الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
وشویسوریا، پی ایچ ڈی اسکیم
Posted On:
14 DEC 2022 5:06PM by PIB Delhi
ویشویسوریا پی ایچ ڈی اسکیم حکومت کی طرف سے شروع کی گئی ہے، جس کا مقصد ملک میں پی ایچ ڈی کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے ،تاکہ الیکٹرانکس سسٹم ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ (ای ایس ڈی ایم) اور آئی ٹی / آئی ٹی فعال خدمات (آئی ٹی / آئی ٹی ای ایس) کے علمی شعبوں میں عالمی سطح پر مقابلہ کیا جا سکے۔ اس اسکیم کے تحت، فل ٹائم اور پارٹ ٹائم پی ایچ ڈی امیدواروں اور نوجوان فیکلٹی کو مالی مدد فراہم کی جاتی ہے ، جو تحقیق اور ٹیکنالوجی کی ترقی کا کام کر رہے ہیں۔ یہ اسکیم اداروں کو بنیادی ڈھانچے کی مدد بھی فراہم کرتی ہے۔ ویشویسوریا پی ایچ ڈی اسکیم کے تحت مالی امداد کی تفصیلات ضمیمہ 1 میں دی گئی ہیں۔
ریاستوں میں مختلف اداروں کے لیے مختص نشستوں کی بنیاد پر، اس اسکیم کے فیز-1 اور فیز-II کے تحت ویشویسوریا پی ایچ ڈی اسکیم کے ریاستی لحاظ سےمستفیدین کو ضمیمہ - 2 میں رکھا گیا ہے۔
اس اسکیم کے تحت پی ایچ ڈی کی نشستیں مختص کرنے کے لیے اہل اداروں سے تجاویز طلب کی جاتی ہیں۔ اسکیم کے مقصد کے لیے میٹ وائی کی طرف سے تشکیل کردہ تعلیمی کمیٹی کے ذریعے تجاویز پر غور کیا جاتا ہے۔ پی ایچ ڈی کی نشستیں اداروں کے لیے مختص کی جاتی ہیں۔ ادارے ای ایس ڈی ایم / آئی ٹی / آئی ٹی ای ایس شعبوں کے لیے مختص نشستوں کے لیے پی ایچ ڈی امیدواروں کا اندراج کرتے ہیں۔ تفصیلات ضمیمہ 3 میں دی گئی ہیں۔
ویشویسوریا پی ایچ ڈی اسکیم: فیز-I کے تحت، کل 1423 پی ایچ ڈی امیدواروں کی حمایت کی گئی ہے۔ مزید اسکالرز کا احاطہ کرنے کے مقصد کے ساتھ، ویشویسوریا پی ایچ ڈئی اسکیم کا مرحلہ- 2 ،9 سال کی مدت کے لیے شروع کیا گیا ہے، جس میں 1000 فل ٹائم پی ایچ ڈی امیدواروں، 150 پارٹ ٹائم پی ایچ ڈی امیدواروں، 50 ینگ فیکلٹی ریسرچ فیلوشپ اور 225 پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلو شیپس کی حمایت کی گئی ہے۔ 1000 فل ٹائم پی ایچ ڈی سیٹوں میں سے 200 فل ٹائم پی ایچ ڈی سیٹیں پہلے ہی سال اول یعنی تعلیمی سال 23-2022 کے لیے ملک بھر کے 70 اداروں کو مختص کر دی گئی ہیں۔
ضمیمہ -1
مالی امداد کی تفصیلات
ویشویسوریا پی ایچ ڈی اسکیم: فیز-I (2014-2023)
فل ٹائم پی ایچ ڈی امیدواروں کے لیے:
- فیلوشپ: 38,750 رو پے ماہانہ (I اور II سال ) ؛ 43,750 روپے (III سے V سال)
- سالانہ ہنگامی گرانٹ سپورٹ: 30,000 روپے سالانہ
- حکومت ہند کے قواعد کے مطابق کرایہ کی ادائیگی
