ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل میوزیم آف نیچرل ہسٹری نے ملک کے نوجوانوں تک مشن لائف کا پیغام پہنچایا


مشن لائف کے جذبے کے ساتھ ایک پائیدار طرز زندگی اختیار کرنے کے واسطے 4400 سے زیادہ طلباء اور عام لوگوں کو حساس بنایا گیا

 این ایم این ایچ کی علاقائی شاخوں کے ذریعہ بھوپال اور میسور میں گرین ٹاک اور گرین حلف برداری  کا اہتمام کیا گیا

Posted On: 13 JAN 2023 7:14PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کی وزارت کے تحت کام کرنے والے نیشنل میوزیم آف نیچرل ہسٹری (این ایم این ایچ) نے  دیال سنگھ کالج نئی دہلی میں  سوامی وویکانند کے یوم پیدائش  کے موقع پر  نوجوانوں کے لئے بیداری پھیلانے کے ایک پروگرام مشن لائف (ماحولیات کے لئے طرز زندگی) کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر وزارت کے  اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل آف فاریسٹس ڈاکٹر دھیرج متل  نے  ایک تعاملی ٹاک کے فرائض انجام دیئے  اور  مشن لائف کے بارے میں کالج کے طلباء  نے ایک نکڑ ناٹک پیش کیا، جس میں 852  طلباء  اور فیکلٹی ارکان نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0018WRL.jpg

دین دیال کالج نئی دہلی میں مشن لائف بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا

نیشنل میوزیم آف نیچرل ہسٹری (این ایم این ایچ)، نئی دہلی  کی ایک شاخ ریجنل میوزیم آف نیچرل ہسٹری (آر ایم این ایچ)، بھوپال نے   12 جنوری  2023 کو 2139 استفادہ کنند گان (گورنمنٹ مڈل اسکول، شہید نگر کے 200  اسکولی طلباء، گورنمنٹ مڈل اسکول کھانو گاؤں کے 100 اسکولی طلباء، گورنمنٹ ودیا وہار ہائر سیکنڈری اسکول، پروفیسر کالونی، کے 65  اسکولی طلباء، سائنس فی ایسٹا، ریجنل سائنس سینٹر بھوپال میں 1600  عام لوگوں اور  آر ایم این ایچ بھوپال میں آنے والے 174  عام لوگوں) کے لئے   #LiFEMission, #ChooseLiFE  کے تحت لائف : ماحولیات کے لئے طرز زندگی کے بارے میں بیدا ری پھیلانے کے لئے  کیوسک کے ذریعہ  گرین ٹاک، گرین حلف برداری  کا اہتمام کیا   گیا،پرچہ تقسیم کیا گیا اور ویڈیو پرزینٹیشن پیش کی گئی۔13 جنوری  2023  کو  1011  مزید استفادہ کنندگان  (گیان گنگا انٹرنیشنل اکیڈمی بھوپال کے 81  اسکولی  طلباء ، گورنمنٹ راجا بھوج ہائر سیکنڈری اسکول، 1100 کوارٹرس بھوپال  کے 200  اسکولی طلباء ، پولیس پبلک ہائر سیکنڈری اسکول، پولیس لائن  نہرو نگر بھوپال کے  211  اسکولی طلباء، گورنمنٹ نوین گرلز ہائر سیکنڈری اسکول نہرو نگر بھوپال کے  100  اسکولی طلباء ، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول کوٹرا سلطان آباد  بھوپال کے  150  اسکولی طلباء اور  آر ایم این ایچ  بھوپال میں آنے والے 269  عام  لوگوں ) کے لئے  بیداری پھیلانے کی مہم  چلائی گئی۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00239YN.jpg

آر ایم این ایچ  بھوپال کے ذریعہ مشن لائف بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003GEAB.jpg

آر ایم این ایچ  بھوپال کے ذریعہ مشن لائف بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا

این ایم این ایچ  نئی  دہلی کی  ایک اور شاخ ریجنل میوزیم آف نیچرل ہسٹری میسور نے  آج #توانائی – بچاؤ – لائف – مشن -  ماحولیات  - کے لئے -  طرز زندگی کے بارے میں  ایک بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا، جس میں  گرین  حلف برداری  اور مشن لائف  بیداری  اجلاس میں  415  اسکولی طلباء  اور عام لوگوں نے  پورے جوش وخروش کے ساتھ شرکت کی۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004WHIX.jpg

آر ایم این ایچ میسور کے ذریعہ مشن لائف بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ ق ر۔

U-509  


(Release ID: 1891521) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Hindi