ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی ریلوے کے بیش قیمتی اثاثے ، جان مورس فائر انجن نے ونٹیج کار نمائش میں اسٹیٹس مین چیلینج ٹرافی حاصل کی ہے


فی الحال ، یہ نیشنل ریل میوزیئم ۔ نئی دہلی میں نمائش کے لئے پیش کئے جانے والے ممتا ز اثاثوں میں شامل ہے

اس کی حیدرآباد کے للّا گوڈ ا کے مقام پر لوکو اینڈ کیریج ورک شاپ  میں دیکھ بھال کی گئی ہے، اور یہ 1960 میں ریٹائر کردیا گیا تھا

Posted On: 15 JAN 2023 9:00PM by PIB Delhi

بھارتی ریلوے کے بیش قیمتی اثاثوں  میں سے ایک جان مورس فائر انجن نے 15 جنوری 2023 کو میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں دی اسٹیٹس مین اور وی سی سی آئی کی جانب سے منعقدہ 56 ویں اسٹیٹس مین ونٹیج اینڈ کلاسک کار ریلی میں حصہ لیا۔ اس کی نیشنل ریل میوزیم نئی دہلی میں دیکھ بھال کی جاتی ہے۔ 56ویں اسٹیشن مین ونٹیج اینڈ کلاسک کار ریلی کو اسٹیٹس مین ہاؤس سے جھنڈی دکھاکر روانہ کیا گیا تھا۔ جان مورس فائر انجن نے اس ریلی کی قیادت کی تھی۔ اس نے کامیابی سے اس سال کا اسٹیٹس مین چیلنج ٹرافی حاصل کی۔

کار ریلی میں اس ممتاز موٹر گاڑی کا بہت چرچا ہوا اور اس ریلی میں آنے والے موٹر گاڑیوں کے شائقین کے مابین یہ سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ یہاں تک کہ مہمان خصوصی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ کے چیئر مین جناب شری کانت مادھو ویدیہ نے بھی اس پر خاص توجہ مرکوز کی ۔ دہلی پولیس کمشنر جناب سنجے اروڑہ ، بہت خوشی سے فائر انجن کے ڈرائیور کی سیٹ پر بیٹھے۔

جان مورس فائر انجن ، 1914 میں مینو فیکچر کیا گیا تھا۔ اور اسے حیدرآباد کے نظام نے آگ پر قابو پانے کے لئے اسٹیٹ ریلوے کےلئے حاصل کرلیا تھا۔ اس کی دیکھ بھال اور بندو بست حیدرآباد میں للّا گوڈا کے مقام پر لوکو اینڈ کیریج ورک شاپ میں کیا جاتا تھا اور اسے 1960 میں ریٹائر کردیا گیا ۔ سردست ، یہ نیشنل ریل میوزیم نئی دہلی میں سب کی توجہ کا خاص مرکز ہے۔ یہ دنیا میں وہ واحد موٹر گاڑی ہے جو اصل شریوز بری اینڈ چیلنجر سولڈ ٹائرس سے لیس ہے اور ابھی تک اس کے آگ بجھانے سے متعلق آلات وسازو سامان کے سبھی حصے اور پرزے اصلی ہیں۔

اس سب سے زیادہ باوقار فائر انجن کو دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں لوگ نمائش میں آئے۔ نمائش کے منتظمین نے ریلوے بورڈ، ہیریٹیج ڈی ٹی ای کے ایگزیگٹیو ڈائریکٹر اور نیشنل ریل میوزیم کے ڈائریکٹر کی کوششوں کی ستائش کی۔جنہوں نے اس ایک صدی سے بھی زیادہ پرانے فائر انجن کی دیکھ بھال اور اسے محفوظ رکھنے کی غرض سے اپنی گراں قدر تعاون اور خدمات انجام دی ہیں۔یہ فائر انجن ، نیشنل ریل میوزیم کے ایک مخصوص مقام کی زینت بنا ہوا ہے۔

***********

ش ح ۔  ع م ۔ م ش

U. No.551


(Release ID: 1891742) Visitor Counter : 138
Read this release in: English