کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 کوئلہ کانو ں  میں  تحفظات سے متعلق اقدامات


کوئلہ کانوں میں   تحفظات سے متعلق اسٹینڈنگ کمیٹی کی 48 ویں  میٹنگ کا انعقاد 

Posted On: 13 DEC 2022 6:13PM by PIB Delhi

کوئلہ کانو ں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی کی صدارت میں  نئی دلی میں  کوئلہ کانوں میں   تحفظات سے متعلق اسٹینڈنگ کمیٹی کی 48 ویں  میٹنگ کا انعقاد   ہوا ۔اسٹینڈنگ کمیٹی قومی سطح  پر اعلیٰ ترین سہ فریقی کمیٹی ہے، جو   کوئلہ کانوں میں تحفظات کی صورتحال  اور باہمی تعاون   کے جذبے  اور  حاصل خیالات اور مشوروں کی بنیاد پرمتعدد  موجودہ اقدامات    کا جائزہ  لیتی ہے۔اس میٹنگ میں وزیر موصوف جناب جوشی ،کوئلہ کانوں   اور ریلوے کے وزیر مملکت جناب  راؤ صاحب  پاٹل دانوے  ،  سکریٹری   ( کوئلہ )، چئیر مین  ( سی آئی ایل  )، ڈی جی ( ڈی جی ایم ایس ) ،   سی آئی ایل کے ذیلی اداروں کے  سی ایم ڈیز  ،  کوئلہ کمپنیوں  کے سینئر افسران ، تجارتی  یونین  کے  لیڈران اورمختلف تجارتی  کوئلہ کمپنیوں کے نمائندے موجود تھے۔20سے زیادہ کوئلہ کمپنیاں جو  کوئلہ کانوں    ( تجارتی ) کی سرگرمیاں    انجام دیتی ہیں ،  نے  میٹنگ میں شرکت کی۔

وزیر موصوف جناب جوشی نے  خصوصی طورپر اس با ت کا ذکر کیا کہ کوئلے کے شعبے میں  حفاظت  اولین ترجیح ہے  اورتمام کوئلہ کمپنیوں کو مشورہ دیا کہ اس بات کو یقینی   بنائیں کہ تحفظاتی اقدامات کو یقینی بنانے میں کسی  طرح کی تساہلی نہ برتی جائے ۔ انہوں نے  روا ں سال  تمام کوئلہ کمپنیوں کی بہترین کا کردگی  پر اطمینان  کا اظہار کیا۔  ہندوستان میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 447.54 میٹرک ٹن پیداوار کے مقابلے     اپریل سے نومبر  2022 کے دوران    524.20 ملین ٹن  ( ایم ٹی ) یعنی  17فیصد تک متاثر کن اضافہ ہوا ہے۔اپریل سے نومبر  2022  کے دوران   مجموعی  طورپر کوئلے کا کاروبار   558 میٹرک ٹن  تھا جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے  7.5 فیصد  کا اضافہ  ہے ۔نتیجے کے طورپر  نومبر کے دوران  ہندوستان میں تھرمل سے   بجلی کی پیداوار میں  16فیصدکا اضافہ  ہوا ہے۔

وزیر موصوف نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ  ہماری تمام کامیابیاں بے کا ر ہیں ،   اگر ہمارے ملازمین محفوظ اور صحت مند نہیں ہیں۔   حکومت  کی طرف سے کوئلے کے شعبے میں   کان  میں  حفاظت  کو  ہمیشہ اولین ترجیح دی گئی ہے  اور رہنما ہدایات  پر سختی سے عمل کرنے کے لئے کہا گیا ہے ۔ تمام کانوں  میں سب سے  پہلے  حفاظت  ضروری ہے ، بعد میں  پیداوار ۔ انہوں نے  کوئلہ کانوں میں    تحفظاتی سرگرمیوں کے لئے  کوئلہ کمپنیوں کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کا بھی ذکر کیا :

  • خطرے کے تجزیہ  پر مبنی حفاظتی بندوبست سے متعلق منصوبہ بندی کی منظوری ۔
  •   ملازمت  کے دوران  حفاظت کے تجزیہ پر مبنی   معیاری  آپریٹنگ  طریق کار ،  ٹول  بکس  سیفٹی  ٹاک ۔
  •  کانکنی کی نگرانی جیسے  الیکٹرانک ٹوٹل اسٹیشن  ، 3 ڈی  لیدر اسکیننگ   ، ایس یو  آر  پی اے سی سافٹ وئر ،  مائن سلوگ   اسٹیبلٹی  راڈار ۔
  • سرکشا  متر منڈلی   یعنی  حفاظتی کلچر کو بڑھانے کے لئے سیفٹی سرکل  ۔
  • ہمیں کانکنی کی سرگرمیوں کے تمام شعبوں  میں  ‘‘ حفاظت کے بہترین طورطریقوں  ’’  کو یقینی بنانا ہے۔

وزیر موصوف جناب جوشی نے آگے بتایا کہ  کوئلہ کی پیداوار میں زبردست اضافے کے باوجود  47 ویں میٹنگ اور  48  ویں میٹنگ  ( گزشتہ 8 مہینوں میں  ) کے درمیان کوئلہ کانوں  میں   مہلک حادثات میں  نمایاں کمی آئی ہے اورحفاؒظتی  ریکارڈ کے اندر ہلاکتوں کی تعداد میں   نمایا ں بہتری آئی ہے۔

وزیر موصوف نے یہ بھی تجویزدی کہ جدید ٹکنالوجی  ،  ہنر مند انسانی وسائل   اور محفوظ  جائے  کار   کے طریقہ کار   کو اپنا کر  ‘‘ صفر  حادثہ  اورصفر جسمانی نقصان ’’  کا ہدف  حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ اس کے علاوہ کوئلہ کمپنیاں درج ذیل اقدامات کرسکتی ہیں ۔

  • حفاظت میں توسیع اور دیر پا اقدامات کی حکمت عملی تیارکرنا جیسا کہ  قومی کوئلہ اجلاس اور نمائش  2012  میں دکھایا گیا ہے۔
  • حفاظت کو فروغ دینے اور ماحولیات کے تحفظ  کے لئے دھماکے سے پاک کوئلہ کی کانکنی کو فروغ دینا چاہئے۔

تجارتی یونین لیڈروں کی  طرف سے مختلف مسائل اٹھائے گئے ۔وزیر موصوف نے    یقین دہانی کرائی کہ  لیڈروں کی  طرف سے اٹھائے گئے تمام مسائل  پر کوئلہ کی وزارت غور کرے گی اور ان مسائل لے حل کے لئے کوئلہ کمپنیوں کو ضروری ہدایات جاری کرے گی۔

*************

ش ح۔و ا ۔ رم

U-564


(Release ID: 1891771) Visitor Counter : 119


Read this release in: English