جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
نئی اورقابل تجدید توانائی کی گنجائش
Posted On:
13 DEC 2022 5:21PM by PIB Delhi
بجلی اور نئی اورقابل تجدیدتوانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ
کو پ-26 میں وزیراعظم کے اعلامیہ کے مطابق نئی اورقابل تجدید توانائی کی وزارت 2030 تک غیرفوسل ماخذ سے تنصیبی بجلی صلاحیت کے 500 گیگاواٹ حاصل کرنے کی سمت کا م کررہی ہے اور وزارت 2070 تک خالص صفر کے اپنے اہداف کے حصول کے لئے مصروف عمل ہے۔
31 اکتوبر 2022 تک ملک میں غیرفوسل ایندھن پر مبنی توانائی کے وسائل سے مجموعی طور پر 172.2 گیگاواٹ کی صلاحیت کی تنصیب کی گئی ہے ۔ اس میں 119.09 گیگاواٹ قابل تجدید توانائی ، 46.85 گیگاواٹ طویل پن بجلی اور 6.68 گیگاواٹ ایٹمی توانائی کی صلاحیت پیداکرنا شامل ہے۔31 اکتوبر 2022 تک ملک میں408.71 گیگاواٹ کی کل تنصیبی پیداوا ر کی صلاحیت میں سے 42.26 فیصدحصہ مذکورہ شعبے سے ہے۔
اس کے علاوہ سینٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی (سی ای اے ) نےسال 30-2029 کے لئے بالترتیب کل ہندسطح پر متوقع بجلی کی مانگ اور 325 گیگاواٹ کی الیکٹریکل توانائی کی ضروریات اور 2256 بی ای یو کے تعلق سے بجلی کی پیداوار میں توسیع کے مطالعات کا انعقاد کیا۔ مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ کئی طرح سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت میں آر ای پر مبنی تنصیبی صلاحیت کا حصہ 30-2029 تک تقریباََ 480 گیگاواٹ بڑھنے کا امکان ہے۔ملک میں ہر طرح سے پیدا کی جانے والی بجلی میں آر ای ( طویل پن بجلی سمیت) کا حصہ جو کہ مارچ 2022 تک تقریباََ 22فیصدتک ہے ، 30-2029 تک تقریباََ 41فیصدتک بڑھنے کا امکان ہے۔
حکومت نے غیر فوسل ذرائع سے 500 گیگاواٹ تنصیبی صلاحیت کی حصولیابی کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں ، جو حسب ذیل ہیں:
- خودکار روٹ کے تحت 100فیصد تک غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی ) کی اجازت دینا۔
- شمسی اورپرجیکٹوں کے لئے بادی توانائی کی بین ریاستی فروخت کی خاطر بین ریاستی ترسیلی نظام (آئی ایس ٹی ایس ) کے فیس کی معافی جسے 30 جون 2025 تک شروع کیا جانا ہے ۔
- سال 30-2029 تک قابل تجدید توانائی کی خرید سے متعلق ذمہ داری (آر پی او ) کے لئے اعلامیہ ۔
- بڑے پیمانے پر قابل تجدید توانائی کے پروجیکٹوں کی تنصیب کے لئے آر ای ڈیولپرس زمین اور ٹرانسمیشن فراہم کرنے کے تعلق سے بڑے میگا قابل تجدید توانائی پارکوں کا قیام ۔
- اسکیمیں جیسے پردھان منتری کسان اورجا سرکشا ایوم اتم مہا ابھیان ( پی ایم کسم ) ، چھتوں پر شمسی توانائی لگائے جانے کا مرحلہ ۔II ، 12000 میگاواٹ سی پی ایس یو اسکیم مرحلہ II وغیرہ ۔
- قابل تجدید توانائی کے انخلاء کے لئے گرین انرجی کوریڈور اسکیم کے تحت نئے ٹرانسمیشن لائنوں کی بنیاد رکھنا اور نئے ذیلی اسٹیشن کی گنجائش پیدا کرنا ۔
- شمسی فوٹو اولٹک سسٹم / ڈیوائسوں کی تعیناتی کے لئے معیارات کا نوٹی فکیشن ۔
- سرمایہ کاروں کو راغب کرنے اور انہیں سہولت فراہم کرنے کے لئے پروجیکٹ کی ترقی کے سیل کا قیام ۔
- گرڈ سے منسلک شمسی پی وی اور بادی پروجیکٹوں سے بجلی کی خریداری کے محصولات پر مبنی مسابقتی بولی لگانے کے عمل کے تعلق سے معیاری بولی لگانے کی رہنما ہدایت ۔
- حکومت نے احکامات جاری کئے ہیں کہ بجلی کو لیٹر آف کریڈٹ ( ایل سی ) یا پیشگی رقم کی ادائیگی کی صورت میں منتقل کیا جائے گا تاکہ آر ای پیدا کرنے والوں کو لائسنسوں کی تقسیم کے ذریعہ بروقت رقم کی ادائیگی کو یقینی بنایا جاسکے ۔
- گرین انرجی اوپن ایکسز ضوابط 2022 کے ذریعہ قابل تجدید توانائی کو فروغ دینے کا نوٹی فکیشن ۔
- ‘‘ بجلی (بعد میں رقم کی ادائیگی پر سرچارج اور اس سے متعلق معاملات ) ضوابط ( ایل پی ایس ضوابط)
- تبادلہ کے ذریعہ آر ای بجلی کی فروخت کو آسان تر بنانے کے لئے گرین ٹرم ہیڈ مارکیٹ ( جی ٹی اے ایم ) کی شروعات ۔
*************
ش ح۔ع ح ۔ رم
U-557
(Release ID: 1891764)
Visitor Counter : 167