کارپوریٹ امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

ری فنڈ کے دعووں کے عمل کو آسان بنانے کے لیے آئی ای پی ایف اتھارٹی نے متعلقین سے ان کی آراء طلب کیں

Posted On: 16 JAN 2023 5:08PM by PIB Delhi

سرمایہ کاروں کی تعلیم اور فنڈ کی حفاظت سے متعلق اتھارٹی (آئی ای پی ایف اے) دعووں کے تصفیے کے عمل کو آسان اور تیز کرنے کے لیے تمام متعلقین سے تبصرے طلب کرتی ہے۔

تجاویز درج ذیل کے ذریعے پیش کی جا سکتی ہیں:

  1. ایم سی اے کی ویب سائٹ www.mca.gov.in پر  دستیاب ای کنسل ٹیشن ماڈیول کے ذریعے
  2. iepfa.consultation@mca.gov.in پر ای میل کے ذریعے

تجاویز وصول کرنے کی آخری تاریخ 27 جنوری، 2023 ہے۔ تجاویز طلب کرنے والی نوٹس اور مشاورتی کاغذ اتھارٹی کی ویب سائٹ www.iepf.gov.in پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔

آئی ای پی ایف اتھارٹی کے بارے میں

آئی ای پی ایف اتھارٹی، کمپنیز ایکٹ 2013 کے سیکشن 125 کی ذیلی دفعہ (5) کے تحت قائم کی گئی ہے، جس کا مقصد سرمایہ کاروں کی تعلیم، بیداری اور تحفظ کو فروغ دینا اور آئی ای پی ایف فنڈ کا بندو بست کرنا ہے۔ اس نے بڑے پیمانے پر عوام میں سرمایہ کاروں کی تعلیم کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر سرگرمیاں شروع کی ہیں۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 527


(Release ID: 1891655) Visitor Counter : 166
Read this release in: English , Hindi , Punjabi