بجلی کی وزارت
دین دیال اپادھیائے گرام جیوتی یوجنا (ڈی ڈی یو جی جے وائی ) کے تحت گاؤوں میں بجلی پہنچائی گئی
Posted On:
13 DEC 2022 5:19PM by PIB Delhi
بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری دی ۔
حکومت ہند نے ملک بھر میں دیہی بجلی کاری کے کاموں کے لئے دسمبر 2014 میں دین دیال اپادھیائے گرام جیوتی یوجنا ( ڈی ڈی یو جی جے وائی ) کی شروعات کی ۔
ڈی ڈی یو جی جے وائی او راس کے بعد پردھان منتری سہج بجلی ہر گھر یوجنا (سوبھاگیہ) کے تحت 31 مارچ 2019 تک تمام گاؤں اور بجلی لگوانے کے خواہشمند گھرانوں میں بجلی کا ری کا م مکمل ہوچکا تھا۔ جیسا کہ تمام ریاستی حکومتوں نے اس تعلق سے اپنی رپورٹ دی ہے۔ سوبھاگیہ کے تحت مجموعی طور پر 2.86 گھرانوں میں بجلی کاری کی گئی اور وہ لو گ جو بجلی لگوانے کے خواہشمند نہیں تھے ، بعد میں بجلی لگوانے کی رضامندی ظاہر کی ۔نئی ڈسٹری بیوشن سیکٹر اسکیم ( آر ڈی ایس ایس ) کسی بھی رہائشی / گھرانے کو بجلی کی کنکٹوٹی فراہم کرنے میں مدد کے لئے کام کرتی ہے۔اس اسکیم کے تحت ایسے لوگوں کی مدد کی جاتی ہے ، جن کے گھروں میں بجلی کی فراہمی کے وقت کسی وجہ سے بجلی کا کنکشن نہیں لگ پایا تھا ۔
*************
ش ح۔ع ح ۔ رم
U-547
(Release ID: 1891736)
Visitor Counter : 89