سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

اٹل وایو ابھیودے یوجنا

Posted On: 13 DEC 2022 5:28PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزیر مملکت محترمہ پرتیما بھومک نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ اٹل وایو ابھیودے یوجنا (اے وی وائی اے وائی) کی اسکیم، جسے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمے کے ذریعے چلایا جا رہا ہے اور اس میں بزرگ شہریوں کے لئے مالی تحفظ، صحت کی دیکھ بھال، تغذیہ، شیلٹر، بہبود وغیرہ کی فراہمی شامل ہے اور اس کے تحت غریب بزرگ شہریوں کو بنیادی سہولیات جیسے پناہ گاہ، خوراک، طبی دیکھ بھال، تفریح کے مواقع مفت فراہم کئے جاتے ہیں۔

  اتر پردیش کے جن اضلاع میں (اے وی وائی اے وائی) کے تحت معمر شہریوں کیلئے مربوط پروگرام کو نہیں چلایا جا رہا ہے اور جس کے بارے میں  جیسا کہ ریاستی حکومت نے 22-2021 کے لئے نوٹیفائی کیا تھا،  اُن  اضلاع میں آگرہ، باغپت، اٹاوہ، فرخ آباد، گورکھپور، ہمیر پور، کاس گنج، متھرا اور پریاگ راج شامل ہیں اور اترپردیش کے جن اضلاع میں 23-2022کے لئے فصل کے ساتھ اس کا نفاذ ہوا ہے، اُن  اضلاع میں، مؤ، باغپت، بارہ بنکی، بلند شہر، قنوج اور کشی نگرشامل ہیں۔

معمر شہریوں کے لئے بنائے گئے (اولڈ ایج ہومز)، جو  معمر شہریوں کے لئے ایک مربوط پروگرام (آئی پی ایس آر سی) کے تحت، اے وی وائی اے وائی کا  ایک جزو ہے، فصل اضلاع میں فراہم کئے جاتےہیں یعنی ایسے اضلاع میں جہاں بزرگ شہریوں کےلئے گھر نہیں ہیں، ان میں سینئر سٹیزن ہومز بھی شامل ہیں اور یہاں تک کہ جن کی دیکھ بھال ریاستی حکومت  بھی نہیں کر رہی ہے۔ اس طرح کی معلومات اس وزارت کے ذریعہ متعلقہ ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے حاصل کی جاتی ہیں، جس کی بنیاد پر اہل تنظیموں سے صرف ای-انودان پورٹل پر درخواستیں طلب کی جاتی ہیں۔ اس کے بعد تنظیموں کا انتخاب ان کے فراہم کردہ دستاویزات اور متعلقہ ریاست؍مرکز کے زیرانتظام حکومت کی سفارشات کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

****

ش ح۔ ش ر۔ک ا



(Release ID: 1891531) Visitor Counter : 79


Read this release in: English , Telugu