سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اوبی سیز اور ایس سیز کے لئے اسکالر شپ

Posted On: 13 DEC 2022 5:27PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کی وزیر مملکت  محترمہ پرمیتا  بھومک نے  آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں  بتایا کہ   اوبی سی ، ای بی سی اور ڈی این ٹی طلبا کے لئے پوسٹ میٹرک اسکالر شپ کی اسکیم کے تحت  ملک میں  پی ایچ ڈی کی ڈگری  حاصل کرنے  یا کسی  بھی مضمون میں تعلیم  حاصل کرنے کے لئے  20 ہزار روپے کی اسکالر شپ فراہم کی جاتی ہے۔ریاستوں  / مرکز کے زیر انتظام علاقوں  یعنی  نفاذاتی ایجنسی   کی جانب سے  اداروں کے نام  کی فہرست  فراہم نہیں کی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ یہ اسکیم صرف ہندوستان میں تعلیم حاصل کررہے طلبا کے لئے چلائی جارہی ہے۔

مزید برآں  ہندوستان میں  تعلیم کے لئے  ایس سی سے تعلق رکھنے والے   طلبا کو  پوسٹ میٹرک اسکالر شپ   (پی ایم ایس  - ایس سی )فراہم کی جاتی ہے، جو ریاستی حکومتو   ں  /مرکز کے زیر انتظا م علاقے کی انتظامیہ کے ذریعہ مرکز کی اعانت یافتہ اس اسکیم کو  نافذ کیا جاتا ہے۔ 22-2021  کے لئے 3065619 درج فہرست ذاتوں کے استفادہ کنندگان کو   3917.78  کروڑروپے جاری کئے گئے ہیں، جو  ہندوستان کے  78307 اداروں  میں   ڈگری  /ڈپلومہ کورسز   کررہے ہیں ۔

اسکیم کے تحت   صرف وہ امیدوار   ، جو  او بی سیز  /ای بی سیز  /ڈی ایم ٹیز سے تعلق رکھتے ہیں ،  ریاستوں / مرکز کے  زیر انتظام علاقوں کے لئے خاص  طورپر یہ بات صادق  آتی ہے جہاں سے عرضی گزار تعلق رکھتا ہے یعنی وہاں مستقل  طورپر آباد ہے اور جنہوں نے  دسویں  یا بارہویں  یا  منظور شدہ یونیورسٹی یا ثانوی تعلیم کے بورڈ  سے  کوئی   اعلیٰ  ترین  امتحان پاس   کیا ہے، وہ اس اسکیم کے اہل ہوں گے۔

بے روزگار طلبا ء جن کے والدین کی آمدنی سالانہ ڈھائی لاکھ سے کم ہے و ہ اس  اسکیم کے تحت اسکالر شپ کے حقدار ہوں گے۔ اس اسکیم کا فائدہ صرف ہندوستانی شہری ہی اٹھاسکتے ہیں۔

ہندوستان میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے ایس سی سے تعلق رکھنے والے طلبا کو  پوسٹ  میٹرک اسکالر شپ  کا استفادہ اٹھانے کی اہلیتی معیار حسب ذیل ہے:

  1. طلبا کو ہندوستانی شہری ہونا چاہئے۔
  2. گزشتہ مالی سال کے دوران والدین  / سرپرست کی تمام ذرائع سے آمدنی ڈھائی لاکھ سے زیادہ نہ ہو۔

*************

ش ح۔ع ح ۔ رم

U-437

 


(Release ID: 1890926) Visitor Counter : 106


Read this release in: English