- بین الاقوامی کانفرنسوں کے لیے 50,000 روپے تک کی امداد
پارٹ ٹائم پی ایچ ڈی امیدواروں کے لیے:
- پی ایچ ڈی کی تکمیل کے بعد 2,50,000 روپے کی ایک بار گی ترغیباتی رقم
تحقیق اور ٹیکنالوجی کی ترقی انجام دینے کے لیے نوجوان فیکلٹی ریسرچ فیلو کے لیے:
- فیلوشپ @ 20,000 روپے ماہانہ
- زیادہ سے زیادہ 5 سال کی مدت کے لیے 5,00,000 روپے سالانہ کی تحقیقی ہنگامی گرانٹ
اسکیم کے تحت پی ایچ ڈی امیدواروں کا اندراج کرنے والے ادارے کو سپورٹ:
- 5,00,000 روپے تک ریسرچ انفراسٹرکچرل گرانٹ فی امیدوار
- ادارہ جاتی متفرق اخراجات: 25,000 روپے سالانہ / کل وقتی امیدوار
ویشویسوریا پی ایچ ڈی اسکیم: فیز-II (2021-2030)
فل ٹائم پی ایچ ڈی امیدواروں کے لیے:
- فیلوشپ: 38,750 روپے ماہانہ (Iاور II سال)؛ 43,750 روپے (III سے V سال)
- حکومت ہند کے قواعد کے مطابق کرایہ کی ادائیگی
- اسکیم کے تحت پی ایچ ڈی امیدواروں کو رجسٹر کرنے والے اداروں کو فی کل وقتی امیدوار @ 1,20,000 روپے سالانہ کی تحقیقی ہنگامی گرانٹ
- اسکیم کے تحت پی ایچ ڈی امیدواروں کو رجسٹر کرنے والے اداروں کو 1,50,000 روپے تک بین الاقوامی کانفرنس کی سپورٹ کے لئے
پارٹ ٹائم پی ایچ ڈی امیدواروں کے لیے:
- پی ایچ ڈی کی تکمیل کے بعد 3,00,000 روپے کی ایک بار گی ترغیباتی رقم
نوجوان فیکلٹی ریسرچ فیلوز کے لیے
- 20,000 روپے کی ماہانہ فیلوشپ
- زیادہ سے زیادہ 5 سال کی مدت کے لیے 5,00,000 روپے سالانہ کی تحقیقی ہنگامی گرانٹ
اسکیم کے تحت پی ایچ ڈی امیدواروں کا اندراج کرنے والے ادارے کو سپورٹ:
- ادارہ جاتی متفرق اخراجات: 25,000 روپے سالانہ / کل وقتی امیدوار
ضمیمہ-2
فیز I میں وشویسوریا پی ایچ ڈی اسکیم کے ریاست وار استفادہ کنندگان (مجموعی سال 2014 سے)
نمبر شمار
|
ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقہ
|
کُل وقتی پی ایچ ڈی امیدوار
|
جز وقتی پی ایچ ڈی امیدوار
|
میزان
|
1.
|
آندھرا پردیش
|
10
|
20
|
30
|
2.
|
ارونا چل پردیش
|
11
|
8
|
19
|
3.
|
آسام
|
49
|
19
|
68
|
4.
|
بہار
|
54
|
6
|
60
|
5.
|
چنڈی گڑھ
|
11
|
5
|
16
|
6.
|
دہلی
|
139
|
68
|
207
|
7.
|
گوا
|
13
|
2
|
15
|
8.
|
گجرات
|
25
|
14
|
39
|
9.
|
ہریانہ
|
8
|
0
|
08
|
10.
|
ہماچل پردیش
|
27
|
1
|
28
|
11.
|
جموں وکشمیر
|
5
|
1
|
06
|
12.
|
جھار کھنڈ
|
3
|
2
|
05
|
13.
|
کرناٹک
|
97
|
0
|
97
|
14.
|
کیرالہ
|
9
|
0
|
09
|
15.
|
مدھیہ پردیش
|
43
|
1
|
44
|
16.
|
مہارا شٹر
|
90
|
38
|
128
|
17.
|
میگھالیہ
|
12
|
1
|
13
|
18.
|
میزورم
|
0
|
1
|
01
|
19.
