سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بین الاقوامی میگا پروجیکٹس سے متعلق ہند-فرانسیسی فلکیات کی توجہ کی میٹنگ میں اگلی دہائی کے لیے سائنس کے وژن پر تبادلہ خیال

Posted On: 17 JAN 2023 6:16PM by PIB Delhi

اگلی دہائی کے لیے ہند-فرانسیسی فلکیات کے سائنس کے وژن اور میگا پروجیکٹس میں کثیر لہر کی طوالت میں ہم آہنگی سے متعلق  سائنس پر حال ہی میں فلکیات کے میدان میں ایک جامع طویل مدتی شراکت قائم کرنے کا مقصد کے ساتھ  'اسکوائر کلومیٹر اری آبزرویٹری (ایس کے اے او)  مو ناکیا اسپکٹرواسکوپک ایکسپلور (ایم ایس ای) اور کثیر لہر کی طوالت میں ہم آہنگی  پر انڈو-فرانسیسی فوکس میٹنگ میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

کانفرنس کے مہمان خصوصی ڈی ایس ٹی سکریٹری ڈاکٹر ایس چندر شیکھر نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ایسٹرو فزکس (آئی آئی اے) کی میزبانی میں منعقدہ میٹنگ میں دونوں ممالک کے لیے فلکیات کے سائنس کے نقطہ نظر کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ڈیپارٹمنٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی )  نے مزید کہا کہ سی ای ایف آئی پی آر ے ا فرانس اور ہندوستان کے اندر سائنس اور ٹیکنالوجی کے جدید شعبوں میں دو طرفہ پروگراموں کو تقویت پہنچانے میں ایک  مثالی تنظیم رہی ہے۔

یہ میٹنگ 9 سے 13 جنوری تک بنگلورو کے آئی آئی اے کیمپس میں ہند-فرانسیسی سنٹر برائے جدید تحقیق کے فروغ  ریسرچ سنٹر(آئی ایف سی پی اے آر / سی ای ایف آئی پی آر اے) کے ذریعے منعقد کی گئی تھی، یہ ایک  ایسا ادارہ ہے جسے  حکومت ہند کے محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) کا تعاون حاصل ہے۔یوروپ اور  خارجی امور کی وزارت ، حکومت فرانس کے سینٹر نیشنل ڈی لاریچرچ سائنٹفک (سی این آر ایس)، اسکوائر کلومیٹر آرے آبزرویٹری (ایس کے اے او) حکومت فرانس سے فلکیات میں باہمی تعاون کے منصوبوں پر بات چیت  کریں گے ، یہ ایک آنے والی بین الاقوامی ریڈیو آبزرویٹری ہے جو جنوبی افریقہ میں واقع ہوگی اور آسٹریلیا جس میں ہندوستان اور فرانس دونوں کلیدی شراکت دار ہیں۔ اس نے اشتراک پر مبنی منوکیا اسپیکٹروسکوپک ایکسپلورر پر بھی تبادلہ خیال کیا، جو امریکہ میں کام کرے گا۔

میٹنگ  میں اظہارخیال کرتے ہوئے، بنگلور میں فرانسیسی سفارتخانے میں سائنس اور اعلی تعلیم کے اطاشی ڈاکٹر فرانکوس ایگزویئر مارٹرل نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم اور تحقیق ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور دہلی کے اپنے حالیہ دورے کے دوران فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون  نےاس بات پر زور دیا تھا کہ فرانسیسی حکومت کی  ایک اعلی ترجیح یہ ہے کہ ہندوستان کے اندر تحقیق و ترقی اور یونیورسٹی سطح پر تبادلے کے  ایک دوطرفہ پروگرام کو فروغ دیا جائے اوراس سلسلے میں پیش رفت کی جائے ۔سفارت خانہ آنے والے سالوں میں  مزید دو طرفہ منصوبوں  میں مدد دینے کامنتظر ہے۔

