محنت اور روزگار کی وزارت

مرکزی وزیر محنت اور روزگار جناب بھوپیندر یادو نے راجستھان کے الور میں ای پی ایف او کے علاقائی دفتر کا افتتاح کیا


علاقائی دفتر کے کھلنے سے الور اور پڑوسی اضلاع بھرت پور اور دھول پور کے تقریباً 2 لاکھ کارکن، 12000 ادارے اور 8500 پنشنرز مستفید ہوں گے

شہریوں کو ان کے دروازے پر حکمرانی اور فلاحی خدمات فراہم کرنے کے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق نئے علاقائی دفتر کا قیام: جناب بھوپیندر یادو

Posted On: 13 JAN 2023 6:02PM by PIB Delhi

نئی دلی،13 جنوری،2023/  محنت اور روزگار، جنگلات، ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے آج راجستھان کے الور میں ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) کے علاقائی دفتر کا افتتاح کیا۔ علاقائی دفتر کے افتتاح سے الور اور پڑوسی اضلاع بھرت پور اور دھول پور کے تقریباً 2 لاکھ کارکن، 12,000 ادارے اور 8500 پنشنرز مستفید ہوں گے۔ علاقائی دفتر کے ذریعہ خدمات انجام دینے والے بڑے صنعتی علاقے بھیواڑی، خوش کھیرا، تپوکارا، کرولی، نیمرانہ، بہرور، گھیلوٹ، خیرتھل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZTX3.jpg

اس موقع پر بات کرتے ہوئے جناب بھوپیندر یادو نے گزشتہ 70 سال میں کارکنوں کو سماجی تحفظ فراہم کرنے میں ای پی ایف او کی طرف سے ادا کیے گئے اہم کردار پر زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002X8X8.jpg

جناب یادو نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اچھی حکمرانی کے وزیر اعظم کے وژن میں شہریوں کو ان کی گھر پر حکمرانی اور فلاحی خدمات فراہم کرنے کا تصور پیش کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق، الور میں ای پی ایف او کے ضلعی دفتر کو علاقائی دفتر میں بدلنے سے الور، بھرت پور اور دھول پور اضلاع کے کارکنوں اور آجروں کو ان کے گھر  پر ای پی ایف او کی خدمات کو فائدہ اٹھانے کے قابل بنائے گا۔

محنت کی سکریٹری محترمہ آرتی آہوجا نے کہا کہ ای پی ایف او 6.4 کروڑ سے زیادہ ارکان اور ان کے کنبوں کی محنت سے کمائی گئی بچت کا نگہبان ہے، جو مشکل اوقات میں اس اجتماعی فنڈ میں گھر  جاتے ہیں،جس سے تنظیم پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ اس خواہش اورارکان کی ضروریات کی وجہ سے ای پی ایف او کو اختراع کرنے اور ایک سلسلہ شروع کرنے کے لیے متحرک کیا ہے تاکہ سماجی تحفظ تک رسائی ہمہ وقت دستیاب ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ای پی ایف او ایک اختراع پر مبنی سماجی تحفظ کی تنظیم ہے جس کا مقصد عالمگیر کوریج کو بڑھانا اور جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنےمتلقہ فریقوں کو بلارکاوٹ سروس کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003JCN8.jpg

سنٹرل پراویڈنٹ فنڈ کمشنر، محترمہ نیلم شامی راؤ نے کہا کہ گزشتہ 70 سال سے، ای پی ایف او محنت کشوں کے مفادات کے تحفظ اور ان کے سماجی تحفظ کے حقوق کو یقینی بنانے کے لیے انتھک کام کر رہا ہے۔ اپنے بڑے علاقائی دفاتر کے کام کاج اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے، ای پی ایف او موجودہ دفتروں سے نئے علاقائی دفاتر بنا کر ان کے کام کے بوجھ کو قابل انتظام سطح پر لانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ ای پی ایف او کے بڑے دفاتر کو معقول بنانے کی طرف پہلے قدم کے طور پر، علاقائی دفتر، جے پور کو دو علاقائی دفاتر میں تقسیم کیا گیا ہے، یعنی علاقائی دفتر، جے پور اور علاقائی دفتر، الور۔ نئے علاقائی دفاتر کے قیام سے ای پی ایف او کی اس کے متعلقہ فریقوںتک رسائی میں اضافہ ہوگا اور یہ اچھی حکمرانی کے حصول کی کوشش ہے۔

الور کا علاقائی دفتر الور، بھرت پور اور دھول پور کے اضلاع کے صنعتی اور دیگر اداروں میں کام کرنے والے کارکنوں کی خدمت کرے گا۔ اس سے قبل مذکورہ تینوں اضلاع کے کارکنوں کو اپنے ای پی ایف سے متعلق کام کے لیے علاقائی دفتر جے پور تک 150 کلومیٹر سے زیادہ کا طویل سفر طے کرنا پڑتا تھا جو کہ محدود کاموں کی وجہ سے ڈسٹرکٹ آفس، الور میں خطاب نہیں کیا جا سکتا تھا۔ الور میں ڈسٹرکٹ آفس کو ریجنل آفس میں اپ گریڈ کرنے کے بعد، یہ کارکنان الور میں ہی کلیم سیٹلمنٹ سمیت تمام خدمات سے لطف اندوز ہو سکیں گے، جس سے جے پور کا سفر کرنے کی ضرورت ختم ہو جائے گی، اس طرح ای پی ایف او کو اپنے متعلقہ فریقں کے  قریب لایا جائے گا۔

ممبر پارلیمنٹ (الور)، شری مہنت بالکناتھ، ممبر پارلیمنٹ (کرولی-دھولپور)، ڈاکٹر منوج راجوریا، ممبر قانون ساز اسمبلی الور (اربن)، جناب  سنجے شرما اور دیگر معززین افتتاح  کی تقریب میں موجود تھے۔

۔۔۔

 

ش ح۔و ا ۔ ع ا                                                   

U 451



(Release ID: 1891106) Visitor Counter : 78


Read this release in: English , Hindi