|
اڈیشہ
|
11
|
0
|
11
|
20.
|
پڈو چیری
|
8
|
2
|
10
|
21.
|
پنجاب
|
34
|
8
|
42
|
22.
|
راجستھان
|
37
|
21
|
58
|
23.
|
سکم
|
5
|
0
|
05
|
24.
|
تمل ناڈو
|
106
|
43
|
149
|
25.
|
تلنگانہ
|
80
|
32
|
112
|
26.
|
تری پورہ
|
3
|
4
|
07
|
27.
|
اتر پردیش
|
83
|
16
|
99
|
28.
|
اترا کھنڈ
|
21
|
2
|
23
|
29.
|
مغربی بنگال
|
96
|
18
|
114
|
میزان
|
1090
|
333
|
1423
|
فیز- II (2022 کے لیے) میں وشویسوریا پی ایچ ڈی اسکیم کے لیے ریاست وار مختص شدہ سیٹ
نمبر شمار
|
ریاست / مرکز کے انتظام علاقہ
|
کل وقتی زمرے کے تحت مختص شدہ سیٹیں
|
1.
|
آندھرا پردیش
|
5
|
2.
|
ارونا چل پردیش
|
6
|
3.
|
آسام
|
10
|
4.
|
بہار
|
6
|
5.
|
چنڈی گڑھ
|
5
|
6.
|
چھتیس گڑھ
|
6
|
7.
|
دہلی
|
11
|
8.
|
گوا
|
5
|
9.
|
گجرات
|
7
|
10.
|
ہریانہ
|
8
|
11.
|
جموں وکشمیر
|
2
|
12.
|
جھار کھنڈ
|
3
|
13.
|
کرناٹک
|
19
|
14.
|
کیرالہ
|
9
|
15.
|
مدھیہ پردیش
|
8
|
16.
|
مہارا شٹر
|
17
|
17.
|
میگھالیہ
|
3
|
18.
|
میزورم
|
3
|
19.
|
پڈو چیری
|
6
|
20.
|
پنجاب
|
9
|
21.
|
راجستھان
|
6
|
22.
|
تمل ناڈو
|
16
|
23.
|
تلنگانہ
|
5
|
24.
|
اترا پردیش
|
11
|
25.
|
اترا کھنڈ
|
5
|
26.
|
مغربی بنگال
|
9
|
میزان
|
200
|
ضمیمہ 3
طریقہ کار اور اہلیت کا معیار
اسکیم کے تحت تعاون کے اہل ادارے
اس اسکیم کے تحت گرانٹ حاصل کرنے کے اہل ہونے کے لیے اداروں/یونیورسٹیوں، ریسرچ سینٹرز وغیرہ کے لیے کم از کم شرط یو جی سی کے ایم فل/پی ایچ ڈی ڈگری، ریگولیشن، 2009 (حوالہ 11 جولائی 2009 پارٹ - III سیکشن 4 کا ہندوستانی گزٹ) جیسا کہ وقتاً فوقتاً ترمیم شدہ کے ایوارڈ کے لیے کم از کم معیارات اور طریقہ کار کے مطابق ہے۔
- درج ذیل سات زمروں میں آنے والے تمام ادارے اسکیم میں حصہ لینے اور گرانٹ حاصل کرنے کے اہل ہیں:
- انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجیز (آئی آئی ٹیز)
- نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجیز (این آئی ٹیز)
- انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس (آئی آئی ایس سی)
- انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (آئی آئی ایس ای آرایس)
- مرکزی یونیورسٹیاں
- مرکزی حکومت کے تحت ڈیمڈ یونیورسٹیاں
- قومی اہمیت کے کالجز / ادارے
- زمرہ جات میں آنے والے ادارے (i) صوبائی ایکٹ/ریاستی ایکٹ کے تحت بنائی گئی یونیورسٹیاں؛ (ii) ریاستی یونیورسٹیاں؛ (iii) نجی یونیورسٹیاں؛ (iv) پرائیویٹ ڈیمڈ ٹو بی یونیورسٹیز؛ (v) وہ کالج جنہیں پی ایچ ڈی کی پیشکش کرنے کی اجازت ہے اور (vi) دیگر تعلیمی اور ریسرچ اور تحقیقی ادارے، اس اسکیم میں حصہ لینے کے اہل ہیں، بشرطیکہ درج ذیل اضافی اہلیت کے معیار کو پورا کریں :
