عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
انتظامی اصلاحات اوراچھی حکمرانی پر حکومت آندھرا پردیش کے ساتھ ڈی اے آر پی جی کا تعاون
Posted On:
13 JAN 2023 5:07PM by PIB Delhi
چیف سکریٹری حکومت آندھرا پردیش کی دعوت پر، ڈی اے پی ا ٓر جی کے سکریٹری وی سری نواس کی قیادت میں ڈی اے ا ٓر پی جی کے 6 رکنی وفد نے ڈی اے ا ٓر پی جی اور حکومت آندھرا پردیش کے درمیان تعاون کے لیے روڈ میپ تیار کرنے کے لیے 12 جنوری 2023 کو وجئے واڑہ کا دورہ کیا۔ ڈی اے آر پی جی کے وفد نے چیف سکریٹری جناب جواہر ریڈی، جی اے ڈی کے اسپیشل چیف سکریٹری جناب پروین کمار اور دیگر سینئر عہدیداروں کے ساتھ سلسلہ وار سرکاری میٹنگیں کیں۔
ڈی اے پی ا ٓر جی کے سکریٹری وی سری نواس نے حکومت آندھرا پردیش کے چیف سکریٹری ڈاکٹر جواہر ریڈی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے حکومت آندھرا پردیش کو اچھی حکمرانی ہفتہ 2022 کے کامیاب نفاذ، عوامی شکایات کے ازالے کے جامع نظام ایس پی ڈی اے این اے کو فعال کرنے، قومی ای-سروسز ڈیلیوری اسیسمنٹ 2021 کے تحت مضبوط کارکردگی کے لیے، ریاست میں ای-آفس کو وسیع پیمانے پر اپنانے کے لیے ریاست آندھرا پردیش میں پبلک ایڈمنسٹریشن میں بہترین کارکردگی کے لیے پی ایم ایوارڈز اور نیشنل ای گورننس ایوارڈ اسکیم کے تحت گڈ گورننس کے کئی ایوارڈ یافتہ ماڈلز کےنفاذ کے لئے مبارکباد دی ۔
ڈی اے آر پی جی کے وفد نے کازا امراوتی میں اے پی ایچ آر ڈی انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا اور سینئر عہدیداروں سے ملاقات کی۔ سیووتم اسکیم کے تحت آندھرا پردیش میں شکایات کے ازالے کے افسران کے لیے صلاحیت سازی کے پروگراموں کے انعقاد کے سالانہ منصوبہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنوری سے مارچ 2023 تک، 50 سیووتم ماڈیولز کا انعقاد کیا جائے گا جس میں 5000 شکایات کے ازالے کے افسران کا احاطہ کیا جائے گا۔ 24-2023 سے ریاست میں سیووتم پروگرام کو مزید وسعت دی جائے گی۔
ڈی اے آر پی جی کے وفد نے نامور گاؤں کے گرام سچیوالیہ کا بھی دورہ کیا اور حکومت آندھرا پردیش کے شہری پر مرتکز مرکزی طرز حکمرانی کے ماڈلز کے بہترین طریقوں سے خود کو واقف کرایا۔
باہمی اشتراک کے لیے مندرجہ ذیل روڈ میپ تیار کیا گیا تھا۔
- اے پی ایچ آر ڈی کے تعاون سے شکایات کے ازالے کو بہتر بنانے کے لیے سیوتم اسکیم کے تحت 5000 شکایات افسران کی صلاحیتوں میں اضافہ۔
- باہمی طور پر متفقہ تاریخوں پر تروپتی میں ای-گورننس، سروس ڈیلیوری میں بہتری اور شکایات کے ازالے پر ایک علاقائی کانفرنس کا انعقاد۔
- حکومت آندھرا پردیش اور ڈی اے آر پی جی کے درمیان گڈ گورننس انڈیکس اور قومی ای-سروسز ڈیلیوری اسیسمنٹ کی تشکیل میں بہتر تال میل۔
- آندھرا پردیش کے لیے ڈسٹرکٹ گڈ گورننس انڈیکس کی تشکیل۔
- حکومت آندھرا پردیش کے بہترین عمل کے طور پر اسپنڈنا کی دستاویزسازی /توسیع۔
ڈی اے آر پی جی کے وفد نے آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی اور ان کو تعاون کے مجوزہ روڈ میپ کے بارے میں واقف کرایا۔ عزت مآب چیف منسٹر نے اس پہل کی تعریف کی اور آندھرا پردیش کے شہری پر مرتکز گورننس ماڈل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اسپنڈنا پورٹل کو ڈیٹا اینالیٹکس کے اضافے اور شکایات کے ازالے کے معیار پر توجہ دینے کے ساتھ مزید مضبوط کیا جائے گا۔ مزید یہ کہ دیہی سطح پر ای خدمات اور ڈی بی ٹی کی جامع خدمات فراہم کرنے اور گاؤں کی سطح پر ایس ڈی جیز کی پیشرفت کی نگرانی کے لیے گرام سچیوالیہ کو تیار کیا گیا ہے۔ انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی ایک چیلنج بنی ہوئی ہے اور حکومت ہند کو بھارت نیٹ کی کوریج کو بڑھانے پر توجہ دینی چاہیے۔ عزت مآب چیف منسٹر نے کہا کہ حکومت آندھرا پردیش شہریوں کو ڈیجیٹل بااختیار بنانے کے ذریعے شہریوں اور حکومت کو قریب لانے پر توجہ مرکوز کرتی ہے اور اداروں کی ڈیجیٹل تبدیلی کو بھی گاؤں کی سطح کے پروگراموں کے سماجی آڈٹ کی حمایت حاصل ہے جس سے جوابدہی اور شفافیت میں اضافہ ہوا ہے۔
آندھرا پردیش کے ڈی اے آر پی جی کے وفد میں س ڈی اے آر پی جی کے سکریٹری وی سرینیواس، جوائنٹ سکریٹری جناب این بی ایس راجپوت، ڈائرکٹرس شری این کے مینا، شری کے سنجیان، ڈپٹی سکریٹری پارتھا سارتھی بھاسکر اور انڈر سکریٹری جناب سنتوش کمار شامل تھے۔
**********
ش ح۔ ا ک۔ ف ر
U. No.512
(Release ID: 1891526)
Visitor Counter : 109