امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے جنتا دل یونائیٹڈ کے سابق قومی صدر شرد یادو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا


شرد یادو کا انتقال ملک کی عوامی زندگی کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے

جناب شرد یادو نے ملک میں ایمرجنسی کے خلاف بھرپور طریقے سے جدوجہد کی،انہوں نے غریبوں اور پسماندہ لوگوں کے مسائل کو اٹھایا اور اپنی عوامی زندگی میں کئی دہائیوں تک عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا

جناب شرد یادو نے اپنی محنتی فطرت اور اصولوں کے مطابق زندگی گزار کر اور مسلسل کوششیں کرکے ملک بھر میں ایک مستقل نشان چھوڑا ہے

دکھ کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ اور پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، بھگوان ان کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے

Posted On: 13 JAN 2023 3:51PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے جنتا دل یونائیٹڈ کے سابق قومی صدر شرد یادو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ جناب امت شاہ آنجہانی لیڈر کو آخری خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شرد یادو کی رہائش گاہ گئے۔ انہوں نے نئی دہلی میں آج ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

 

01.jpg

 

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ جناب شرد یادو کی موت ملک کی عوامی زندگی کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ دہائیوں پر محیط اپنی عوامی زندگی میں جناب شرد یادو نے ملک میں ایمرجنسی کے خلاف بھرپور طریقے سے جدوجہد کی،انہوں نے غریبوں اور پسماندہ لوگوں کے مسائل کو اٹھایا اور اپنی عوامی زندگی میں کئی دہائیوں تک عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا۔ اپنی 5 دہائیوں کی طویل عوامی زندگی میں جناب شرد اپنی آخری سانس تک سوشلسٹ بنیادی اصولوں کو آگے بڑھاتے رہے۔

 

02.jpg

 

جناب امت شاہ نے کہا کہ شرد یادو نے بہار اور ملک کی سیاست میں کئی دہائیوں تک گرانقدر تعاون دیا۔ مدھیہ پردیش میں پیدا ہونے والے شرد یادو نے اپنی فطری محنت اور اصولوں کے مطابق زندگی گزاری۔ انہوں نے مسلسل کوششیں کرکے ملک بھر میں اپنی ایک مستقل چھاپ چھوڑی ہے۔ جناب امت شاہ نے مزید کہا کہ’’غم کی اس گھڑی میں میں ان کے اہل خانہ اور حامیوں کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ بھگوان ان کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔‘‘

 

03.jpg

 

************

ش ح۔ع م۔ ع ن

(U: 449)


(Release ID: 1891058) Visitor Counter : 177


Read this release in: English , Marathi , Tamil , Telugu