.8فیصد ) سونا (0.8فیصد ) اور کرومائٹ (6فیصد ) کی پیداوار ایک سال پہلے نومبر سے کم ہوئی ہے ۔

***********

(ش ح ۔ ع ح۔ ع آ)

U -585


(Release ID: 1891904) Visitor Counter : 129


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Punjabi