وزارت دفاع
میسرز تیتاگڑھ ویگنس لمیٹڈ، کولکاتہ میں چوتھے جہاز - ڈائیونگ معاون کرافٹ کے لیے کیل لیٹنگ تقریب کا انعقاد
Posted On:
17 JAN 2023 5:09PM by PIB Delhi
چوتھے ڈائیونگ معاون کرافٹ (ڈی ایس سی)، ڈی ایس سی اے 23 (وائی 328) پروجیکٹ کے لیے کیل لیٹنگ تقریب 17 جنوری 23 کو میسرز تیتاگڑھ ویگنس لمیٹڈ، کولکاتہ میں منعقد ہوئی۔ ریئر ایڈمرل سندیپ مہتا،اے سی ڈبلیو پی اینڈ اے نے تقریب کی صدارت کی۔ ان جہازوں کو 2023 کے آخر سے ہندوستانی بحریہ میں شامل کیا جائے گا تاکہ بندرگاہ کے قریب بحری جہازوں کو پانی کے اندر مرمت، دیکھ بھال اور بچاؤ کے لیے غوطہ خوری میں مدد فراہم کی جا سکے۔ اس کے علاوہ اہم اور معاون آلات مقامی صنعت کاروں سے حاصل کیے جا رہے ہیں۔ یہ جہاز میک ان انڈیا اور میک فار دی ورلڈ کی وزارت دفاع کے اقدامات کا قابل فخر نمونہ ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ع۔ع ن
(U: 570)
(Release ID: 1891855)
Visitor Counter : 142