کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ملک میں کاروباری  ایکوسسٹم کو فروغ دینے کے لئے اسٹارٹ اَپ انڈیا انوویشن کے چوتھے دن متعدد تقریبات کا انعقاد

Posted On: 13 JAN 2023 6:42PM by PIB Delhi

ملک میں کاروباری  ایکو سسٹم کو فروغ دینے کے لئے اسٹارٹ اَپ انڈیا انوویشن کے چوتھے دن متعدد تقریبات کامیابی کے ساتھ منعقد کی گئیں ۔

آج زون اسٹارٹ اپس کے تعاون سے اسٹارٹ اپ انڈیا نے اسٹارٹ اپس کے کاروباری سفر میں سرپرستی  کرنے والے مینٹرس کے لئے ایک  مارگ (ایم اے اےآر جی) مینٹر شپ ماسٹر کلاس کا  اہتمام کیا۔ نیشنل مینٹر شپ پلیٹ فارم مارگ  (مینٹر شپ ،ایڈوائزری ،اسسٹنس، ریزیلیئنس اور گروتھ) مختلف شعبوں، کاموں ، مرحلوں، جغرافیائی خطوں اور  ڈومینس میں اسٹارٹ اپس کے لئے  سرپرستی کی سہولت فراہم کرانے والا ایک  وَن اسٹاپ پلیٹ فارم ہے۔ اس ورکشاپ کا مقصد  اسٹارٹ اپس کی  صلاحیتوں اور  معلومات میں اضافہ کرتے ہوئے اُن کی  سرپرستی کے مؤثر طریقوں سے  حاضرین کو  مرصع کرنا تھا۔ مارگ پورٹل کے بارے میں مزید معلومات  : https://maarg.startupindia.gov.in/  سے حاصل کی جاسکتی ہے۔

اسٹارٹ اپ انڈیا  میں ‘‘ڈیکوڈنگ دی سیڈ : انڈر اسٹینڈنگ سیڈ فنڈنگ میکنزم’’ کے موضوع پر ایک ویبنار کا اہتمام بھی کیا گیا، جس میں ملک کے  کئی ممتاز  انکیو بیٹرس سے  آئے  ہوئے مقررین نے شرکت کی۔

اس ویبنار کو  درجہ ذیل  لنک پر دیکھا جاسکتا ہے: 

https://www.youtube.com/watch?v=PVkMyJHJF9A&ab_channel=StartupIndia

نیشنل اسٹارٹ اپ ڈے کے موقع پر کیرل اسٹارٹ اپ مشن نے  اسٹارٹ اپ کے بانیوں  اور ایکو سسٹم کے  کاروباری افراد کے لئے  کے ٹی آئی زیڈ  انوویشن ڈے  اور ایک ورکشاپ کی  میزبانی کی۔

پانڈیچری انجینئرنگ کالج فاؤنڈیشن کے  اٹل انکیوبیشن سینٹر  (اے آئی سی)  نے  فعال پہل کے ذریعہ ایک اختراعی  اور معاون ایکو سسٹم کو فروغ دینے کے لئے ایک منفرد پہل ایک روزہ تقریب پڈووئی اسٹارٹ اپ اسپرنٹ کا اہتمام کیا۔ اس تقریب  میں اسٹارٹ اپس اور  ٹیم بلڈنگ  کے بارے میں معلومات  سے ایک دوسرے کو واقف کرانے کے  اجلاسوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔

یو اے ایس بی ایگری انوویشن سینٹر ، بینگلورو نے ‘پائیدار زراعت کے سلسلے میں اسٹارٹ اپس کا رول’ کے موضوع پر ورکشاپس کے  ایک سلسلے کا اہتمام کیا، جس کے دوران  ‘ایگری اسٹارٹ  اپس کے لئے نامیاتی زراعت’، ‘کسانوں کی پائیدار آمدنی کے لئےایگرو فارسٹری پر مبنی  جامع زراعت ’  اور  ‘اسٹارٹ اپ کے ذریعہ زراعت میں اختراع’ کے موضوعات پر  معلوماتی اجلاس  کا انعقاد کیا گیا۔

انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف  انفارمیشن ٹیکنالوجی – حیدرآباد فاؤنڈیشن نے  اسٹارٹ اپ انڈیا کے تعاون سے  ایک  آف  لائن تقریب  ‘مینٹر کیفے’ کا اہتمام کیا، جس میں  ہونہار اور خواہشمند کارو باری افراد کے لئے ‘مجموعی  حکمت عملی سے متعلق  صنعتی ماہرین اور اسٹارٹ اپس کے درمیان  ایک ‘دو بدو ڈسکشن فورم’ کا اہتمام  کیا گیا۔

کوئمبٹور میں اے آئی سی  ریز بزنس انکیوبیٹر پرائیویٹ  لمیٹڈ نے  ایک  تین روزہ  تقریب  ‘اسٹارٹ اپس او ڈیسی’ کا اہتمام کیا۔ نوجوان اختراع کاروں اور طلباء  کو تحریک دینے اور اُن کی تعلیم پر خصوصی توجہ  مرکوز کرتے ہوئے  ‘سرمایہ کاروں تک  کیسے اور کب پہنچیں’ کے بارے میں معلومات فراہم کرانے کے مقصد سے ایک ویبنار  کا اہتمام بھی  کیا  گیا۔

اورنگ آباد مہاراشٹر میں  جی آئی زیڈ اور  گورنمنٹ آئی ٹی آئی کے  تعاون سے  مراٹھواڑہ ایکسیلریٹر فار گروتھ اینڈ انکیوبیشن کونسل نے  آئی ٹی آئی طلباء  کے درمیان  صنعت کاری پر مبنی  ہنر مندی کے جذبے کو فروغ دینے کے لئے  ایک منفرد پہل  کی۔ ایک کارو بار کے قیام کے لئے  بیداری پھیلانے اور  ذہن سازی کے مقصد سے  مائی اسکل، مائی بزنس پر  اجلاس کا اہتمام کیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ ق ر۔

U-503



(Release ID: 1891511) Visitor Counter : 92


Read this release in: English , Hindi