قومی مالیاتی رپورٹنگ اتھارٹی
azadi ka amrit mahotsav

ایم ایف آر اے، آڈٹ فرموں کے ذریعہ سالانہ شفافیت  کی رپورٹ کی شروعات کرے گا

Posted On: 16 JAN 2023 5:09PM by PIB Delhi

اعلیٰ معیاری آڈٹس  کو یقینی بنانے  اور آزادی کو برقرار رکھتے ہوئے مفادات کے ٹکراؤ کو روکنے کے لئے آڈٹ فرموں اور ان کی  داخلی پالیسی  ڈھانچہ   کے انتظام اور حکمرانی کے بارے میں شفافیت بڑھانے کی سمت میں ایک قدم کے طورپر  قومی مالیاتی رپورٹنگ اتھارٹی ( این ایف آر اے ) نے  آڈیٹرس  / آڈٹ فرموں  کی طرف سے تیاری اور سالانہ شفافیت  کی رپورٹ (اے ٹی آر)کی اشاعت کے سلسلے میں  مسودے سے متعلق ضروریات شائع  کیں ۔

اے ٹی آر کی یہ تقاضے  دیگر دائرہ  اختیار میں  چند اہم آزاد آڈٹ ریگولیٹر کی طرف سے معاصر  بین الاقوامی   بہترین  طورطریقوں   کی طرز  پر ہے۔ این ایف آر اے  ضوابط  2018 کا قاعدہ   8 (2) این ایف آر اے کو   آڈیٹرس  کو آڈٹ کے معیار کو  فروغ دینے  ، اس کی ساکھ  کو بچانے اور آڈیٹرس کی ناکامی   کے خطرے  سمیت  دیگرخطرات کو کم کرنے کے لئے  ڈیزائن کی گئی  اپنی  حکمرانی  کے طورطریقوں  اور داخلی  عمل  پر رپورٹ  کرنے  کا اختیار  دیتا ہے اور ضرورت کے مطابق رپورٹ  پر ایسی کارروائی کرسکتا ہے ۔

بھارتی کمپنیاں عالمی معیشت  کا اہم عنصر     بن گئی ہیں اور بڑی تعداد میں  کثیر ملکی  کارپوریشنز کو  مالیاتی رپورٹنگ   اور آڈٹ  خدمات  کی تقسیم   میں   ہندوستان    نےاعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ  کرنے کے ساتھ عالمی سطح  پر ترقی کی ہے، جو عالمی  بنچ مارک  کے مطابق  ٹھوس  اوراعلیٰ معیار والے کوڈس  اور روایتوں کے مطابق    امیدیں  بڑھ گئی ہیں۔این ایف آر اے   کے ضوابط  2018 کا قاعدہ 8(2) کے مطابق  این ایف آر اے آڈیٹر کے کام کاج کی سرگرمیوں   ، انتظامی ، حکمرانی  اور  ملکیتی  ڈھانچے اور اعلیٰ معیار والے  آڈٹ وغیرہ کی فراہمی  کے لئے ضروری  پالیسیوں   اور  طریق کار کے بارے میں  کچھ اہم معلومات  پر مشتمل سالانہ شفافیت کی رپورٹ کی اشاعت کو متعین کرنا چاہتا ہے۔

اے ٹی آر میں شامل  تفصیلات   بڑے  پیمانے سرمایہ کاروں   آڈٹ  کمیٹیوں ، آزاد ڈائریکٹروں اور عوام کے لئے کارآمد ثابت ہوں گی۔

31 مارچ  2023  کو  ختم ہونے والے مالی سال سے  سرفہرست  1000 لسٹیڈ  کمپنیاں  (بازار  کی  سرمایہ کاری کے ذریعہ ) قانونی  آڈیٹرس   کے ساتھ  شروع ہونے والے  پی آئی آئی کے لئے  اے ٹی آر کی متعلقہ ضروریات کو   جامع انداز میں  نافذ کرنے کی تجویز  ہے۔اے ٹی آر  رپورٹ ہر مالی سال کے اختتام  پر تین ماہ کے اندر   شائع کیا جانا ہے۔

این ایف آر اے نے 16فروری  2023 تک اے ٹی آر  کی تیاری کے لئے   عوامی تبصرے  اور مشورے  طلب کرنے کابھی  فیصلہ کیا ہے۔

مزیدمعلومات  یہاں  پردستیا ب ہے:

 (https://nfra.gov.in/sites/default/files/Annual%20Transparency%20Report%20by%20Statutory%20Auditors%20of%20PIEs-Invitation%20for%20public%20comment_0.pdf)

*************

ش ح۔ع ح ۔ رم

U-544


(Release ID: 1891731) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Hindi