سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
او بی سی کے لیے نیشنل فیلوشپ
Posted On:
13 DEC 2022 5:29PM by PIB Delhi
سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کے ریاستی وزیر جناب اے نارائن سوامی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میںیہ جانکاری دی ہے کہ جہاں تک نیشنل فیلوشپ اسکیم برائے شیڈول کاسٹ (این ایف ایس سی)، نیشنل فیلوشپ اسکیم برائے او بی سی (این ایف او بی سی) اور نیشنل فیلوشپ برائے معذور افراد (این ایف پی ڈبلیو ڈی) کے تحت فیلوشپ کی تقسیم کا تعلق ہے جو اس وزارت کے ذریعہ چلایا جارہا ہے، فیلوشپ کی تقسیم کی گئی ہے۔ این ایف ایس سی کے معاملے میں نومبر 2022 تک، این ایف او بی سی اور این ایف پی ڈبلیو ڈی کے معاملے میں ستمبر 2022 تک اہل اسکالرز کے درمیان فیلو شپ کی ادائیگیاں انجام دی گئی ہے۔
یہ ایک حقیقت ہے کہ ستمبر 2022 تک، یو جی سی کے ذریعے درج فہرست ذاتوں اور دیگر پسماندہ طبقات کے لیے نیشنل فیلو شپ کو لاگو کیا جا رہا تھا۔ تاہم، سینٹرل نوڈل ایجنسی(سی این اے) کے ذریعے فنڈز جاری کرنے کے نظرثانی شدہ طریقہ کار کے تحت، این ایف ایس سی اور این ایف او بی سی اسکیمیں اب بالترتیب نیشنل شیڈولڈ کاسٹس فائنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ایف ڈی سی) اور نیشنل بیکورڈ کلاسز فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن(این بی سی ایف ڈی سی) کے ذریعے یکم اکتوبر، 2022سے لاگو کی جارہی ہیں۔ مزید برآں، 2023-2022 کے دوران این ایف ایس سی کے مستفیدین کو فیلوشپ کی تقسیم کے لیے 85.00 کروڑ روپے متعلقہ عمل آوری ایجنسی کو جاری کیے گئے ہیں۔ 45.84 کروڑ 2023-2022 کی تیسری سہ ماہی تک این ایف او بی سی کے مستفیدین کو فیلوشپ کی تقسیم کے لیے متعلقہ عمل آوری ایجنسی کو جاری کیے گئے ہیں۔ مرکزی امداد نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو جاری کی جاتی ہے یعنی سہ ماہی بنیادوں پراین ایف ایس سی کی صورت میں این ایس ایف ڈی سی اور این ایف او بی سی کی صورت میں این بی سی ایف ڈی سی ۔
نیشنل فیلوشپ برائے معذور افراد (این ایف پی ڈبلیو ڈی) اسکیم کے تحت فیلوشپ کی تقسیم کینرا بینک کے اسکالرشپ ویب پورٹل (https://scholarship.canarabank.in/scholar) کے ذریعے کی جاتی ہے۔
*************
ش ح ۔س ب ۔ رض
U. No.432
(Release ID: 1890915)
Visitor Counter : 106