آئی آئی اے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اناپورنی سبرامنیم، اور انٹرنیشنل کوآپریشن ڈی ایس ٹی کے مشیر اور سربراہ جناب سنجیو کے ورشنی نے اس بات پر اتفاق کیا کہ یہ میٹنگ انتہائی بروقت تھی تاکہ مبصرین، نظریاتی ماہرین، اور آلہ ساز سائنسدانوں کے نیٹ ورک کو ایک ساتھ لایا جا سکے تاکہ اگلی دہائی کے لئے سائنس کے مقاصد کوسب سے زیادہ حل کیا جا سکے۔ ملٹی ویو لینتھ ہم آہنگی کے منصوبوں کو ڈیزائن کرنا کے عالاوہ تعاون کو مضبوط بنانا، جہاں دونوں ممالک اور ان کے یورپی شراکت دار بنیادی تکنیکی اور سائنسی سطحوں پر گہرائی سے شامل ہیں۔سی ای ایف آئی پی آر اے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر نتن سیٹھ نے 2023 میں سائنس میں خواتین کے لیے انڈو-فرانسیسی پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلوشپ پروگرام سی ای ایف آئی پی آر اے کے نئے ترقی پسند اقدامات کے بارے میں بات کی ۔

یونیورسٹی آف مونٹ پیلیئر، فرانس سے ڈاکٹر ممتا پومیئر اور میٹنگ کے فرانسیسی پی آئی نے کہا’’ہم فلکیات کے تمام منصوبوں میں طویل مدتی قابل اعتماد شراکت دار بننا چاہتے ہیں جہاں ہماری سائنسی، تکنیکی اور بنیادی ڈھانچے کی مہارت اعلیٰ تعلیمی اداروں میں صنفی توازن کو برقرار رکھتے ہوئے شامل ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں کہ دونوں حکومتوں کے ذریعے رکھے گئے بڑے مقاصد کو پورا کیا جا سکے۔ ‘‘

آئی آئی اے کے پروفیسر سی متھوماری اپن جو میٹنگ کے ہندوستانی پی آئی  ہیں، نے مزید کہا کہ ہندوستان اور فرانس کے درمیان طلباء اور محققین کا تبادلہ سائنسی اور ثقافتی تبادلے کو بڑھاتا ہے تاکہ انٹرپرائز، تربیت اور تعلیم جیسے شعبوں میں پائیدار اور بین نسلی فوائد حاصل کیے جا سکیں۔

اشتراک کے شعبوں کا نقشہ بنانے اور اگلی دہائی کے لیے ہند-فرانسیسی فلکیات کے وژن پلان کی ترتیب  کو وضع کرنےکے لیے کئی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کانفرنس میں مشترکہ منصوبوں کے ساتھ ساتھ اہم سائنسی سوالات پر بہت سی بات چیت ہوئی جن پر ہندوستان اور فرانس کے ماہرین فلکیات تعاون کر سکتے ہیں۔ طلباء برادری کے لیے بھی ڈیٹا کے تجزیہ پر ہینڈ آن ٹریننگ سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔ اس کے علاوہ، صنفی توازن، تنوع، اور فلکیات میں شمولیت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ عوامی رسائی اور طلباء کی شمولیت کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی گئی۔  مستقبل کے لیے منصوبہ بند  ہندوستانی پروجیکٹ ، جیسے آدتیہ ایل 1 شمسی خلائی مشن، ہندوستانی سپیکٹروسکوپک اسپیس ٹیلی سکوپ، نیشنل لارج سولر ٹیلی سکوپ، نیشنل لارج آپٹیکل ٹیلی سکوپ، وغیرہ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں دونوں ممالک کے تقریباً 100 سائنسدانوں، انجینئرز اور طلباء نے شرکت کی۔

ہندوستان اور فرانس آنے والے بہت سے بین الاقوامی ٹیلی سکوپ میگا پروجیکٹس میں شراکت دار ہیں، اور دونوں ممالک کے بہت سے ادارے مختلف کام کے پیکجوں اور پیشگی منصوبوں کی قیادت کر رہے ہیں۔ اس میٹنگ کو دہلی اور بنگلور میں فرانسیسی سفارت خانے، بین الاقوامی فلکیاتی یونین(آئی اے یو) ویمن ان ایسٹرانومی ورکنگ گروپ(ڈبلیو جی) اور ہندوستان اور فرانس کے اندر ایس کے اے کمیونیکیشن آفس نے بھی تعاون کیا۔

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ایسٹرو فزکس میں ہند-فرانسیسی فلکیات کی میٹنگ کے شرکاء

**********

ش ح۔ ح ا۔ ف ر

U. No.580




(Release ID: 1891903) Visitor Counter : 118


Read this release in: English , Hindi , Marathi