کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

’اسٹارٹ اپ انڈیا اختراعی ہفتہ’ممبئی میں مینٹرز کےلئے لایا گیا ہے، جو رہنمائی کے ہُنر کو تیز کرنے کے لئے ایک ماسٹر کلاس ہے


مارگ (ایم اے اے آر جی) پلیٹ فارم کاروبار سے متعلق افراد اور مینٹرز کے لئے مشغولیت اور اختراعات کے طریقے تشکیل دیتا ہے

Posted On: 13 JAN 2023 6:32PM by PIB Delhi

صنعت اور داخلی کاروبار کے فروغ سے متعلق محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) نے زون اسٹارٹ اپ انڈیا کے تعاون سےجاری اسٹارٹ اپ انڈیا انوویشن ویک کے ایک حصے کے طور پر آج ممبئی میں بامبے اسٹاک ایکسچینج میں (ایم اے اے آر جی) مارگ  مینٹر ماسٹر کلاس کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ کا مقصد اسٹارٹ اپس کی رہنمائی کے مؤثر طریقوں کے بارے میں صنعت کاروں کے مابین رہنمائی کے علم میں اضافہ کرنا تھا۔ مذکورہ ورکشاپ میں مینٹرز کی جسمانی اور آن لائن دونوں طریقوں سے پرجوش شرکت دیکھی گئی۔

تکنیکی اجلاس کے مقررین میں بھیو کیپٹل اور وِکرانت پوٹنیس آف فنڈ اِنیبل کے بانی، بھوشن شامل تھے۔ جناب  بھوشن کا اجلاس  مؤثر رہنمائی کے لئے صحیح فریم ورک کو اپنانے پر مرکوز تھا۔ جناب پوٹنیس نے شرکت کرنے والے مینٹرز سے مختلف طریقوں پر بات کی، جن میں مینٹرز کو سرمایہ دیا جانا، فنڈنگ کے مختلف مواقع کو میز پر لانا اور کاروباری منصوبوں اور مالیات سے ہٹ کر فیڈ بیک فراہم کرنا  شامل ہے۔ ماسٹرکلاس میں جناب پرساد مینن، سی ای او، سی آئی بی اے   ایک پینل مباحثے کی قیادت کی، جس کا عنوان تھا واٹ فاؤنڈیشنز ایکسپیکٹ فرام مینٹرز یعنی فاؤنڈیشن کو مینٹرز سے کیا توقعات وابستہ ہیں۔بحث میں رہنمائی سے وابستہ توقعات کے بارے میں مختلف نقطہ نظر سامنے آئے۔

 

2.jpg

مارگ (ایم اے اے آر جی) ماسٹرکلاس میں 140 سے زیادہ سرپرستوں کے ساتھ ساتھ اسٹارٹ اپس کی رہنمائی کرنے کے خواہشمند مینٹرز نے بھی شرکت کی۔ موجودہ اور ممکنہ سرپرستوں کی تربیت کے مقصد سے منعقدہ، مارگ ماسٹر کلاس پورٹل کے حوالے سے بیداری پیدا کرنے میں بھی کامیاب رہا اور اس نے بڑے ماحولیاتی نظام کے ساتھ مارگ کے سرپرستوں کو جوڑنے اور ان کو شامل کرنے میں سہولت فراہم کرنے میں بھی  کامیابی حاصل کی۔

3.jpg

مارگ (سرپرستی، ایڈوائزری، مددلچک اور ترقی )نیشنل مینٹرشپ پلیٹ فارم ایک ون اسٹاپ پلیٹ فارم ہے، جو مختلف شعبوں، کارروائی، مراحل، جغرافیوں اور ڈومینز میں اسٹارٹ اپس کے لیے رہنمائی کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ مارگ  پورٹل کے بارے میں مزید معلومات یہاں  https://maarg.startupindia.gov.in/ حاصل کریں۔

 

وزیر اعظم نے 16 جنوری کو اسٹارٹ اپ انڈیا یوم تاسیس کو نیشنل اسٹارٹ اپ ڈے کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔ صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ سے متعلق محکمہ  (ڈی پی آئی آئی ٹی) تجارت اور صنعت کی وزارت بھارتی اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو منانے کے لئے 10 جنوری 2023 سے 16 جنوری 2023 تک اسٹارٹ اپ انڈیا انوویشن ہفتہ کا انعقاد کر رہی ہے۔ اس تناظر میں، اسٹارٹ اپ انڈیا کی طرف سے مختلف اسٹارٹ اپ سے متعلق ورکشاپس، صلاحیت سازی کے سیشنز اور تقریبات کی میزبانی کی جارہی ہے، جس میں ہر اجلاس ہندوستان میں کاروباری ماحولیاتی نظام سے متعلق ایک خاص موضوع کے لیے وقف ہے۔

4.jpg

سٹارٹ اپ انڈیا پہل کا اعلان بھارت کے وزیراعظم نے 16 جنوری 2016 کو کیا تھا۔ تجارت اور صنعت کی وزارت کے تحت صنعت اور داخلی تجارت  کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) کی جانب  سے فلیگ شپ پہل کا مقصد جدت طرازی اور سٹارٹ اپس کو فروغ دینے کے لئے  ایک مضبوط ماحولیاتی نظام تشکیل دینا  ہے، جس سے ملک میں پائیدار اقتصادی ترقی کو آگے لے جانے میں مدد ملے گی اور بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

****

ش ح۔ ش ر۔ک ا

 


(Release ID: 1891509) Visitor Counter : 148


Read this release in: Hindi , English , Marathi