وزارات ثقافت
اسپک میکے اور وزارت ثقافت نے "شروتی امرت" کے تحت 'میوزک ان د پارک' سیریز کے لیے تعاون کیا
Posted On:
15 JAN 2023 7:29PM by PIB Delhi
نئی دلی،15 جنوری،2023 / اسپک میکے اس سال اپنی انتہائی مقبول 'میوزک ان د پارک' سیریز کو وزارت ثقافت اور نئی دلی میونسپل کونسل کے اشتراک سے "شروتی امرت" کے نام سے ترتیب دے رہا ہے۔ اس کے تحت ملک بھر کے نامور فنکار بھارتی کلاسیکی موسیقی کی خوبصورتی کا مظاہرہ کریں گے۔
اسی سلسلے میں 2023 کا پہلا پروگرام آج سہ پہر 3 بجے نہرو پارک، چانکیہ پوری، نئی دلی میں ہوا۔
موسیقی کے پروگرام کا آغاز سینیہ بنگش گھرانہ کے ساتویں نسل کے موسیقار امان علی بنگش کی سرود نوازی سے ہوا۔ ان کے ساتھ انوبرت چٹرجی (طبلہ نواز) اور ابھیشیک مشرا (طبلہ نواز) تھے۔
اس کے بعد پٹیالہ گھرانہ کی پدم بھوشن بیگم پروین سلطانہ نے بھارتی کلام پیش کیا۔ ان کے ساتھ اکرم خان (طبلہ)، سری نواس اچاریہ (ہارمونیم) اور شاداب سلطانہ نے گائیکی پیش کی۔
اسپک میکے - نوجوانوں کے مابین بھارتی کلاسیکی موسیقی اور ثقافت کے فروغ کے لیے ایک سوسائٹی ہے، جو نوجوانوں کی ایک رضاکارانہ تحریک ہے جو بھارتی کلاسیکی، لوک موسیقی اور رقص، یوگ، دھیان ، دستکاری اور بھارتی ثقافت کے دیگر پہلوؤں سے متعلق پروگرام اور ورکشاپس کا اہتمام کرتی ہے۔ یہ تحریک 1977 میں شروع کی گئی تھی اور دنیا بھر کے 850 سے زیادہ شہروں میں اس کی شاخیں ہیں۔
۔۔۔
ش ح۔ا س۔ ت ح
U –497
(Release ID: 1891569)
Visitor Counter : 145