- ادارے کے پاس ای ایس ڈی ایم / آئی ٹی / آئی ٹی ای ایس میں پوسٹ گریجویٹ کا موجودہ سلسلہ ہونا چاہیے اور اس نے پچھلے 3 سالوں سے ان شعبوں میں پی ایچ ڈی کرائی ہو۔ اس اسکیم کے تحت پی ایچ ڈی کے طالب علموں کویو جی سی داخلہ کے اصولوں کے مطابق داخلہ دیا جائے گا۔
- ادارے کو ای ایس ڈی ایم اورآئی ٹی / آئی ٹی ای ایس پروگرام کے حوالے سے اے آئی سی ٹی ای اور این بی اے (نیشنل بورڈ آف ایکری ڈیٹیشن) کے ذریعے تسلیم کیا جانا چاہیے۔
یا
- ادارے کو این ا ے اے سی (یو جی سی کے نیشنل اسسٹمنٹ اینڈ ایکری ڈیٹیشن کونسل) سے تسلیم شدہ ہونا چاہیے۔
پی ایچ ڈی امیدواروں کے تعاون کا معیار
- یہ معاونت کسی ادارے کے ذریعے لیے گئے اضافی پی ایچ ڈی امیدواروں کے لیے ہے۔ پی ایچ ڈی پروگرام میں اندراج کی موجودہ سطحوں کے لیے کوئی تعاون فراہم نہیں کیا جاتا ہے۔
- اسکیم کی مدت کے دوران پی ایچ ڈی کے لیے اندراج شدہ/رجسٹرڈ امیدوار صرف مالی امداد کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں۔
- پی ایچ ڈی امیدواروں کی تعداد جو کوئی ادارہ اسکیم کے تحت لے سکتا ہے، اس کا تعین پی ایچ ڈی امیدواروں کی رہنمائی/سر پرستی /مشورے کے لیے دستیاب فیکلٹی اراکین کی تعداد اور اندراج کی موجودہ سطحوں کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ دوسرے محکمے میں خالی آسامیوں کے بدلے ایک محکمے میں زیادہ امیدوار لینا جائز نہیں ہوگا۔ وہ محکمے جو بنیادی طور پرای ایس ڈی ایم یا آئی ٹی / آئی ٹی ای ایس کے شعبے میں ہیں، جیسا کہ صورت حال ہو، خود بخود اسکیم کے تحت امداد کے اہل ہیں۔
- ای ایس ڈی ایم اور آئی ٹی / آئی ٹی ای ایس میٹا ٹیکنالوجیز ہیں، اور ان شعبوں کا کام دوسرے شعبوں میں بھی پھیلا ہوا ہے۔ وہ محکمے جو بنیادی طور پر ای ایس ڈی ایم یا آئی ٹی / آئی ٹی ای ایس کے شعبے میں نہیں ہیں، وہ بھی اس سکیم کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں، بشرطیکہ شناخت شدہ پی ایچ ڈی امیدوار کے ذریعے جاری تحقیقی کام کا تعلق ای ایس ڈی ایم یا آئی ٹی / آئی ٹی ای ایس سے ہو۔ اس سکیم کے مقاصد کے لیے میٹ وائی کی طرف سے تشکیل کردہ 'تعلیمی کمیٹی' کے ذریعے دیگر محکموں کی مدد کے لیے ایسی درخواستوں پر غور کیا جائے گا۔ تاہم، دوسرے محکموں میں حمایت یافتہ امیدواروں کی کل تعداد ان محکموں (اُسی انسٹی ٹیوٹ/یونیورسٹی میں) کو فراہم کی جانے والی امداد کی کل تعداد سے زیادہ نہیں ہوگی ، جو بنیادی طور پر ای ایس ڈی ایم یا آئی ٹی / آئی ٹی ای ایس کے شعبے میں ہیں۔
