ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نئی دہلی کے ہینڈ لوم ہاٹ میں 20 جنوری 2023 سے ’’وراست‘‘۔ہینڈ لوم ہوم ڈیکور کا آغاز


ساڑی فیسٹیول اختتام پذیر

Posted On: 17 JAN 2023 6:37PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائل کی وزارت 20.01.2023 سے 30.01.2023 تک ہینڈلوم ہاٹ، نئی دہلی میں ہینڈلوم ہوم ڈیکور کا جشن منانے کے لئے  نمائش ۔خصوصی ہینڈلوم ایکسپو – ’’وراست ‘‘کا انعقاد کرنے جا رہی ہے تاکہ ہینڈلوم کے ذریعہ تیار کردہ ہوم ڈیکور مصنوعات کی نمائش کی جاسکے۔

دریں اثنا، تقریباً ایک ماہ تک جاری رہنے والی خصوصی ہینڈلوم ساڑیوں کی نمائش ’’وراست ‘‘- ہندوستان کی 75 ہاتھ سے بنی ساڑیوں کا فیسٹول منگل کو اختتام پذیر ہوا۔ ٹیکسٹائل کی وزارت نے اس نمائش کا اہتمام کیا تھا جس میں ملک کے مختلف حصوں سے 160 شرکاء نے ہاتھ سے تیار کی گئی ساڑھیوں کی مشہور اقسام کی نمائش کی۔

اس تقریب نے ہینڈلوم سیکٹر کی روایت اور استعداد دونوں کو نمایاں کیا گیا ۔ نمائش میں ملک کے مختلف حصوں سے خصوصی ہتھ کرگھے کے بنے ہوئے سامان کو پورے جوش و خروش سے پیش کرکے ساڑی کی بنائی کی قدیم روایت پر توجہ مرکوز کی گئی۔

یہ نمائش دو مرحلوں میں 16 سے 30 دسمبر اور 3 سے 17 جنوری 2023 تک ہینڈلوم ہاٹ، جن پتھ، نئی دہلی میں منعقد کی گئی تھی جس میں ساڑیوں کی مشہور قسمیں جیسے ٹائی اور ڈائی، چکن کڑھائی والی ساڑیاں، ہینڈ بلاک ساڑیاں، کالم کاری پرنٹ شدہ ساڑیاں، اجرکھ، کانٹھا اور پھولکاری، جمدانی، اکت، پوچمپلی، بنارس بروکیڈ، ٹسر سلک (چمپا)، بلوچی، بھاگلپوری سک، تانگیل، چندری، للت پوری، پٹولا، پٹھانی، تنچوئی، جانگلا، کوٹا ڈوریا، کٹ ورک، مہیشوری، بھجودی، سانجھی پور ، بومکئی اور کئی دیگر اقسام جیسے گراد کوریال، کھنڈوا اور ارنی سلک ساڑیاں وغیرہ کی نمائش کی گئی۔

ساڑی فیسٹیول کا افتتاح وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے 16 دسمبر 2022 کو عزت مآب وزیر مملکت محترمہ  درشناجردوش اور دیگر خواتین پارلیمنٹرینس کی موجودگی میں کیا۔

آزادی کے 75 سال کے موقع پر، "آزادی کا امرت مہوتسو" میں 75 ہینڈ لوم بُنکروں کی طرف سے ہینڈلوم ساڑیوں کی نمائش اور فروخت کا انعقاد کیا گیا۔ نیز، آنے والے لوگوں کے لیے سرگرمیوں کا ایک سلسلہ ترتیب دیا گیا ہے جیسے کہ: وراست – ثقافتی ورثہ کا جشن: ہینڈلوم ساڑیوں کی کیوریٹڈ ڈسپلے، وراست ایک دھروہار: ساڑیوں کی براہ راست ریٹیل بُنکروں کے ذریعے، وراست کے دھاگے: لائیو لوم کا مظاہرہ، وراست – کل سے۔ کال تک: ساڑی اور پائیداری پر ورکشاپس اور گفتگو، وراست – نرتیہ سنسکرت: ہندوستانی ثقافت کے مشہور لوک رقص اور 5 ایف تھیم پویلین – (فارم- فائبر-فیکٹری- فیشن- غیر ملکی) جیسی مذکور ہ سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا ۔

عام لوگوں اور ہینڈلوم کے ماہرین کی بیداری کے لیے، پرنٹ میڈیا - اخبارات، پوسٹرز، دعوت نامہ، سوشل میڈیا، ثقافتی پروگرام اور ڈیزائنرز ورکشاپس وغیرہ کے ذریعے اس پروگرام کی تشہیر کے لیے ایک پبلسٹی پروگرام شروع کیا گیا۔

ایک عام ہیش ٹیگ #MySariMyPride کے تحت ایک سوشل میڈیا مہم بھی شروع کی گئی تاکہ ہینڈلوم بنانے والوں کی مدد کی جا سکے۔

ہرعمر کے گروپوں کے متاثر کن لوگوں کے ساتھ یہ تقریب بہت کامیاب رہی،  اس شعبے پر بہت زیادہ توجہ دلائی گئی اور بنکروں کے لیے ہینڈلوم کے سامان کی فروخت پر توجہ دی گئی۔

 

**********

 

ش ح۔ ح ا۔ ف ر

U. No.579


(Release ID: 1891894) Visitor Counter : 149


Read this release in: Hindi , English , Telugu