پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

وائس آف گلوبل ساؤتھ سمٹ

Posted On: 13 JAN 2023 10:59PM by PIB Delhi

آج، دنیا 3 'ایف' یعنی  'خوراک، ایندھن اور کھاد' کے بے مثال بحران کا سامنا کر رہی ہے۔ اس کا سب سے زیادہ شدید اثر گلوبل ساؤتھ میں محسوس کیا  جا رہا ہے۔ یہ ہماری کوشش ہے  کہ جی 20  کی صدارت کو بروئے کار لاتے ہوئے عالمی  جنوب کی آواز کی بازگشت کے لیے استعمال کیا جائے۔

جناب  ہردیپ ایس پوری

 

پیٹرولیم و قدرتی گیس اور ہاؤسنگ و شہری امور کے وزیر جناب ہردیپ ایس پوری نے "وائس آف گلوبل ساؤتھ سمٹ-2023" کے توانائی کے وزراء کے اجلاس سے خطاب کیا جس کا موضوع تھا "توانائی کا تحفظ اور ترقی: خوشحالی کا روڈ میپ"۔

اس سیشن نے توانائی کی حفاظت کے حصول کے لیے ترقی پذیر دنیا سے خیالات کی تخلیق کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا، جو کہ سستی، قابل رسائی اور پائیدار ہے۔

اس سربراہی اجلاس کا افتتاح 12 جنوری 2023 کو وزیر اعظم نے سیاسی، اقتصادی، سماجی، ماحولیاتی، ثقافتی اور تکنیکی امور پر تعاون کے لیے اقوام کے ایک اہم گروپ کے طور پر کیا تھا۔

اس اجلاس میں عراق کے نائب وزیر اعظم، الجزائر، بحرین، بیلاروس، استوائی گنی، لیبیا، نامیبیا ، صومالیہ، شام، وانواتو، وینزویلا اور آذربائیجان کے نائب وزیر برائے توانائی/پیٹرولیم کی نمائندگی تھی۔

سیشن سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے اس بات پر زور دیا کہ، ہندوستان کا جی 20 ایجنڈا جامع، اولوالعزم ، عمل پر مبنی اور فیصلہ کن ہے اور یہ کہ ہندوستان جی 20کی صدارت کو عالمی  جنوب کی آوازوں   پر توانائی کا تحفظ ، توانائی کے انصاف، پائیدار توانائی کی منتقلی کے مشترکہ خدشات کی بازگشت اور اجاگر کرنے کی کوشش کرے گا تاکہ تمام ترقی پذیر ممالک قابل اعتماد اور صاف توانائی حاصل کر سکیں۔

تمام توانائی کے وزراء نے گلوبل ساؤتھ کے خدشات کو اجاگر کرنے کے لئے ہندوستان کی کوششوں کی   تعریف کی اور واضح کیا کہ دنیا کو اقتصادی ترقی کی رفتار کو جاری رکھنے کے لئے توانائی کے پورے ماحولیاتی نظام پر مشتمل زیادہ پائیدار توانائی کے ماڈل کی ضرورت ہے۔

وزیر موصوف نے 'خوراک، ایندھن اور کھاد' یعنی 3'ایف 'کے بے مثال بحران پر بھی تشویش کا اظہار کیا، اوران اقدامات کا ذکر  کیا جو ہندوستان کے ذریعہ قیمتوں کے انتہائی اتار چڑھاؤ سے محفوظ رکھنے کے لیے اٹھائے  گئے ہیں، جن سپلائی میں تنوع، توانائی کے متبادل ذرائع   جیسے میں  حیاتیاتی ایندھن، ایتھنول، سی بی جی میں اضافہ، گھریلو پیداوار پر   توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ ساتھ ای اینڈ پی کے بڑھتے اثرات،  الیکٹرک گاڑیوں اور  ہائیڈروجن کے ذریعہ توانائی کے اہداف کو پورا کرنا شامل ہے۔

ہندوستان نے توانائی کی حفاظت، منتقلی اور مشترکہ ترقیاتی اہداف کو یقینی بنانے کے لیے جدید ترین ٹکنالوجی فراہم کر کے ہندوستان حیاتیاتی ایندھن، ہائیڈروجن، شمسی بشمول  انڈور سولر کوکنگ سسٹم کی پیٹنٹ شدہ ٹکنالوجی کےشعبوں میں تجربات، بہترین طریقوں کے اشتراک کے ساتھ عالمی جنوب میں شراکت داروں کی مدد کرنے پر آمادگی ظاہر کی ۔

وزیر موصوف نے بایو ایندھن، سولر، ون سن ون ورلڈ ون گرڈ ڈ (او ایس ڈبلیو او جی) جیسے اقدامات سے منسلک فوائد پر زور دیا اور جی 20 کے تحت  " "گلوبل بایو فیول الائنس" (عالمی اتحاد برا ئے حیاتیاتی ایندھن)بنانے اور بین الاقوامی شمسی اتحاد  میں شامل ہونے کے لیے گلوبل ساؤتھ کے شراکت داروں سے قابل تجدید توانائی میں  تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تعاون طلب کیا۔

وائس آف گلوبل ساؤتھ سمٹ کا مقصد "آواز کا اتحاد، مقصد کا اتحاد"  کا حصول ہے اور یہ جی 20 ممالک اور عالمی جنوب کے اراکین کے ساتھ مشاورت کے ذریعہ  جی 20 کے  ایک مثبت ایجنڈے کی تشکیل کے لیے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

464



(Release ID: 1891213) Visitor Counter : 218


Read this release in: English , Hindi