- ادارے کے کسی بھی شعبہ کے لیے طالب علم/فیکلٹی (ایس / ایف) تناسب پی ایچ ڈی امیدواروں کی تعداد کا تعین کرے گا ،جن کا مذکورہ شعبہ میں تعاون کیا جا سکتا ہے۔ اس تناسب کا تعین وزارت کی طرف سے تشکیل دی گئی 'تعلیمی کمیٹی' کرے گی۔ اس تناسب کے مقصد کے لیے فیکلٹی ممبران ،وہ فیکلٹی ممبران ہوں گے ، جو اپنے تحت کام کرانے کے لئے یو جی سی کے اصولوں کے مطابق پی ایچ ڈی امیدواروں کی رہنمائی/مشورہ دینے کے لیے اہل ہوں گے۔
- امیدوار اس مدت کے لیے فیلوشپ کا اہل ہے، جس کے دوران امیدوار اچھی حالت میں ہے، اور پی ایچ ڈی کی ضروریات کو کامیابی سے پورا کرتا ہے۔ زیادہ سے زیادہ مدت ،جس کے لیے کسی بھی کل وقتی امیدوار کے لیےتعاون دستیاب ہے ،پانچ سال یا پی ایچ ڈی کی تکمیل تک ،جو بھی پہلے ہو۔
- شرکت کرنے والے ادارے کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا، کہ اس اسکیم کے تحت فیلوشپ حاصل کرنے والے امیدوار کو ایک ہی وقت میں حکومت ہند/ریاستوں وغیرہ کی کسی دوسری اسکیم سے پی ایچ ڈی کے لیے کوئی مالی امداد نہیں مل رہی ہے۔ جن امیدواروں نے اپنی پی ایچ ڈی کے لیے حکومت ہند/ریاستوں وغیرہ کی کسی دوسری اسکیم سے تعاون حاصل کیا ہے ،وہ خود بخود اس اسکیم کے تحت تعاون کے لیے نااہل ہو جائیں گے۔
نوجوان فیکلٹی ریسرچ فیلوشپ کے لیے تعاون کا معیار
- نوجوان فیکلٹی ریسرچ فیلوشپ کا مقصد ان لوگوں کے لیے ہے، جن کے پاس ثابت شدہ ٹریک ریکارڈ ہے ،جیسا کہ ان کی تحقیقی اشاعتوں اور شناختوں سے ظاہر ہوتا ہے۔ نوجوان فیکلٹی کے پاس انسٹی ٹیوٹ میں باقاعدہ پوزیشن ہونی چاہیے اور اسے تحقیق میں مصروف ہونا چاہیے یا باقاعدہ پیمانے پر اس عہدے پر ہونا چاہیے، جس سے ادارے میں باقاعدہ پوزیشن حاصل ہو اور وہ تحقیق میں مصروف ہو۔ اگر وہ کوئی دوسری فیلوشپ حاصل کر رہا ہے، تو اسے فیلوشپ میں سے صرف ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔
شرکت کرنے والے اداروں کے لیے معیار
- اسکیم کے تحت امداد پی ایچ ڈی کی ڈگری دینے والے ادارے کو فراہم کی جائے گی اور حکومت ہند کی طرف سے پی ایچ ڈی امیدواروں یا فیکلٹی ممبران یا تعاون یافتہ ادارے کے محکموں کو کوئی براہ راست فنڈنگ تعاون فراہم نہیں کیا جائے گا۔
- شرکت کرنے والا ادارہ اس بات کو یقینی بنائے گا، کہ اسکیم کے تحت تعاون یافتہ پی ایچ ڈی امیدوار کوسی ایس آئی آر / یو جی سی سے فنڈ نہیں دیا جا رہا ہے۔
- اسکیم کے تحت تیار کردہ آئی پی آر کو، حکومت/یو جی سی/سی ایس آئی آر کے موجودہ قواعد و ضوابط کے تحت چلایا جائے گا۔
یہ اطلاع الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
********************
ش ح۔ ا ک۔ ق ر
U. No.427
(Release ID: 1890954)