ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر، گرامین اُدیامی اسکیم کے تحت، 200 قبائلی خواتین کے اعزازی پروگرام میں شرکت کریں گے
اس اسکیم کا مقصد قبائلی برادریوں میں ان کی جامع اور پائیدار ترقی کے لیے ہنر کی تربیت کو بڑھانا ہے
Posted On:
17 JAN 2023 6:19PM by PIB Delhi
اہم جھلکیاں:
- گرامین اُدیامی اسکیم قبائلی برادریوں میں ان کی جامع اور پائیدار ترقی کے لیے ہنر کی تربیت کو بڑھانے کے لیے شروع کی گئی ۔
ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ اور الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے مرکزی وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر کل 200 سے زیادہ قبائلی خواتین کی اعزازی تقریب میں شرکت کریں گے، جنہوں نے جھارکھنڈ میں گرامین ادیا می اسکیم کے تیسرے مرحلے کے تحت کامیابی کےساتھ تربیت مکمل کی ہے۔
گاندھی سبھاگر، بشن پور، گملا میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا اور راجیہ سبھا کے رکن جناب سمیر اورَن موجود رہیں گے۔
ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو اعزاز عطا کرنے کے بعد، جناب راجیو چندر شیکھر اس پروگرام کے تحت تربیت دینے والے اور تربیت یافتہ افراد کے ساتھ ان کے تجربات کے بارے میں ایک بات چیت والا اجلاس منعقد کریں گے۔
گرامین ادیامی اسکیم قبائلی برادریوں میں ان کی جامع اور پائیدار ترقی کے لیے ہنر کی تربیت کو بڑھانے کے لیے شروع کی گئی تھی۔ پروگرام کے تحت، ہندوستان کے نوجوانوں کو کثیر ہنر مند بنانے اور انہیں معاش کے قابل بنانے کے لیے عملی مہارتیں فراہم کرنے کی کوشش ہے۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے قبائلی برادریوں کی مکمل ترقی کو یقینی بنانے کے لیے انہیں خود کفیل اور ان کے متعلقہ جغرافیوں میں محدود رکھنے کے لئے افرادی قوت میں شمولیت پر زور دیا ہے۔
اسے سنسدیہ سنکول پریوجنا کے تحت لاگو کیا گیا ہے، جس کا مقصد دیہی/مقامی معیشت کو وسعت دینا، روزگار کے مواقع میں اضافہ کرنا، جبری نقل مکانی کو کم کرنا اور قدرتی وسائل کے تحفظ کا سبب بنانا ہے۔
ہنر اور تعلیم کی عدم موجودگی میں، قومی اوسط کے مقابلے میں روایتی طور پر منظم شعبوں کا قبائلی ذریعہ معاش میں بہت کم حصہ رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ا ک- ق ر)
U-584
(Release ID: 1891901)
Visitor Counter : 152