سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بزرگ شہریوں کے اسکیمیں

Posted On: 13 DEC 2022 5:29PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزیر مملکت محترمہ پرتیما بھومک نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کا محکمہ بزرگ شہریوں کے لئے  ‘اٹل ویو ابھیودیہ یوجنا’ ( اے  وی وائی اے وائی) نافذ کر رہا ہے۔ بزرگ شہریوں کو خدمات فراہم کرانے کے لئے  اے وی وائی اے وائی  میں درج ذیل حصے  / پروگرام شامل ہیں:۔

  1. بزرگ شہریوں کے لئے مربوط پروگرام (آئی پی ایس آر سی) - سینئر سیٹیزن ہومز، کنٹی نیواس کیئر ہومز وغیرہ کے رکھ رکھاؤ کے لئے  پروگرام نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو  امداد فراہم کرائی جاتی ہے۔ سینئر سیٹیزن ہومز میں رہنے والے بزرگ شہریوں کو  شیلٹر، تغذیہ، طبی دیکھ ریکھ اور تفریح جیسی سہولیات مفت فراہم کرائی جاتی ہیں۔
  2. راشٹریہ ویوشری یوجنا (آر وی وائی) -  یکم  اپریل 2020  سے  معذوری /  کمزوری جیسی عمر سے متعلق دشواریوں کا سامنا کرنے والے بی پی ایل بزرگ شہریوں کو  مفت آلات کی سہولت فراہم کرائی جارہی ہے۔ اس اسکیم کے تحت  واکنگ اسٹک، ایلبو کلیچز،  سماعت میں معاون آلات جیسی   بزرگوں سے متعلق  اشیاء کے علاوہ کموڈ والی  وہیل چیئر ز، سلی کون فوم کُشن وغیرہ جیسے  خصوصی  آئٹم بھی  فراہم کرائے جاتے ہیں۔
  3. سلور اکنامی کو فروغ -   سینئر کیئر  اے جینگ گروتھ انجن  (ایس اے جی ای) پورٹل پر ایک کھلی دعوت دی جارہی ہے، جس کے ذریعہ کاروباری افراد کی  بزرگوں کے بارے میں سوچنے اور  اُن کے لئے اختراعی سولیوشنز تیار کرنے کے لئے  حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ اس اسکیم کے تحت  ایک کروڑ روپے تک کی مالی امداد  زیادہ سے زیادہ  49  فیصد  ایکوٹی شراکت کی شکل میں فراہم  کرائی جاتی ہے۔
  4. ایلڈر لائن – بزرگ شہریوں کے لئے ہیلپ لائن ٹول فری نمبر  14567 پر بزرگ شہریوں کی  شکایات  کے حل اور  والدین اور بزرگ شہریوں  کے گزارے کا انتظام اور ان کی فلاح وبہبود  (ایم ڈبلیو پی ایس سی) کے قانون 2007  اور  سرکاری پالیسیوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے  شروع کی گئی ہے۔ ایلڈر لائن ہفتے میں ساتوں دن صبح 8  بجے سے رات 8 بجے تک کام کرتی ہیں۔

نیشنل سوشل   اسسٹنس پروگرام (این ایس اے پی) کی  اندرا گاندھی نیشنل اولڈ ایج پنشن اسکیم  کے تحت  دیہی  ترقیات کی وزارت غریبی کی سطح سے نیچے  (بی پی ایل) گھروں سے تعلق رکھنے والے 60  سے  79  سال تک کی عمر کے افراد کو  200  روپے کی ایک ماہانہ پنشن فراہم کراتی ہے۔ 80  سال اور اس سے  زیادہ کی عمر کا ہونے پر  ان استفادہ کنندگان کے معاملے میں  پنشن کی رقم بڑھا کر  500  روپے ماہانہ کی جاتی ہے۔

این ایس اے پی  اسکیموں کے نفاذ کے لئے  مرکزی حکومت  ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں  کے واسطے  فنڈ جاری کرتی ہے۔ ریاستوں  / مرکز کے زیر انتظام خطوں کو  فنڈ جاری کئے جاتے ہیں، جو  اس کے بعد اپنے شناخت کردہ  استفادہ کنندگان کو  پنشن / مالی امداد  فراہم کراتی ہے۔

 بہار کے سوپول، شیوہر، سیتامڑھی اور  مشرقی چمپارن اضلاع ، مغربی بنگال کے ہگلی ضلع اور  ہریانہ کے سونی پت ضلع میں آئی پی ایس آر سی ، آر وی وائی اور  آئی جی این او اے پی ایس کے تحت  استفادہ کنندگان کی تعداد ضمیمہ میں دی جارہی ہیں۔

ضمیمہ

بزرگ شہروں کے لئے مربوط پروگرام (آئی پی ایس آر سی) راشٹریہ ویوشری یوجنا (آر وی وائی) اور  اندرا گاندھی نیشنل اولڈ ایج پنشن اسکیم (آئی جی این او اے پی ایس) کے تحت استفادہ کنندگان کی تعداد:

ریاست

ضلع

#آئی پی ایس آر سی

##آر وی وائی

**آئی جی این او اے پی ایس

بہار

سوپول

0

0

85,068

 

شیو ہر

0

0

37,928

 

سیتامڑھی

0

759

1,44,663

 

مشرقی چمپارن

0

0

2,08,717

ہریانہ

سونی پت

50

219

22,407

مغربی بنگال

ہگلی

25

0

58,158

#آئی پی ایس آر سی – استفادہ کنند گان کی جو تعداد دی گئی ہے وہ سینئر سیٹیزن ہومز میں رہنے والے بزرگ شہری ہیں۔

##آر وی وائی – استفادہ کنند گان  کی جو تعداد  دی گئی ہے وہ  ایسے بزرگ شہری ہیں، جنہیں  معاون آلات  فراہم کرائے گئے ہیں۔

**آئی جی این او اے پی ایس کے تحت جن کو مدد فراہم کرائی گئی ہے، ایسے استفادہ کنند گان کی کل تعداد۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ ق ر۔

U-515 


(Release ID: 1891543)
Read this release in: English