بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ٹی پی سی آر ای ایل نے قابل تجدید توانائی کی ترقی میں تعاون کے لیے تریپورہ حکومت کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے

Posted On: 16 JAN 2023 5:02PM by PIB Delhi

 

  1. یہ مفاہمت نامہ تریپورہ میں  تیرتی اور زمین پر نصب قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کی ترقی کے لئے ہے۔
  1. یہ مفاہمت نامہ ریاست تریپورہ میں قابل تجدید توانائی کے بڑے پروجیکٹوں کی ترقی کی طرف سفر شروع کرے گا اور حکومت تریپورہ کو صاف توانائی کے وعدوں اور ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں مدد کرے گا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ZMYG.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0034VGY.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004DV8T.jpg

این ٹی پی سی آر ای ایل نے قابل تجدید توانائی کی ترقی میں تعاون کے لئے تریپورہ حکومت کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے

این ٹی پی سی  قابل تجدید توانائی لمیٹڈ (این ٹی پی سی  آر ای ایل ) نے تریپورہ کی حکومت کے ساتھ 16-01-2023 کو نئی دہلی میں ریاست تریپورہ میں تیرتی  اور زمین پر نصب  قابل تجدید توانائی  کےپروجیکٹوں کی ترقی کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے۔اس مفاہمت نامے پر ،این ٹی پی سی  آر ای ایل  کے چیف جنرل منیجر جناب راجیو گپتا نے  اور تریپورہ قابل تجدید توانائی کی ترقی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل اور سی ای او جناب  مہانند دیب برمانے دستخط کیے تھے۔

یہ مفاہمت نامہ ریاست تریپورہ میں قابل تجدید توانائی کے بڑے منصوبوں کی ترقی کی سمت  سفر کے آغاز کا پہلا قدم ہے اور حکومت تریپورہ کو صاف توانائی کے وعدوں اور ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں مدد کرے گا۔

اس مفاہمت نامے پر وزیر اعلیٰ مانک ساہا، نائب وزیر اعلیٰ جشنو دیب برما، آئی اے ایس، سکریٹری (بجلی)  جناب برجیش پانڈے اور حکومت تریپورہ کے دیگر اعلیٰ حکام کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔ این ٹی پی سی لمیٹڈ کی جانب سے، جناب  سی کے مونڈل، ڈائریکٹر کمرشل، جناب جے سری نواسن، ڈائریکٹر فنانس اور جناب  موہت بھارگاوا، چیف ایگزیکٹیو آفیسر، این ٹی پی سی آر ای ایل بھی اس موقع پر موجود تھے۔

*********

 

 

ش ح ۔ا م۔

U:531


(Release ID: 1891672) Visitor Counter : 144


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Tamil