وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

کسٹمز بروکر لائسنسنگ امتحان، 2023

Posted On: 13 JAN 2023 2:09PM by PIB Delhi

کسٹمز بروکر لائسنسنگ امتحان، 2023 کے آن لائن تحریری امتحان کے سلسلے میں براہ کرم قومی اخباروں میں 30.08.2022 کو جاری  کیے گئے اشتہارات دیکھیں۔ مذکورہ امتحان 18.03.2023 کو منعقد کیا جائے گا۔

تحریری اور زبانی امتحان کا پیٹرن اس طرح ہوگا:

تحریری امتحان کمپیوٹر پر مبنی امتحان ہوگا، جس میں کثیر متبادل والے سوال ہوں گے۔ سوال دو زبانوں میں ہوں گے، یعنی اور انگریزی اور ہندی۔ امیدواروں کے پاس انگریزی یا ہندی میں جواب دینے کا متبادل ہوگا۔ دیگر تفصیلات درج ذیل ہیں:

سوالات کی تعداد                  :                   150

مدت                       :                   ڈھائی گھنٹے (10:30 بجے سے 13:00 بجے تک)

نمبر کی اسکیم           :                   ہر ایک صحیح جواب کے لیے 3+

                                                 ہر ایک غلط جواب کے لیے 1-

زیادہ سے زیادہ نمبر              :                   450

کوالیفائنگ نمبر          :                   270 (60 فیصد)

تحریری امتحان میں کوالیفائی کرنے والوں کو کسٹمز بروکرز لائسنسنگ ریگولیشنز، 2018 کے ریگولیشن 6 کے مطابق زبانی امتحان میں شامل ہونا ہوگا۔ زبانی امتحان میں کوالیفائی کرنے کے لیے  امیدواروں کو 60 فیصد نمبر حاصل کرنے ہوں گے۔

کسی بھی دیگر معلومات کے لیے، براہ کرم ویب سائٹ (www.cbic.gov.in اور www.nacin.gov.in) دیکھیں یا قریبی کسٹمز کمشنری/ نیشنل اکیڈمی آف کسٹمز، ان ڈائریکٹ ٹیکسز اینڈ نارکوٹکس (این اے سی آئی این)، فریدآباد سے ان کے ای میل آئی ڈی nacin.cblr@icegate.gov.in پر رابطہ کریں۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 443

 


(Release ID: 1890997) Visitor Counter : 146


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu