کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
ایم ایس ایم ایز کے لیے دواسازی ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن سے متعلق امدادی اسکیم
Posted On:
13 DEC 2022 6:03PM by PIB Delhi
کیمیکل اور کھاد کے وزیر مملکت جناب بھگوانت کھوبا نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ایم ایس ایم ایز نے سابقہ پی ٹی یو ایس اسکیم کے تحت فائدہ اٹھایا ہے۔ تاہم پی ٹی یو اے ایس کو اسکیم ۔دواسازی کی صنعت کی مضبوطی (ایس پی آئی ) ، جو جولائی 2022 میں شروع کی گئی تھی ، کے تحت ایک ذیلی اسکیم کے طور پر شامل کیا گیا ہے ۔
دواسازی کی صنعت کی مضبوطی (ایس پی آئی ) کے پاس ، 500 کروڑ روپے کے مالیاتی اخراجات کے ساتھ اور مالی سال 2021-2022 سے مالی سال 2025-26 تک کی مدت کے لئے، مندرجہ ذیل تین اجزاء ہیں، تاکہ کلسٹرز میں فارماایم ایس ایم ایز کے لیے ڈھانچہ جاتی حمایت مہیا کی جائے اور انفرادی فارما ایم ایس ایم ایز کی ٹیکنالوجی کے اپ گریڈیشن کے مسائل کو حل کیا جائے۔
- دواسازی کی صنعت کو مشترکہ سہولیات کے لیے مدد (اے پی آئی ۔ سی ایف )
- دواسازی کی ٹیکنالوجی کی اپ گریڈیشن کی امداد سے متعلق اسکیم (پی ٹی یو اے ا یس )
- iii. دواسازی اور طبی آلات کے فروغ اور ترقی کی اسکیم (پی ایم پی ڈی ایس )
ذیلی اسکیم پی ٹی یو اے ایس کا مقصد ثابت شدہ ٹریک ریکارڈ والے مائیکرو، اسمال اور میڈیم فارما انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ایز) کو قومی اور بین الاقوامی ریگولیٹری معیارات (ڈبلیو ایچ او ۔ جی ایم پی ) یا شیڈول-ایم) پر پورا اترنے کے لیے سہولت فراہم کرنا ہے، ان کے سرمائے کے قرضوں پر سود میں سبسڈی یا کیپٹل سبسڈی فراہم کی جائے گی، جو حجم کے ساتھ ساتھ معیار میں اضافے کو مزید سہولت فراہم کرے گی ۔اس اسکیم کی مدت کے دوران اس ذیلی اسکیم کے تحت تقریباً 400 فارما ایم ایس ایم ای یونٹس کو سپورٹ کرنے کا تصور پیش کیا گیا ہے۔
پی ٹی یو اے ایس ایک کریڈٹ سے منسلک اسکیم ہے اور اس کے تحت، یکم اگست 2022 سے فارما ایم ایس ایم ای کے اہل اکائیوں سے درخواستیں طلب کی جاتی ہیں۔ درخواست کے اندراج کے لیے، اسکیم کے ایس آئی ڈی بی آئی پروجیکٹ مینجمنٹ کنسلٹنٹ (پی ایم سی ) نے آن لائن پورٹل تیار کیا ہے اور تفصیلات https://spi.udyamimitra.in پر دستیاب ہیں۔ اب تک تقریباً 60 درخواستیں رجسٹر ہو چکی ہیں۔
مزید برآں، ایک قومی اور 10 ریاستی سطح کے آؤٹ ریچ پروگراموں کا انعقاد کیا گیا، جس میں ریاستی حکومتوں اور فارما انڈسٹری ایسوسی ایشنز کو شامل کیا گیا تاکہ اسکیم کے فوائد حاصل کرنے کے لیے فارما ایم ایس ایم ای صنعتوں کی جانب سے زیادہ سے زیادہ رسائی اور بیداری پیدا کی جا سکے۔
**********
ش ح۔ ا ک۔ ف ر
U. No.563
(Release ID: 1891767)
Visitor Counter : 108